اسرائیلی فورسز نے حسن نصراللہ کو شہید کرنے کیلئے کی گئی بمباری کی ویڈیو جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
JERUSALEM,:
اسرائیل کی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تحریک کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کو ستمبر 2024 میں بیروت میں نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
اسرائیلی میڈیا نے فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو نشر کی اور یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب لبنان میں حسن نصراللہ شہید اور ان کے نائب سیف دین کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی 69 فائٹر اسکوارڈن کے ایف-151 کے طیاروں نے شام کو 6:20 بجے بیروت کے مرکز میں حزب اللہ کے زیرزمین ہیڈکوارٹرز پر تقریباً 100 بم گرائے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسی حملے میں حزب اللہ کی 32 سال سے قیادت کرنے والے حسن نصراللہ شہید ہوگئے اور مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک بھونچال آگیا، اس حملے کے لیے اسرائیلی فورسز اور موساد نے خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے دہائیاں گزار دی تھیں۔
مزید بتایا گیا کہ آخری وقت میں یہ حسن نصراللہ کو علاقے سے بحفاظت نکلنے کا موقع نہ دینے کے لیے یقینی اقدامات کیے گئے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگی طیارے بم برسا رہے ہیں اور یہ بم مختلف مقامات پر گر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو رہا ہے کہ آیا مذکورہ مقامات پر عمارتیں ہیں یا نہیں۔
https://www.facebook.com/reel/644880308034221
اسرائیل فوج نے بتایا کہ حسن نصراللہ شہید پر حملے کے لیے جی بی یو31 بنکر بسٹر بم بھی گرائے گئے تاکہ بیروت میں قائم رہائشی عمارت کی گہرائی تک اثرات پہنچیں کیونکہ حزب اللہ کا ہیڈکوارٹرز وہاں چھپا ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج کے کمانڈر ہیٹزیرم ایئربیس بریگیڈیئرجنرل ایمیچائے لیوائن نے بتایا کہ اس وقت جنگی طیارے ہرسیکنڈ کے بعد بڑی تعداد میں بم گرا رہے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ حسن نصراللہ زندہ نہ بچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر اس دن ان کی سالگرہ تھی اور روایت سے ہٹ کر حسن نصراللہ اپنی سالگرہ کے حوالے سے مبارک بادیں وصول کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ کو بم باری سے شہید کرنے کے بعد خدشہ تھا کہ حزب اللہ پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل پر جوابی وار کرے گی کیونکہ ان کے پاس ایک لاکھ سے زائد راکٹ ہیں جو جنگ سے پہلے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تھے، لیکن اس نے محض 90 راکٹس فائر کیے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 27 ستمبر 2024 کو جنوبی بیروت کے علاقے میں ایک عمارت پر بمباری کرکے حسن نصراللہ کو شہید کردیا تھا اوررپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس حملے میں 85 ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اور 6 رہائشی عمارتیں ملیامیٹ کردی گئی تھیں۔
اسرائیل کے مذکورہ حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ ان کی بیٹی زینب اور دیگر کمانڈرز بھی شہید ہوگئے تھے اور بعد ازاں حزب اللہ کے نامزد سربراہ بھی شہید کردیے گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن نصراللہ کو حزب اللہ اللہ کے کی گئی کے لیے
پڑھیں:
9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 9مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
مزید :