لاہور:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
 

صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں ہوئیں۔ ’’آپریشن محفوظ انخلا‘‘ کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ہوئیں جسے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے  لیڈ کیا۔

حکام کے بتایا کہ فرضی مشق میں پولیس، فوج، رینجر اور  ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

فرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری رسپانس کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ موک ایکسرسائز کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سکیورٹی فورسز کا باہمی رابطہ مضبوط کرنا ہے۔

کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ 10 ہزار افسران و جوان چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں 4درجاتی سکیورٹی حصار کے باوجود تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے بھی مکمل تیار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی سکیورٹی ٹیموں نے بھی سکیورٹی پلان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی

لاہور:

چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔

ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف