پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر  جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔

مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔

کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔

عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔

عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کا قتل، قاتل ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک کیا کرتا رہا؟
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟