سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر ساتھی کی مدد سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ تھا۔ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات کے دوران ہر دو پہلوؤں سے ویڈیو کی جانچ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نورولی محسود گروپ کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس کا مقصد کراچی میں ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا مقصود تھا۔
سی ٹی ڈی کراچی نے آج کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمر ولد عزیز الرحیم کو مسان چوک نزد کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ و حقانی مسجد کیماڑی کراچی سے گرفتار کیا، ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے یہ ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنا کر اپنے تنظیمی ساتھی قہرمان کو ترسیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف
ملزم کی نشاندھی پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرچی بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم کے انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سندھ کراچی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید دہشتگردی مواد کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ کارروائیاں کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سی ٹی ڈی کالعدم تحریک طالبان کالعدم تنظیم کراچی ملزم گرفتار نور ولی محسود گروپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کالعدم تحریک طالبان کالعدم تنظیم کراچی ملزم گرفتار سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شہرت کیلئے خود اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
سجل ملک کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس کے باعث ان کے اس ویڈیو سے منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساخت کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر کرائم سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔