بند کی گئی ٹرین سروس وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، سربراہ پاکستان ریلویز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایل-2 منصوبے پر ابھی کافی کام ہونا باقی ہے جبکہ بند کی گئی ٹرین سروس کو بھی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کردیا جائے گا۔
ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان ریلویز کے سربراہ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف
’مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہےکیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں۔‘
عامر علی بلوچ کے مطابق پاکستان ریلویز ایک وفاقی ادارہ ہے، جس کی اولین ترجیح مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ہے لیکن صفائی ستھرائی میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔
’مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ کھانے پینے کی باقیات صرف کچرا دان میں ڈالیں تاکہ ٹرینوں اور اسٹیشنز کی صفائی برقرار رکھی جا سکے۔‘
مزید پڑھیں:سب سے مشکل کام کی انتہائی کم تنخواہ، ریلوے کے گینگ مین نے دلخراش کہانی سنادی
عامرعلی بلوچ نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے اجرا کے لیے خاطر خواہ وسائل درکار ہوتے ہیں، جیسے ہی مطلوبہ وسائل دستیاب ہوں گے، نئی ٹرین چلانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
’ایم ایل-2 منصوبے پر ابھی کافی کام ہونا باقی ہے جبکہ بند کی گئی ٹرینوں کو بھی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کردیا جائے گا۔‘
سی ای او پاکستان ریلویز کا کہنا تھا کہ پشاور سے لنڈی کوتل تک ریلوے ٹریک کی بحالی پر 10 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، اگر وسائل دستیاب ہوئے تو اس منصوبے پر کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے اور کے الیکٹرک کے درمیان اصل تنازع ہے کیا؟
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان ریلویز کی رابطہ ایپلیکیشن کو مزید آسان اور یوزر فرینڈلی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ریلوے اسکولز کی بہتری کےحوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کے اسکولوں کی بہتری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ ریلوے ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ای کچہری میں88 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے جبکہ تقریباً 7 ہزار 8سو کے لگ بھگ صارفین کے تاثرات بھی موصول ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای کچہری ایم ایل-2 پاکستان ریلویز تھر ڈیزرٹ سفاری ریلوے ٹریک سندھ حکومت سیاحتی ٹرین عامرعلی بلوچ کراچی لنڈی کوتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای کچہری ایم ایل 2 پاکستان ریلویز تھر ڈیزرٹ سفاری ریلوے ٹریک سندھ حکومت سیاحتی ٹرین عامرعلی بلوچ کراچی پاکستان ریلویز کے کردیا جائے گا کی فراہمی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس کی اجازت دے دی، اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا، ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔
Post Views: 3