گوجرانوالہ کی ننھی فوڈ وی لاگر عروہ نے دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
گوجرانوالہ کی 5 سالہ فوڈ وی لاگر عروہ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
ننھی عروہ اپنے خوبصورت اور معصومانہ انداز میں گوجرانوالہ کے کھانوں کو سامنے لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انہیں کھانوں کو ایکسپلور کرنا اور ویڈیوز بنانا بہت اچھا لگتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: وی لاگر بچے: ’ننھے شیراز کے ساتھ والد نے بڑی نیکی کی، دیگر والدین بھی پیروی کریں‘
عروہ کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت پڑھتی، کھیلنے کے وقت کھیلتی اور ویڈیوز کے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تاکہ ان کی پڑھائی کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔
ننھی عروہ کے والد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ویڈیوز بنانا بے حد پسند ہے لیکن ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عروہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔
مزید پڑھیے: گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہفتے میں 2 دن ویڈیوز بناتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ یہ کام چھٹی والے دن ہی کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عروہ کے پکوان عروہ کے وی لاگز گوجرانوالہ ننھی وی لاگر عروہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوجرانوالہ
پڑھیں:
میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔
سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی۔ یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔ میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔
سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔