پاکستان کی دو سینئر اداکاراؤں کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Aaminah???? (@aaminah180)
سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے”پیا توسے نینا لاگے رے” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھاتھا۔ ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نادیہ جمیل
پڑھیں:
اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور بابراعظم کے درمیان مقابلہ کروادیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا، اس ویڈیو چاہت فتح علی خان (جو اپنی گلوکاری سے مشہور ہیں) بابراعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر پشاور زلمی کے کپتان انہیں چھکا لگا دیتے ہیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ کئی صارفین نے بابر کی خراب فارم پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
دراصل چاہت فتح علی خان کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لیکن وہ ایک میدان پر رن اَپ اور اپنا بالنگ ایکشن دکھا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا تھا؟ سابق کپتان نے راز سے پردہ اُٹھادیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں تاہم ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں، انکی قیادر میں فرنچائز نے 4 مقابلوں میں محض ایک فتح حاصل کی ہے۔
پوسٹ پر ہونیوالے دلچسپ تبصرے: