2025-04-23@16:25:32 GMT
تلاش کی گنتی: 776
«استعمال کے لیے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...

القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
عصرِ حاضر میں تحقیق کا معیار پہلے سا نہیں رہا اس لیے کہ اکیسویں صدی میں جہاں انسان نے بہت سی منازل طے کی ہیں اور اپنے لیے کئی راستے تلاش کیے ہیں۔ دوسری طرف اسے اب تحقیق جیسے مراحل سے گزرنا دشوار محسوس ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہر کام میں ہم ایسے راستے کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہمیں محنت بھی نہ کرنا پڑے اور سب کام بھی ہو جائیں یا پھر دوسروں کی، کی ہوئی کوششوں سے اس طرح استفادہ کریںکہ ہم صرف مستفید نہ ہوں بلکہ دوسروںکی کوشش و محنت ہمارے کھاتے میں آ جائے۔ اس لیے ہمارامزاجِ تحقیق بدل گیا ہے اسی وجہ سے معیارِ تحقیق بھی وہ نہیں رہا...
لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکا کی...
او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنے تک پاکستان آواز بلند کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کا حقیقی ترجمان ہے، پاکستان مسلم دنیا کے اہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی محاذ پرسرگرم ہے۔ او آئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن، سلامتی اور ترقی ہے، فلسطین، کشمیر کے عوام کو...

جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
پی ٹی آئی سے نکالے گئے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزارت عظمیٰ سے نکالا جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت شیر افضل مروت نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر ایون فیلڈ یا پاناما پر نکالا جاتا تو بات ٹھیک تھی لیکن انہیں تو بیٹے...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے الرجی کے خاتمے کے لیے جنگلی شہتوت کو مرحلہ وار تلف کیا جار ہا ہے، ایف نائن پارک میں سات ہزار میں سے پانچ ہزار سے زائد درختوں کی کٹائی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں پولن الرجی کے خاتمے بارے جائزہ اجلاس ہوا، ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ماحولیات اور سی ڈی کے نمائندوں نے جنگلی شہتوت کی کٹائی اور جاری اقدامات پر بریفننگ دی۔ کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کو ...
اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا کہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک،...
لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...

ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچاو کے لیے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تاجر رہنما
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری تجاوزات کی خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش قرار دے دیا ہے جو تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے لیے تاجر نمائندہ تنظیموں سے مزاکرات کی بجائے غلط حکمت عملی کے زریعے نہ صرف دکانیں گراکر معاشی نقصان پہنچا رہی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ قبل ازیں تقریب...
اردن کی ملکہ رانیہ نے بذریعہ سوشل میڈیا باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ ان کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ شہزادی ایمان کے ہاں بچی کی ولادت پر شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ اور شہزادی کے شوہر الیگزینڈر تھرمیوٹس نومولو کا استقبال کرنے اسپتال پہنچ گئے۔ Her Majesty Queen Rania wrote on her Instagram account, "My darling Iman is now a mother. We are grateful and overjoyed to meet Amina, our family's newest blessing. Congratulations, Jameel and Iman—may God bless you and your precious little girl." pic.twitter.com/SHfbOB8i9a — The Jordan Times (@jordantimes) February 16, 2025 اردن کی ملکہ رانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے...

متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو سیاست کے لیے استعمال کیا، فاروق ستار اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، شرجیل میمن
کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بنا کر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) جنوبی جرمن شہرمیونخ میں گزشتہ جمعرات کو ایک کار سوار کی طرف سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والی 37 سالہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اس حملے کو نفرت کو ہوا دینے کے لیے غلط استعمال نہ کیا جائے۔ میونخ میں حکام کی جانب سے آج 16 فروری بروز اتوار متاثرہ خاندان کے شہر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے، ''امل ایک ایسی شخصیت تھیں، جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے کام کیا۔‘‘ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے حصول اور یکجہتی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ برطانوی سم کے ذریعے نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی مالی فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، پاکستان میں سلامتی کے ذمہ دار اداروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سموں کا کاروبار قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ برطانوی سم ہی کیوں؟ گوگل پر 'یو کے سم ان پاکستان‘ تلاش کرنے پر آپ کو معروف برانڈز کی متعدد ویب سائٹس نظر آتی ہیں جو برطانوی سموں کی گھر تک ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ آصف منشاء سوشل میڈیا مونیٹا...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...
دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی...
ب نقاب /ایم۔آر ملک اقتدار اور احتساب کے پیچیدہ رقص میں ایک گہرے تضاد سے ہم گزرتے ہیں ، جہاں ایک دیرینہ بحث خود کو ہمارے اجتماعی شعور کے تانے بانے میں بُنتی ہے۔ جس میں ہر ایک دوسرے کو یکسر ،بے حد نظر انداز کرنے کا الزام عائد کر تا نظر آتاہے۔ بے حسی کی چادر کون اوڑھے ہوئے ہے، عوام یا حکمران؟ اس سوال نے شدید خودشناسی اور پرجوش بحث کے طوفان کو جنم دیا ہے۔ اس اختلاف نے دو بظاہر متضاد ہستیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے، جس میں ہر ایک کا اپنا منفرد اندازِ لاتعلقی ہے۔ ایک طرف حکمران پر، جو اقتدار کا عصا سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان پر الزام لگایا جاتا...

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان میں ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں ” نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ”پر خطاب کر رہے ہیں
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان میں ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں " نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہے ہیں
کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...
کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق...
سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔ سابق وزیر...
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفسبراہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں...

پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو: ٹرمپ، مودی ملاقات کا اعلامیہ
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح...
اسلام آباد:پاکستان میں غیر ملکی خصوصاً برطانوی موبائل سمز کے سنگین جرائم میں استعمال کے معاملے نے حکومت کو سخت اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق برطانوی سمز کا دہشت گردی، مالی فراڈ، غیر اخلاقی سمیت دیگر جرائم میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے برطانیہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال سائبر جرائم میں تیزی سے بڑھ رہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کوسینکڑوں غیر ملکی امدادی پروگرامز کے ٹھیکیداروں کی فنڈنگ فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان تمام غیر ملکی ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے ملنے امداد کی 90 دن کی مکمل معطلی سے ان پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جمعہ کو امریکی عدالت کی جانب جاری حکم نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو عارضی طور پر ان تمام غیر ملکی امدادی معاہدوں اور ایوارڈز کو منسوخ کرنے سے روک دیا ہے، جو 20 جنوری کو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے نافذ تھے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی امداد پرٹرمپ کی فنڈنگ منجمد کرنے کا یہ پہلا فیصلہ تھا۔ یہ فیصلہ صحت...
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...
آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر دوسرے ملکوں میں نکال باہر کرنے کے امریکی منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے 'یہ منصوبہ دنیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ 'وہ جمعرات کے روز انڈونیشا کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جبری انخلاء کے منصبوے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور پھر غزہ کو امریکہ کے قبضے میں لے کر مشرق وسطیٰ کا 'رویرا' بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔طیب ایردوآن نے کہا 'میں دیکھتا ہوں کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ کہ وہ اس منصوبے پر اسرائیل کے قاتل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او پی ایس) کے سربراہ جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں بہت بڑی تباہی ہوئی ہے جہاں لوگوں کی بحالی کے لیے وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار کروڑ ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔ اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن لڑائی میں محض عارضی وقفہ کافی نہیں۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور تمام یرغمالیوں کو...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورتی عمل کے بعد ایف پی سی سی آئی نے اصولی طور پر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔لیکن 2024 میں ہونے والے ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے؛ یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال...
خشیت ِ الٰہی کا مطلب ہے اﷲ تعالیٰ کا خوف اور عاجزی کے ساتھ اس کی عظمت کا احساس۔ خالق ِ ارض و سما کی عظمت و جلالت اور کن فیکون کو وہی سمجھ پائے گا جس کا دل خوف ِ الٰہی سے معمور ہوگا۔ خشیت ِ الٰہی محض ڈرنے کا نام نہیں بل کہ ایسا خوف ہے جو اﷲ کی محبت، تعظیم اور فرماں برداری کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ یہی کیفیت انسان کو گناہوں سے بچاتی ہے اور نیکی کی طرف راغب کرتی ہے۔ سورہ فاطر آیت 28 مفہوم پیش ِ خدمت ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو اس کی عظمت کا علم رکھتے ہیں۔‘‘ یعنی خالق ِ کائنات کی حقیقت اور موجوداتِ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جسے قابل عمل بنانے کے لیے اب ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طلبہ میں اب اسکوٹیز اور الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کے لیے پنک اسکوٹی اور طلبہ کے لیے الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے اسکیم کے لیے بینک فنانسنگ کی جائے گی۔ انھوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں میں روایتی کلاس، روایتی استاد اور روایتی امتحانات سمیت بہت کچھ بدلنے جا رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بتایا کہ وہ آج کل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف مضامین کے لیے کسٹمائزڈ چیٹ جی پی ٹی ٹولز تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس سے طالبعلم اپنے کورس کے مطابق استاد کا لیکچر، اس سے متعلقہ سوالات کے جوابات اور اس مضمون کے حوالے سے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کی سفارش کردہ کتابوں کا مواد انگریزی اردو پنجابی...
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گھروں میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس دوران کم از کم 124 صحافی مارے گئے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے اور 'بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ صحافی ہلاک سی پی جے کی طرف سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے، جو تین دہائیوں پر محیط ہے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے 2024 سب سے زیادہ مہلک...
اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمدی عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے لائسنس ہولڈرز کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کرکے ایس آر او 140 آف 2025 جاری کر دیا۔ ایس ٹی زیڈ اے لائسنس ہولڈرز کے لیے پی ایس ڈبلیو سبسکرپشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ صرف ایس ٹی زیڈ اے ون ونڈو سہولت کے ذریعے درآمد شدہ سامان کو فوائد حاصل ہوں گے جبکہ پی ایس ڈبلیو نظام درآمدی سامان کی مقدار میں خودکار کٹوتی کرے گا۔ ترمیم کے تحت قانونی خلاف ورزی پر کسٹمز حکام لائسنس یافتہ کی صارف شناخت بلاک کر سکتے ہیں، وضاحت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اقدام سے ایچ آئی وی کا علاج متاثر ہو گا، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور افریقہ میں ایم پاکس کی وباؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار مالی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے۔ایچ آئی وی/ایڈز پر قابو پانے کے عالمگیر امریکی اقدام 'پیپفر' کے لیے مالی وسائل کی فراہمی معطل ہونے سے...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...
دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی پانی کے باکفایت استعمال، ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
لاہور: خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم...
ویب ڈیسک : خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکا ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہےکہ بیاینہ سامنے آتے رہیں،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پاس یہی ایک طریقہ ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد عمرنے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر وہ اپنے موقف کو بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حق ہرکسی کو حاصل ہے، پی ٹی آئی بھی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) اسلام آباد سے 12 فروری بروز بدھ موصول ہونے والی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے دُبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کی معیشت طویل المدتی بحالی کی طرف گامزن ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی بدولت ممکن ہوا۔ شہباز شریف کے اس بیان کو آئندہ ماہ یعنی مارچ کے اوائل میں پاکستان کے لیے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے اولین جائزے کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر پاکستان سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 ء وی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کےلیے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کی...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے 10 سے 11 فروری تک پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس نے چینی حل کو آگے بڑھایا اور وقت کے اہم مسائل میں چینی دانشمندی کے تحت حصہ ڈالا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام فریقوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں، اس کے گورننس تصورات اور بین الاقوامی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا،فوری بازیابی کاحکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کے 10 سال کے لیے برطانیہ میں داخلہ پر پابندی عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اداکارہ میرا پر 10 سال کے لیے برطانوی امیگریشن حکام نے پابندی لگائی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد اداکارہ میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟ اداکارہ میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے...
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات ایک بار پھر تبدیل، خلاف ورزی پر کیا ہوگا؟ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی، جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ...
اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024ء کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 2024ء کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق، کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کی قیمت میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، 10 سے 15 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی کی جائے گی، اور 15 سے 20 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ اسی طرح، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹس کی قیمت 10 فیصد کم ہوگی، جبکہ 10...
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے والے خوش نصیبوں نے وہاں موجود سبز قالین تو ضرور دیکھے ہوں گے اور ان پر عبادت بھی کی ہو گی۔ دونوں مقدس مساجد میں بچھائے گئے ان سبز ایکریلک قالینوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قالین نمازیوں کے آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خاص تکنیک و معیارات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ نصب ہوتی ہے جو اس سسٹم سے جڑی ہوتی ہے جس میں اس کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ان قالینوں کی خاصیت ان کی موٹائی ہے جو 8 ایم ایم ہے اور ان کی پائیداری ہے، اس کے علاوہ ان میں کافی نرم اون اور...
جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 25.2 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلاتِ زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیلات زرنہ بھیجنےکی اپیل زمین بوس ہوگئے ، سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرملک بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری2025 میں25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ورکرز ترسیلات مالی سال 2024...
بیت المقدس جسے یروشلم بھی کہا جاتا ہے دنیا کے قدیم ترین اور مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر تین بڑے ابراہیمی مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے جس میں فتوحات، تنازعات اور مذہبی تقدس کے بے شمار واقعات شامل ہیں۔ عیسائیوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بیت المقدس کی چابی پیش کی تھی۔ جب مسلمانوں نے 637 عیسوی میں بیت المقدس کو فتح کیا تو شہر کے عیسائی پادریوں نے شرط رکھی کہ وہ صرف خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں ہتھیار ڈالیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ خود بیت المقدس پہنچے اور عیسائی پادری صفرونیئس (Sophronius) نے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی پیشگی فعال غیر ملکی سم فروخت کنندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں،غیر قانونی موبائل سم فروخت کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔چھاپے ایبٹ آباد، سکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے، جہاں ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی...
لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے 8 فرروی کے احتجاج کے بعد تحریک کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کوئٹہ میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما کبیر افغان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 فروری کے احتجاج پر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زیارت، سنجاوی، ژوب، پشین، لورالائی، اور قلعہ سیف اللہ میں احتجاج کے دوران مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کبیر افغان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریک کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک 8 فروری 2024ء کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں...
ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں مخصوص امدادی اشیا کی فراہمی پر پابندیاں ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور طوفانی موسم میں ملبے کے ڈھیر پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بقا میں مدد دینے کے لیے ضرورت کی ہر چیز مہیا کی جانی چاہیے۔مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر حنان بلخی نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی نظام تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ امدادی ادارے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مدد پہنچانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں...
لزبن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان کے انتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرتےہوئے ٹیلیفونک پر رابطہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا اور نیتن یاہو کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز سنگین مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی حقوق کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی عوام کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور ملک کے وفادار ہیں، مگر جبر سے کیے گئے فیصلے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پشتون غیرت مند قوم ہے اور ان کی روایات میں جرگوں کو اہم مقام حاصل ہے۔...
مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان کو تحفظ پسند تجارتی طریقوں پر ملک کے دیرینہ انحصار کو ختم کرنے اور برآمدات پر مبنی نمو کو فروغ دینے کی طرف اپنی اقتصادی رفتار کو تبدیل کرنے کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے تجارتی لبرلائزیشن اور معاشی انضمام کے حوالے سے پاکستان اور عالمی سطح پر مسابقتی معیشتوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ دیگر ممالک نے تجارتی رکاوٹوں کو فعال طور پر کم کیا ہے اور خود کو عالمی ویلیو چینز میں...
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایل-2 منصوبے پر ابھی کافی کام ہونا باقی ہے جبکہ بند کی گئی ٹرین سروس کو بھی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کردیا جائے گا۔ ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان ریلویز کے سربراہ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف ’مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہےکیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں۔‘ عامر...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگئی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، نوازشریف، فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا میں نے پی ڈی ایم سے کہا بانی...
موجودہ صدی کا ایک تہائی حصہ مکمل ہونے کو ہے ۔ اِن 25 سالوں میں پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ تواتر کے ساتھ کسی نہ کسی موسمیاتی تغیر کا سامنا کیا ہے ۔ جن میں مختصر دورانیہ کی شدید بارشیں ، شدید گرمی کی لہریں ، خشک سالی ، شدید سردی ، سموگ ، دھند وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تغیرات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال (آفات ) نے اکثر انسانی بحرانوں کو جنم دیا جن کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ، گھروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی اور معاشی زندگیوں میں خلل پڑا ۔ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ، 2022 میں پاکستان نے ریکارڈ توڑ بارشیں دیکھیں جو جرمن واچ نامی تھینک ٹینک کی...
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ ہوگئے۔ صدرآصف زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے اور اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔ صدرمملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر چار طالبات کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ان طالبات نے ہاسٹل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیزا کا آن لائن آرڈر دیا تھا۔ یہ ہاسٹل مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ہے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے تحت قائم سوشل ویلفیئر ہاسٹل میں 250 طالبات رہتی ہیں۔ ہاسٹل کے لیے متعین ضوابطِ کار کے تحت کسی بھی کمرے میں پیزا کا آن لائن آرڈر نہیں دیا جاسکتا۔ ہاسٹل کی وارڈن میناکشی نرہرے نے جب باضابطہ نوٹس جاری کیا تو متعلقہ طالبہ اور اُس کے ساتھ رہنے والیوں نے آرڈر سے انکار کیا جس پر تصدیق کے بعد وارڈن نے اُن کا ہاسٹل میں داخلہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف زرداری پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے، اور آغا خان چہارم کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچے تھے۔ چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف...
کراچی: صدر آصف علی زرداری پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئےصدر مملکت پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے دورے کے دوران، صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے
علی رضا سید نے بھارتی جیل میں نظربند سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو ان کے اہلخانہ کی مرضی کے برخلاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا اور وہ ابھی تک اجساد ورثاء کے...
ویب ڈیسک:کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشترکہ سمندری خطرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس مکالمے کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی فراہم کرنا اور بلیو اکانومی کے فروغ پر زور دینا ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں میری...
لاہور (آئی این پی) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ طالبہ کو شادی کا...
حیدرآباد: سندھو دریا گیمز میں والی بال ایونٹ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو باضابطہ طور پر ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔ انضمام الحق اور مصباح الحق کو کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ Legends meet glory! ???? Inzamam-ul-Haq & Misbah-ul-Haq officially inducted into the PCB Hall of Fame ????️ Honoured by PCB Chairman Mohsin Naqvi ???? alongside the grand ICC Champions Trophy 2025 ???? True icons of Pakistan cricket ???????? ????: PCB #HallOfFame #CricketLegends #Champions… pic.twitter.com/lNEyyLcoRL — SportsTiger (@The_SportsTiger) February 8, 2025 قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریزکے پہلے میچ کے دوران اننگز بریک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق نے ٹرافی اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔ واضح رہے آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 فروری سے 09 مارچ تک جاری رہے گا۔