تباہ حال غزہ کی بحالی میں وقت کے ضیاع کی گنجائش نہیں، یو این او پی ایس
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او پی ایس) کے سربراہ جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں بہت بڑی تباہی ہوئی ہے جہاں لوگوں کی بحالی کے لیے وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار کروڑ ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔
اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن لڑائی میں محض عارضی وقفہ کافی نہیں۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور تمام یرغمالیوں کو بلاتاخیر رہا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے لیکن لڑائی دوبارہ چھڑنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔
(جاری ہے)
ان حالات میں اقوام متحدہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بڑے پیمانے پر ایندھن کی فراہمیجورگ ڈا سلوا نے بتایا ہے کہ 'یو این او پی ایس' غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فی الوقت علاقے میں روزانہ 12 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے جن سے ہسپتال، مواصلاتی آلات اور تنور چلائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ حال ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
معالجین مریضوں کو بے ہوش کیے بغیر جراحی کرنے پر مجبور رہے ہیں، اینٹی بائیوٹکس کی کمی کے باعث جراحت کے بعد ہزاروں مریضوں کے زخم خراب ہو گئے اور انکیوبیٹر کے لیے بجلی میسر نہ ہونے کے باعث بہت سے چھوٹے بچوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک سال کے دوران سرطان کے مریضوں کا علاج بھی معطل رہا۔ملبہ ہٹانے کا مسئلہ'یو این او پی ایس' علاقے میں ملبہ ہٹانے اور اَن پھٹے گولہ بارود کو تلف کرنے کا کام بھی کر رہا ہے۔
تاہم بہت بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کے باعث یہ کام کئی سال پر محیط ہو سکتا ہے۔جورگ ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ ادارہ غزہ میں رہنے اور لوگوں کو مدد دینےکے لیے پرعزم ہے۔ تاہم یہ مقصد اسی صورت پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے کہ امداد کی تیزرفتار، بلارکاوٹ اور محفوظ ترسیل یقینی ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری نازک جنگ بندی ختم ہونے کے خدشات کے باعث تعمیرنو کے منصوبوں کی بابت غیریقینی پائی جاتی ہے۔ تعمیرنو، امن اور استحکام کے لیے سبھی کو جنگ سے بچنے کی کوششوں پر توجہ دینا ہو گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یو این او پی ایس علاقے میں کے باعث کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1