2025-04-23@07:24:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1746
«سینیارٹی کا»:
(نئی خبر)
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔سیکیورٹی فورسز کے میر علی میں آپریشن کے دوران میں 5 خوارج مارے گئے، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی میرانشاہ میں کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک خارجی جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے...
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس عدالتی فیصلے پر مل درآمد نہ کرنے سے ہماری بے عزتی نہیں ہوئی، یہ ان ججز اور اس ادارے کی بے عزتی ہوئی ہے، عدلیہ کےادارے کی ساکھ اور عزت کو بچانا انہی ججز کا کام ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ قومی اسمبلی...
امریکی وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آٹو ٹیرف کا نفاذ کینیڈا اور اس کے کارکنوں پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا جوابی وار، امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کچنر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کارنی نے کینیڈا اور امریکا کے درمیان ایک مایوس کن تصویر پیش کی۔ اب ٹرمپ کی طرف سے بار بار تادیبی اقتصادی محصولات کے نفاذ اور کینیڈا کو ضم کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو دیکھنا ہوگا ایک دوسرے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے عہدہ...

عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا
عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے اپنے آسٹریائی ہم منصب گیرہارڈ کارنر کے ہم راہ شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کرنا تھا، جسے سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایک جرمن فوجی طیارہ فیزر کے وفد کو جمعرات کی صبح اردن سے شام لے جانے والا تھا۔ جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزیروں نے اردن کے دارالحکومت عمان سے دمشق پہنچنا تھا تاہم پرواز سے قبل جرمن سکیورٹی اداروں کی طرف سے ''دہشت گردی کے خطرے سے متعلق ٹھوس انتباہ‘‘ کے بعد یہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت نے میڈیا کے لیے ای میل کے ذریعے جاری کردہ...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کی سماعت 9 اپریل 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کیس سے متعلق کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں پارٹی کے اندرونی انتخابی عمل کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو اپریل کو سماعت کے دوران اپنی پوزیشن واضح کریں۔یہ کیس پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابی عمل کی شفافیت اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس پر پارٹی کے...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں عید کے دنوں میں موسم قدرے گرم اور موسم خشک رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔ کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں مذید اضافہ کا امکان ہے جبکہ پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی آکلینڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں کیویز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ جمی نیشم کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی اور ہمیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہار جاتی ہے تو انفرادی کارکردگی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی سلمان علی...
پی ٹی آئی کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگیوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور:پی ٹی آئی کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا۔ 286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے آیا ہے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی ، 263 ملین روپے کی خریداری کرتے ہوئے تمام بنیادی قوانین کو نظر انداز کر دیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔ تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔ منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو...
لاہور (ممتازرپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں اس کے کارکنان کوبغیربتائے ایک نئی سیاسی جماعت میں ان کی شمولیت کا اعلان کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران کا ایک ٹولے محض اپنے مفادات کے لیے ایسی بھونڈی حرکتیں کررہاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے کی وجہ سے پنجاب کے چار زونوں کو تحلیل کر کے آٹھ زونوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا ۔ اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان...
ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق کےپی اور پنجاب سے ہے۔ ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویڑن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ ، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی خدمات فراہم کرنا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سروس اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب...
متحدہ عرب امارات نے جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک (سی بی یو اے ای) نے ایک 100 درہم کا نیا نوٹ متعارف کرایا ہے جس میں اعلی درجے کی حفاظتی خصوصیات موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق نیا جاری کردہ نوٹ پولیمر میٹیریل سے بنا ہے اور اس میں جدید ترین ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور متحدہ عرب امارات کے جدید مالیاتی نظام کزرمبادلہو آگے بڑھانا ہے۔ نیا نوٹ یو اے ای کی قومی کرنسی کے تیسرے اجرا کا...
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
ملاقات کیلئے بابر اعوان نے سلمان اکرم راجہ سے پہلے ملاقات کے گیٹ 5 پر نام لکھوایا، سلمان اکرم راجہ نے ڈاکٹر بابر اعوان کا نام کٹوایا اور مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے مجھے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے، جس کا نام میں دوں گا وہ ملاقات کے لیے جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے نام سمیت نیاز اللہ نیازی، وکیل نعیم پنجوتھہ، ظہیر چوہدری، حامد خان اور اعظم سواتی کے نام دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تو بحال ہوگيا، لیکن نیا تنازع کھڑا ہوگيا ہے، جس کا نام ملاقات کے لیے عدالت کے نامزد نمائندے سلمان اکرم راجہ نے نہيں دیا۔ جیل حکام نے...
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پولیمر سے بنا جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے بینک نوٹ کے مخصوص ڈیزائن کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے نوٹ کے ڈیزائن کے لیے جدید ٹیکنیک کی پرنٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ڈرائنگ میں متحدہ عرب امارات کے قومی برانڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ کے اگلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے ثقافتی ورثے ’ام القوین فورٹ‘ کی تصویر ہے جو کہ وہاں پر لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے جبکہ نوٹ کی پیچھلی طرف ’پورٹ...
ہنگو: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔ادھر ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ کرک میں بہادر خیل...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت...
ABU DHABHI: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) نے جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی 100 درہم کے نئے کرنسی نوٹ کا اجرا کر دیا۔ امارات نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی نیا 100 درہم کا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے جو پالیمر مواد سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات سے مزین ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور جدید مالیاتی نظام کی جانب ایک اور قدم بڑھانا ہے، یہ نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے اجرا کا حصہ ہے جس کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کی ترقی، ثقافتی ورثے اور عالمی...
ویب ڈیسک : دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں میں ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب دوسری جانب کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔احتجاج کے موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا...
اسلام آباد: حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اُن کو ہی یہ ذمہ داری سونپ دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر تحریک انصاف سے شرکت کی یقین دہانی کرالیں تو حکومت قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود حکومت کا حصہ ہے اگر وہ ثالثی کا تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ...
کراچی: ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے ایکسپریس سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر رانگ وے آرہا تھا، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے پہلے دو سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد واٹر ٹینکر فٹ پاتھ سے...
ملبورن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے حالیہ ملبورن کنسرٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تقریباً تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔ مداحوں نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے “گو بیک” اور “یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے” جیسے سخت جملے کسے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: “یہ کوئی انڈین آئیڈل نہیں، یہاں اداکاری مت کرو!”۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے نیہا ککڑ کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت تنقید کا نشانہ...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
اوٹاوا: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آدی اشوک ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ون ڈے دو اپریل، تیسرا پانچ اپریل کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی...
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں، بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔جاں بحق عبدالقیوم کے بھائی محمد سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالقیوم اہلیہ کے ہمراہ کوہی گوٹھ سے واپس آرہے تھے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھائی عبد القیوم اہلیہ کو اسپتال چیک اپ کے لیے لےکر گیا تھا، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور بچے کی ولادت متوقع تھی۔محمد سہیل نے مزید بتایا کہ عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا ملازم اور ملیر کینٹ کا رہائشی تھا۔جاں...
بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلیے امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اس ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ دنیا...
عشائیہ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام سے جھوٹ بولتے رہے مگر صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو...
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا غلط فیصلے کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے ٹرین واقعے کی ایسے مذمت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی ، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئےاجازت کی ضرورت نہیں، آرمی چیف نے اجلاس میں کہا ہم دہشت گردی کیخلاف حالات جنگ میں ہیں، دہشتگردوں کو لاناپی ٹی آئی اور اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ان قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے جو قوتیں دہشت گردی کر رہی ہیں، جو قوتیں ریاست کیخلاف ہیں،پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی نظرآرہی ہے، پی ٹی...
سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تپ دق کے عالمی دن پرہم اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے پرعزم اورمتحد ہیں، موذی بیماری نے بہت زیادہ جانیں لی ئیں اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہ ہیں ۔ تپ دق کے عالمی دن پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تپ دق صرف صحت کا مسئلہ نہیں یہ ایک سماجی انصاف کا مسئلہ بھی ہے جو غیر متناسب طور پر ہماری سب سے کمزور کمیونٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ٹی بی کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ...
سٹی 42 : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے دو اپریل 2025 تک عید کی چھٹیاں ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 3 اپریل 2025 جمعرات سے ملازمین صبح نو تاپانچ بجے معمول کی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
سندھ حکومت نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔
پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور جیسے ہی ان کی دراندازی کی کوشش کا پتا چلا فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ Post Views: 1
کراچی: گورنر سندھ، کامران خان ٹیسوری نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں اور ان کی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں سحری سے تو رمضان کے بعد ہی باہر آؤں گا، کیوں کہ میں نے خود کو اس مقدس مہینے میں لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ مزید پڑھیں: گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائشیا، روس اور بنگلادیش کے قونصل جنرلز...
پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر سے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی گیا ہے۔ صدر مملکت نے بروقت کارروائی کے دوران 16 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی گئی ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔ حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے جبکہ محض 7.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز کے مجموعی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے شہباز شریف کے پاس اختیار ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرسکیں. نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےعمران خان پر کڑی تنقید کی، رانا ثنا اللہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو جیل میں کوئی سہولت نہیں مل رہی یا ان پر مقدمات درج ہورہے ہیں تو وہ بھی ہماری وجہ سے، جن چیزوں پر بانی پی ٹی آئی کو اعتراض ہے کیا ہم اُن کے بھی ذمہ دار ہیں؟ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے راثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گھمنڈہے کہ وہ بہت مقبول...
لاہور: ثابت ہوا کہ مصنوعی ذہانت اتنی ہر فن مولا نہیں جتنی سمجھ لی گئی، جناب چیٹ جی پی ٹی نے ناروے کے ایک معزز شہری اروی ہوفمین کو اپنے ہی دو لڑکوں کا قاتل ٹھہرا دیا۔ ہوا یہ کہ جب ہوفمین نے اے آئی پروگرام سے اپنے متعلق سوال کیا تو جواب آیا کہ اس آدمی نے دسمبر 2020ء میں شہرت پائی جب اپنے 7 اور 10 سالہ بیٹوں کو مار دیا، قتل نے ناروڑی قوم کو ہلا ڈالا، اب وہ 21 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جھوٹے جواب نے ہوفمین کو خوفزدہ و پریشان کر دیا کہ اْس سمیت لڑکوں و محلے کے نام وعمریں درست تھیں، اس نے متعلقہ ناروڑی سرکاری ادارے کو درخواست...
قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل ٹوٹ گیا۔ قومی ون ڈے کرکؔٹ ٹیم اس وقت لاہور میں موجود ہے، پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کا زور دار شارٹ ڈریسنگ روم میں رکھے موبائل پر جا لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کو موبائل ٹوٹنے کا بہت افسوس ہوا اور وہ اداس ہوگئے، اور ٹوٹا ہوا موبائل فون کپتان کو بھی دکھایا۔ واضح رہے کہ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پریکٹس سیشن میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر،...
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 مارچ 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں لاکھوں فرزندانِ اسلام کا معتکف ہونا مرد و خواتین کا غلبہ اسلام کیلیے مژدہ جانفزا ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کا اعتکاف کے لیے محبت، عقیدت اور شفقت کا اظہار اسلامی تہذیب کی بقاء کا پیغام ہے۔ ماہِ رمضان میں روزہ، تلاوتِ قرآن اور شبِ قدر کی تلاش اور اعتکاف دُنیا بھر کے اہلِ ایمان کے لیے ہمہ گیر تربیتی ورکشاپ ہے۔ ماہِ رمضان اہلِ ایمان سے یہ ہی مطالبہ کرتا ہے کہ اہلِ ایمان جھوٹ، غیبت، مِلاوٹ، ناپ تول میں کمی، دوسروں کا حق مارنا...
پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک پریکٹس میچ کے دوران چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ یہ واقعہ ایل سی سی اے میں اس وقت پیش آیا جب قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے ہیں اور گیند سیدھا ڈریسنگ روم کی طرف جا کر نسیم شاہ کے فون سے ٹکراتی ہے جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔ نسیم شاہ نے فوراً فون چیک کیا لیکن ان کے چہرے کے تاثرات سے لگا کہ فون ناکارہ ہو چکا تھا۔...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے، ویزاپالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کر دی، پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے امریکی ترجمان سے کچھ ملکوں پر ممکنہ سفری پابندی پر سوال کرتے ہوئے کہا کیا سفری پابندی جاری کرنے کی آج ڈیڈ لائن ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ میں آپ کو تفصیلات نہیں بتاسکتی لیکن یہ آج نہیں ہورہا، امریکا آنے والوں کیلئے ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔...
اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کہا...
آکلینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ 22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔ واضح رہے...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔ حارث رؤف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سینچری اور ریکارڈز نے حارث رؤف کے...
گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی کے لیے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس میں مجمع نے صاف منع کردیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آجائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں...
ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیمپس میں مظاہرے کیے جن میں گزشتہ برس ایوان اقتدار سے بے دخل کی جانے والی عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج یونیورسٹی کے ہالپارہ علاقے سے آدھی رات کے بعد 2 بجے شروع ہوا اور راجو بھاسکرجیا (مجسمہ) کے سامنے ختم ہوا۔ طلباء نے یہ مظاہرے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے اس بیان کے خلاف احتجاجاً کیے کہ حکومت کا عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا تھا۔ اس بیان...
آکلینڈ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 205 رنز کا ہدف محض 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جو ٹی ٹوئنٹی میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل، 2007 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17.4 اوور میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اوپنر محمد حارث 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر حسن نواز نے 105 رنز...
پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے...
آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اپنے ہم وطن بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اوپنر حسن نواز تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ حسن نواز نے 44 گینوں پر سنچری جڑ کر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کا 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائے تھی۔ اس سے قبل، سن 2014 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں سابق اوپنر احمد شہزاد نے 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی...

طارق فضل چودھری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کی شہادت پر گہرے دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی...
نیو یارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو ” پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے” جبکہ 19 مارچ 2025 کو ” پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے” کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ...
پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری...
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز دبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم کیا جا...
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔ مزید پڑھیں: حارث رؤف...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات نے محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا کام انسان دوستی، خیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترویج دینا ہوگا۔ یہ ادارہ انسان دوستی، رفاہی اور ترقیاتی کاموں کی ثقافت کو فروغ دے گا اور متاثرہ افراد کو امداد اور ریلیف فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے پر بھی کام کرے گا۔محمد بن زید فاونڈیشن فار ہیومینٹیرین امپیکٹ کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں امارات ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں میں اپنے پروگرام کو 500 ملین...
امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گی۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ...
وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ کے مہمان مہر شہریار the volunteer society کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے 4 سال پہلے ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ مہر شہریار نے بتایا کہ ان کا ادارہ مدارس اور یتیم خانوں کے لیے 23 آئی ٹی لیب بنا چکا ہے۔ اس سے بچے آن لائن قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹر کرنا بھی سیکھ سکیں گے۔ اس طرح ڈیجیٹل دور میں یتیم بچے دنیا کے شانہ بشانہ چل سکیں گے۔ مہر شہریار کے مطابق آئی ٹی لیب کے علاوہ ہم اب تک 50 قرآن لائبریریاں بھی بنا چکے ہیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی مینجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔ جے آئی ٹی نے علیمہ سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے۔ علیمہ خان نے جواب دیا جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی، لیکن رابطہ رہتا ہے۔ جبران الیاس کو ٹویٹس بھیجتی ہوں جو وہ پوسٹ کر تا ہے۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی نے پوچھا آئی ایم ایف قرضے کے حوالے سے کیوں بیان دیا۔ علیمہ...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گی۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں اور دنیا بھر کے معاملات کی پرواہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی سوچ کے دھارے میں شامل ہونا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔حکومتی پالیسی کے نتیجے میں گندم 30 فیصد کم کاشت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم اور پریزنٹیشن زیادہ تھی، پریزینٹیشن اور اعلامیہ پیش کرنے سے دہشتگردی ختم ہونا ہوتی تو اب تک ہوچکی ہوتی۔ایک انٹرویو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کے پی میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں نقصان ہی ہونا ہے، جتنے دہشتگرد مارے جا رہے ہیں، افغانستان سے مزید آرہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں میرے تحفظات تھےانہوں نے کہا کہ پریزینٹیشن کے بعد پھر ہر ایک نے اپنی اپنی بات کرلی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں میرے تحفظات تھے ، اس کا دوسرا قدم اب یہ ہونا چاہیے کہ ایک چھوٹی کمیٹی...
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کےلیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے، اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سیاسی سرگرمیوں، رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گی، تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر اے پی سی بلانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب آج تحریک انصاف کی...

آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی
آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔ دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر...
ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز ٹانک (سب نیوز)ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل 19مارچ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹانک کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، کوڑ قلعہ، خرگئی، منزئی، کڑی وام اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ ہوگا۔ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر کرفیو لگایا جارہا ہے۔کرفیو کا اطلاق 19مارچ کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک...
بانی کی بہن نے کہا ہے کہ بانی افغانستان کو دشمن نہیں سمجھتے اور کہہ رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان سے بلاوجہ دشمنی مول نہ لے۔ بانی کا افغانستان کی حکومت سے لڑائی مول نہ لینے کا بیان آج شام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی حکومت اور ریاست کے اداروں کے رہنما پاکستان میں افغانستان کی سرپرستی سے ہو رہی دہشتگردی کے سبب پاکستان کی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر غور کرنے اور وطن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قومی اسمبلی کے فلور پر اہم ترین مشاورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ڈٓئریکٹر جنرل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...