Islam Times:
2025-04-22@06:09:01 GMT

ملتان، شہدائے قدس کی یاد میں یوم تجدید عہد کی ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: محمد ثقلین نقوی

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائیو تشیع جنازہ دکھایا گیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، مجلس عزا اور شہداء سے ایفائے عہد کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، مقررین نے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا، پوری دنیا سے حریت پسندوں نے شہداء کا نماز جنازہ پڑھ کر امریکہ اور اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، پرنسپل جامعۃ العباس علامہ ڈاکٹر غضنفر علی حیدری، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب احتشام اظہر نے شرکاء سے خطاب کیا، سید کاشف زیدی اور عاصم گیلانی نے منقبت پڑھی۔ علامہ سلطان احمد شاہ، علامہ احسان رضی، یافث نوید ہاشمی، ملک اظہر کھوکھر، سید وسیم زیدی، غلام حسین انصاری، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم فخر نسیم، ضلعی صدر آئی ایس او علی مصدق، عرفان چاون سمیت صوبائی و ضلعی کارکنان نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیت المقدس شہید سید کی آزادی

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 

محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیۃ اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے ''محفل مذاکرہ'' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکرہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے بطور مہمان شرکت کی۔ محفل مذاکرہ میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے شوریٰ عمومی کی جانب سے سوالات کیے گئے، جن کے مقررین نے احسن انداز میں جوابات دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • غیرمسلم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج، مسلمان ممالک چھرا گھونپ رہے ہیں، ہرمیت سنگھ 
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری 
  • لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے