دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے لیے یہ رہنمائی اور مدد کا اہم ترین وسیلہ ہوتا ہے۔ اس دن پر اپنے پیغام  میں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی بڑھتی مقبولیت بھی ریڈیو کی اہمیت کو کم نہیں کر سکی۔ اس نے ہمیشہ خود کو ایسا میڈیا ثابت کیا ہے جو جامعیت اور رسائی کے اعتبار سے دوسرے ذرائع ابلاغ سے کہیں آگے ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی ریڈیو کو ہمیشہ اہمیت دی ہے جو اسے اطلاعات کی فراہمی، آگاہی بڑھانے، لوگوں کو بااختیار بنانے  اور قیام امن کے لیے ادارے کی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کا امن مشن 'یونیمس' اس کی ایک واضح مثال ہے۔  اس سال ریڈیو کا عالمی دن "ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی" کے لیے وقف کیا گیا ہے تاکہ اس مسئلے کی صحافتی کوریج میں ریڈیو اسٹیشنوں کی مدد کی جا سکے۔ریڈیو پاکستان کے عالمی دن کے سلسلے میں، ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام بھی نشر کر رہا ہے، جس میں آب و ہوا سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں آگاہی پیدا کرنے میں قومی نشریاتی اداروں کے کردار کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔اس میں آب و ہوا کے شکوک کے دلائل کو ختم کرنا، گرین واشنگ کی تحقیقات، ماحولیاتی معاشیات کو سمجھنا، اور موسمیاتی سرگرمی اور حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر رپورٹنگ شامل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور

NEWYORK:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی