بلوچستان، قومی شاہراہ پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی سنیپ چیکنگ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی سنیپ چینکنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر لیاقت لہڑی کی گاڑی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی روک کر مسلح افراد لیاقت لہڑی کے محافظوں کے اسلحے لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ این ایچ 65 پر ڈھاڈر کے علاقے میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے بھاری تعداد میں ٹریفک کو روکے رکھا۔ مقامی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے اس شاہراہ پر شام پانچ بجے سنیپ چیکنگ شروع کی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی متعلقہ مقامات پر آمد کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے رکھنے والے
پڑھیں:
راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
راولپنڈی:تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!"
وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔