2025-04-22@15:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 686

«کی ویڈیو»:

(نئی خبر)
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
    پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو فون...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجدِ نبوی ﷺ میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، کبریٰ خان نے سفید عبایا اور حجاب زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا تھا۔ نکاح کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اسٹار جوڑی نے مکہ مکرمہ میں قریبی...
    کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔ دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
    معروف پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ کچھ روز قبل عمر شہزاد کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے معروف انسٹا گرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح کیا ہے، جس کی تصدیق شانزے لودھی نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کردی۔ اب عمر شہزاد کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح...
    اے آئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، جس کے بعد دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ اے آئی نے بات ہاتھا پائی تک پہنچائی تو کسی نے زیلنسکی کو بھتیجا اور ٹرمپ کو چچا بنادیا، تنازع کو کراچی حیدرآباد بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔ تاہم اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز اور AI سے تیار کردہ ویڈیوز نے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اے آئی کی جاری کردہ ویڈیو...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی...
    نکاح کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں منعقدہ نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سال 2025 پاکستانی فنکاروں کیلئے شادی کا سال تصور کیا جارہا ہے ، قبل ازیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے درمیان اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اچانک شادی کرلی جبکہ انمول بلوچ کا نام بھی جلد شادی کرنے والوں کی فہرست میں اگلے نمبر پر ہے۔ پھر ڈراما ’پری زاد’ کے احمد علی اکبر بھی خاموشی سے اپنی دلہنیا بیاہ لانے کی تیاریاں کرنے لگے ، ابھی کبریٰ گوہر، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادیاں جاری و ساری ہی تھیں کہ اچانک اداکار عمر...
    کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 5 سیکورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزموں کی 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے تفیشی افسر سے سوال کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہی ملزم ہیں۔ وکیل صفائی راشد صدیقی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ وہ ملزم نہیں ہیں جو ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو واضح نہیں، مخبر خاص کی نشاندہی پر ملزم گرفتار کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، سرعام...
    پاکستان کی ایک خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو نہ صرف تین بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ طلاق یافتہ بھی ہیں۔ پاکستانی خاتون عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی، اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔ عظیمہ احسان، جو تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں ہیں، کو ایک تقریب میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’مغروں لا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس، انہوں نے نہایت خوبصورتی سے ڈانس کیا جبکہ حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، عظیمہ نے طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک...
    لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈن کی معذور رکشہ ڈرائیور پر  تھپیڑوں  کے ساتھ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، معذور رکشہ ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو بتاتا ہے کہ میں معذور ہوں، معذوری کی حالت میں اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہا ہوں۔ ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کی کوئی بات نہیں سنتا، ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مقامی لوگوں نے اکھٹے ہو کر رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی۔ اہل علاقے نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اکھٹے ہو کر صرف چلان کرتے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرتے ہیں، شہریوں سے ہاتھا پائی اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔ گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔ ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ...
    ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیرن زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران دونوں رہنماؤں میں جھڑپ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنکسی سے کہا کہ نہیں آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا فوجی سازوسامان نہ دیا ہوتا تو آپ کی جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔ انہوں نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ لوگ یہ جنگ نہیں جیت سکتے اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    آج جب کہ دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، دنیا کی پہلی عوامی ویڈیو  کالنگ سروس ’اسکائپ‘ کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’مائیکرو سافٹ ہمارے بارے میں کیا جانتا ہے‘، روسی ہیکرز نے مائیکرو سافٹ کے ہوش اڑا دیے 22 سال تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور رواں برس مئی تک بند ہوسکتی ہیں۔ ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی نے صارفین کے لیے اسکائپ ونڈوز پریویو پیغام جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسکائپ ویڈیو کالنگ سروس رواں برس ماہ مئی کے بعد دستیاب نہیں ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سروس کی عدم دستیابی...
    پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔   پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
    اسلام ٹائمز: مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: محمد ثقلین نقوی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر...
    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Aaminah???? (@aaminah180) سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے”پیا توسے نینا لاگے رے” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھاتھا۔ ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر ساتھی کی مدد سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ تھا۔ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات کے دوران ہر دو پہلوؤں سے ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کالعدم تحریک طالبان پاکستان...
    ویڈیو میں غزہ کو ایک پرتعیش ریزورٹ کے طور پر دکھایا گیا، جس میں ٹرمپ کا سنہری مجسمہ، ایلون مسک کو غزہ کے بچوں میں ڈالرز نچھاور کرتے دکھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 33 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں منگل کی رات ابتدائی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد بھی کسی تردید یا واپسی کے بغیر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر موجود رہا، سوشل میڈیا صارفین نے حمایت اور تنقید دونوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا، لیکن بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جم میں ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ View this post on Instagram   A post shared by Iftikhar Ahmed (@iftiahmed221) کسی نے انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا تو کوئی یہ سوال پوچھتا نظر آیا کہ پاکستانی ٹیم میں کم بیک کی تیاری چل رہی ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ افتخار چاچا ورلڈ کپ 2029 کی تیاری کر رہے ہیں تو اسد نامی صارف کہتے ہیں کہ آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے اب بس کر دیں۔...
    بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ A post shared by...
    برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔  وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
    امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
    میٹا نے ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، 19فروری سے تمام فیس بک لائیو ویڈیوز صرف 30 دنوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ فیس بک سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سےایک اہم تبدیلی لانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ان افراد کے لیے اہمیت کی حامل ہے جو لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے شوقین ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ مذکورہ ویڈیوز اس سے قبل لامحدود عرصے تک محفوظ رہتی تھیں۔ میٹا نے اس اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کیا ہے، جس وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرمہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ دوسری جانب اداکارہ دیپکا پاڈوکون فلم ’اوم شانتی اوم‘...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کیا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے یہ...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سرحدیں اور کشیدگی دوستی اور رشتوں کو ختم نہیں کر سکتی، بھارتی لڑکی نے پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی، اس جذباتی لمحے کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے۔ بھارتی دوست کی پاکستانی بیسٹ فرینڈ کی شادی ویڈیو کال پر دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے سرحدی رکاوٹوں کے باوجود دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 یہ ویڈیو انا ائیکا آہوجا نامی انسٹاگرام صارف نے شیئر کی ہے، جس میں دونوں دوستوں کی گہری محبت اور جدائی کی تکلیف صاف نظر آ رہی ہے۔ویڈیو میں...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک حالیہ ایونٹ پر مداح نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچیں جہاں انہیں پاپرازی اور مداحوں نے گھیر لیا۔ اس ہی دوران ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔ https://www.threads.net/@bollywoodstreetsnap/post/DGd2yrNTODS تاہم عالیہ اس موقع پر...
    کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی...
    بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
    ویب ڈیسک: عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی۔  جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ویڈیو حاضری کے حوالے سے جیل حکام جواب نہیں آیا؟ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔ رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔ A post common by Muhammad Saqlain Haider (@syedsaqlain1) اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے...
    اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔ ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔ حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔ A post common by Hania...
    لاہور: جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگست 2023 میں انتقال کرجانے والے معروف گلوکار اسد عباس کی اہلیہ آمنہ اسد نے اپنی مدد کیلیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو بیان کے دوران حالات کی وجہ سے آمنہ اسد اشکبار بھی ہوئیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد سے مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھا، میرے بچے شدید بیمار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بچوں کا علاج...
    ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔ رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔ اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور دونوں اداکاروں کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک...
    تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی سنیپ چینکنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر لیاقت لہڑی کی گاڑی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی روک کر مسلح افراد لیاقت لہڑی کے محافظوں کے اسلحے لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔ اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور...
    کراچی: بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد انھیں ہاتھ کے اشارے سے بائے بائے کیا۔ پانڈیا کا یہ انداز ٹی وی کیمرے کے توسط سے شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ بعدازاں، انکی اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے والے بابراعظم نے پانڈیا کو پہلے چوکا لگایا لیکن انکی اگلی گیند پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ بن گئے، جس پر بھارتی کیمپ میں خوشیاں منائی گئیں۔         View this post on Instagram    ...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے کہا کہ آپ میرے ہونے والے دُلہے  ہیں. میں پاکستان کی بہو ہوں؟ دوست ہوں، کیا ہیں؟ یو ٹرن مارنے کا یہ کیا طریقہ ہے، میں دنیا کو کیا جواب دوں کیا ڈرامہ چل رہا ہے؟ میں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا؟ دودی نے جواب دیا کہ میری طرف دیکھو۔ نکال لیا غصہ، نکال لی بھڑاس۔ اصل میں یہ دنیا ہے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی بلی نہیں چڑھا سکتے، اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں۔  راکھی ساونت نے پھرکہا کہ دنیا میں بھارت میں میرا مذاق...
    JERUSALEM,: اسرائیل کی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تحریک کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کو ستمبر 2024 میں بیروت میں نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔ اسرائیلی میڈیا نے فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو نشر کی اور یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب لبنان میں حسن نصراللہ شہید اور ان کے نائب سیف دین کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی 69 فائٹر اسکوارڈن کے ایف-151 کے طیاروں نے شام کو 6:20 بجے بیروت کے مرکز میں حزب اللہ کے زیرزمین ہیڈکوارٹرز پر تقریباً 100 بم گرائے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسی حملے میں حزب اللہ...
    پشاور: پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر  بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے...
    پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔ A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو میں راکھی ساونت نے خود کو بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے...
    شوبز کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا تھا اور اب شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں نہایت خوش نظر آر ہے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شریک ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کبریٰ خان کے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر کبرٰی خانم بے یقینی اور کسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انسٹاگرام پر کبرٰی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ مایوں کی تقریب کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ @politics_world_pw مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha...
    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے کل اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔ گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔ View this...
    ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔ کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی (U.S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس...
    ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے  وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
    بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
    مانگامنڈی(نیوز ڈیسک) مانگا منڈی کے علاقہ میں 8 سالہ بچہ جنسی استحصال کا شکار, ہمسائی عثمان نامہ بچہ کے ساتھ غیر فطری عمل کرتی رہی، ہمسائی نے غیر فطری عمل کی ویڈیوز بھی بنائی۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ہمسائی عثمان کو جان سے مارنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کہ دھمکی دیتی رہی، عثمان کو ڈر سہما اور روتا دیکھا تو پوچھنے پر تمام واقعہ بتایا۔ بچے کے والد کی درخواست پر مانگا منڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں فاخرہ نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں والد نے الزام عائد کیا کہ فاخرہ نامی خاتون نے عثمان کو آئس کا نشہ دے کر غیر فطری عمل کیا،پولیس نے مقدمہ میں...
    پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ جبکہ ان...
    غزہ: کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں اسرائیلی قید میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر کے ڈاکٹر ابو صفیہ سمیت 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔ اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی انہیں جیل کے سیل سے باہر لے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر...
    دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
    سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔ بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔ سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں...
    ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔ سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔ اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔ نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر...
    میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس...
    پیکا قانون کا کلہاڑا چلنے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔ مظفر گڑھ سے ایک اورگوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پرایف آئی اے سائبرکرائم نے 12گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 14 مقدمات درج کرلیے۔   سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جعلی ویڈیوزسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا۔  پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم...
    خیبر پختونخوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ رویٹ 28 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ یہ سچ ہو۔ خیبرپختونخوا میں ریونیو گروتھ 55 فیصد بڑھ چکا ہے سہیل آفریدی ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ یہ سچ ہو pic.twitter.com/FTESrcLHe6 — شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4)...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔   صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں ہوئیں۔ ’’آپریشن محفوظ انخلا‘‘ کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ہوئیں جسے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے  لیڈ کیا۔ حکام کے بتایا کہ فرضی مشق میں پولیس، فوج، رینجر اور  ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں...
    بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
    یوٹیوب نے شارٹ ویڈیو بنانے والوں کےلیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ اب صارفین صرف ٹیکسٹ لکھ کر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے اپنی مرضی کی ویڈیوز بناسکیں گے۔ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو تخلیق کاروں کے لیے ویڈیو بنانے کے عمل کو مزید آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔ یہ فیچر گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے جدید ترین AI ماڈل ’’ویو 2‘‘ کو استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو محض متن لکھ کر ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔   ڈریم اسکرین کا نیا استعمال یوٹیوب نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
    پاکستان اور بھارت کے 2 بڑے ستارے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبریں گردش میں ہیں اور اس سے متعلق ان کی نئی فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ ہانیہ عامر بھارت میں بے حد مقبول ہیں، جبکہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں، دونوں اس وقت خبروں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی، جہاں گلوکار نے انہیں اسٹیج پر بھی بلایا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریڈٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیے ساتھ کام کر رہے...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔  ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
    بھارت کی بے باک اداکار راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ A post shared by Murtaza Ali Shah...
    فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔،فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔البتہ ویڈیوز...
    معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کشف علی اور صائم ایوب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں تھیں، تاہم اب ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صائم ایوب کے ساتھ ایک عام ویڈیو کی بنیاد پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ View this post on Instagram   A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) ٹک ٹاکر نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیادی خبریں عوام کو دکھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل‌ڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے...
    کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کبریٰ خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Kübra Khan (@thekubism) ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔ سوشل میڈیا پر اس...
    گوجرانوالہ کی 5 سالہ فوڈ وی لاگر عروہ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ننھی عروہ اپنے خوبصورت اور معصومانہ انداز میں گوجرانوالہ کے کھانوں کو سامنے لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انہیں کھانوں کو ایکسپلور کرنا اور ویڈیوز بنانا بہت اچھا لگتا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: وی لاگر بچے: ’ننھے شیراز کے ساتھ والد نے بڑی نیکی کی، دیگر والدین بھی پیروی کریں‘ عروہ کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت پڑھتی، کھیلنے کے وقت کھیلتی اور ویڈیوز کے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تاکہ ان کی پڑھائی کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ ننھی عروہ کے والد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ویڈیوز بنانا...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی۔ ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کورنگی میں ڈکیٹ کو جلانے کی ویڈیو پرانی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو تقریباً چار سال پرانی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 4 کلو چوک میں پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں ڈیفنس میں چھاپے کے دوران کئی گئی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق گھر سے ارمغان کی طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔عدالت نے آج قتل کیس کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اس سے قبل ایس ایس پی انیل حیدر نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کہا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے، یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ...
    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر بردار طیارہ رن ے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے میناپولس سے اُڑان بھری تھی اور اس کی منزل ٹورنٹو میں پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ تھی۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران برف پر پھسل گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے پر آگ بجھانے والا اسپرے بھی کیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 80 مسافر موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ رن وے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے...
    کراچی: شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام  راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل چھیننے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں...