ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے، تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں، اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن کر کے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی، لہذا فوری بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی بی ایل کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنا زیادتی ہے، فوری بحال کیا جائے، جی بی اسمبلی کے اختیار کو چیلنج کرنا حکومت کی بدترین شکست ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کیا سیکرٹریٹ ہے یا نہیں اور کس سیکرٹریٹ کے الاونس کتنا کم زیادہ کرنا ہے وہ اسمبلی کا استحقاق ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کی توقیر ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عوامی غضب کے شکار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن سیاسی نمائندہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھیں تو حکمران بن جائے گا، اسوقت سرکاری ملازمین حکمران بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کو حکمرانی کا شوق ہے وہ الیکشن لڑکے اسمبلی میں آئیں پھر حکمران بنیں، گلگت بلتستان کا آوا کا آوا بگڑا ہوا ہے لیکن راوی چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جی بی اسمبلی اسمبلی کا

پڑھیں:

اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

کابل (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا، پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سسٹم سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی ترسیل میں تیزی آ سکتی ہے۔
اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سامان کی نقل وحمل کیلئے 2 کمپنیاں شامل کر دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ خطے میں امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ افغان باشندوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لے جانے کی اجازت ہوگی، خطے میں ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ افغانستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسی طرح پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغان رہنماں کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ہے۔اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے یوئے یہ بھی کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں کوئی شکایت ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا، افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی۔ کابل میں بہترین میزبانی پر افغان قیادت کا شکرگزار ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
  • عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار