Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:32:12 GMT

کپتان سلمان علی آغا کی نظریں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

کپتان سلمان علی آغا کی نظریں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی آکلینڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں کیویز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ جمی نیشم کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی اور ہمیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا  ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہار جاتی ہے تو انفرادی کارکردگی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے اہم تھی ٹیم میں نئے چہروں کو موقع دیا گیا اور آئندہ بھی نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی ساری توجہ اب ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے اور ان ایونٹس میں بہترین کارکردگی کے لیے بھرپور تیاری کی جائے گی واضح رہے کہ آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔

حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔

حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔

انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا. سلمان اکرم راجہ