لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی صارفین کیلئےاہم تبدیلی کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔،فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔البتہ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرسکیں۔
صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کرسکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے ہمیں اپ ٹو ڈیٹ لائیو ویڈیوز کا تجربہ فیس بک صارفین کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔البتہ کمپنی نے مزید وضاحت نہیں کی کہ اچانک ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویڈیوز کو جائے گا فیس بک
پڑھیں:
خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری کا ثبوت قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “میچ ہو یا اسکول، ایک ٹیچر کا فرض سب سے پہلے آتا ہے – سلام ہے ایسی ٹیچرز کو!”
یہ منظر یاد دہانی ہے کہ اساتذہ محض کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ وہ ہر جگہ طلبہ کی بہتری کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔
Student: Guys AJ paper chk nahi honge madam stadium gai hain.
: Le Madam????????#pslX2025 #Pz vs #KK pic.twitter.com/RgbBwHmaqW
— ????Kiran Hanif ???????? (@MyNameIs_Kiran_) April 21, 2025
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا