2025-04-23@17:27:14 GMT
تلاش کی گنتی: 272
«سیکرٹری جنرل ایس سی او»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنماوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنماں سے بھی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ...
ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا ”کراچی“ تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر...
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایش کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا)کی تقریب حلف برداری فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں قمر زمان کائرہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر پاکستان کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عامر خان نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، محمد عقیل احمد اور سدرہ شان نائب صدور (مرد اور خواتین)کے طور پر حلف لیا۔ محمد آصف نے جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا جبکہ سمیرا سلیم اور ارسلان خورشید کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اختر زیب مہمند...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ،یاسرکھارا، اجمل بدر ودیگر کی قیادت میںچنیوٹ بازارسے کچہری بازار چوک تک مارچ کیاجس میں باپردہ خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک تھے۔ شہر بھر سے سیکڑوں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر جماعت اسلامی کے کارکن زونل امرا کی قیادت میں جلوسوں کی شکل میں شریک ہوئے۔ مارچ میں شریک معصوم بچے کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔مارچ کے اختتام پرکچہری بازار چوک پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم نے کشمیری قیادت اور کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و استبداد کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے پر نہایت شاندار الفاظ...

دھابیجی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد پرھیاڑ کے زیراہتمام ریلی نکالی جارہی ہے
دھابیجی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد پرھیاڑ کے زیراہتمام ریلی نکالی جارہی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکر ٹر ی سندھ آصف حیدر شاہ نے کے ایم سی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ کراچی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی (ایگزاٹک) جانور نہ خریدے۔ انہوں نے یہ ایڈوائز کراچی چڑیا گھر سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی، جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی، ڈائریکٹر ریکریشن کے ایم سی اور کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹینیکل گارڈن کے دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس وقت تقریباً 850 جانور اور پرندے مختلف اقسام کے موجود ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ 2012 کے بعد سے چڑیا...

فیصل اباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری تایا بشیر احمد منتخب
فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہاؤس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیداروں کومنتخب کر لے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ،سینیئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیش ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔(جاری ہے) فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز،ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون،کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیاگیا پریس...
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرادھیا بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست عدالت کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، جس میں گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ پہلی درخواست...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ محض سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانیوں کرا کے کشمیریوں سے جان نہ چھڑائی جائے، کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے ہرصورت تکمیل تک پہنچانا ہوگا، بھارت سے آلو ،پیاز، ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل ہونے والا ہے، کشمیریوں کو اپنی آزادیکے لیے لڑنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے، فلسطین کی مثال سے ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوتے، مقبوضہ کشمیر بھی بزور شمشیر ہی آزاد ہوگا، حکومت کشمیر پر اے...

اپوزیشن سیاسی انداز سے آگے بڑھے ، نادان دوست پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ، طارق فضل چودھری
اسلام آباد : ن لیگ کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن کے لوگوں کو غدار نہیں کہتا لیکن ہمارے نادان دوست دانستہ یا نادانستہ پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔ کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آزادی...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
احمد منصور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیاترانہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کردیا۔ گلوکار احمد جہانزیب نےترانہ گایا،ترانے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نےبنائی جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے،5فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے۔ ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام نغمے کو گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی، جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم کا اظہار ہے، اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے کہ پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر...
تحت لائسنس یافتہ اسلحے کی پبلک مقامات، شادی بیاہ کی تقریبات اور حجروں کے باہر تشہیر، مسلح افراد کی موجودگی اور سوشل میڈیا پر کلاشنکوف کلچر کے بڑھتے واقعات کے باعث پشاور پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، ابتدائی طور پر 300 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے دفعہ 144 میں توسیع کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا، اسلحہ کی نمائش کی پابندی کے تحت لائسنس یافتہ اسلحے کی پبلک مقامات، شادی بیاہ کی تقریبات اور حجروں...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے کالم نگار محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد انور کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک جرأت مند اور بہادر صحافی تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ایمان داری کے ساتھ کام کیا۔ محمد ابور جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محمد انور جیسے ایمان دار اور جرات مند صحافی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

امریکا:میکسیکو اور کینیڈا پر25 فیصد ،چین پر 10 فیصد محصولات عاید،یورپی یونین کوبھی نشانہ بنانیکا اعلان
واشنگٹن(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلیے پرامید ہیں۔ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے،...
اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل جنرل سیکرٹری حاجت حسین و ریجنل فنانس سیکرٹری سید بصیر عباس نے خصوصی شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے،...
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کےخلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ٹیرف عائد ہونے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پریس سیکرٹری نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو منگل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ امریکا...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمیونٹی میں چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیار کردہ ایک نئے اوپن سورس ماڈل “ڈیپ سیک۔آر 1 کو انتہائی پر جوش ردعمل ملا ہے ۔ 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور کے مفت چارٹس میں تیزی سے سرفہرست آئی اور اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیپ سیک کے مطابق ، ریاضی ، کوڈنگ اور قدرتی زبان کی استدلال جیسے کاموں میں ، اس ماڈل کی کارکردگی کا موازنہ اوپن اے آئی جیسے ہیوی ویٹ کے معروف ماڈلز سے کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیپ سیک ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنیادی ٹیکنالوجی ریسرچ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی ہے۔یہ...

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کےفاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک امریکن ایئرلائن کا علاقائی مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے درمیانی فضا میں ٹکرا گیا، حکام نے بتایا۔ ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،” حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے کہا کہ طیارے کو رن وے 33 پر اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ جہاز کے دریائے پوٹومیک میں گرنے کے بعد دو لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں اور جہاز میں کوئی اعلیٰ اہلکار موجود نہیں تھا۔...

چیف جسٹس آف پاکستان کی سیدہ تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کو ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی جانب سے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی جانب سے فراہم کردہ نامزدگیوں کی فہرست سے نام تجویز کرنے کے لیے طویل عمل کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے لیے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے صوبائی چیف سیکرٹریز...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کے خلاف مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر میں لکھا عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کاباضابطہ دی اینڈ ہوگیاہیاور دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ سپیکرسردارایاز صادق نے جومخلصانہ کوششیں کیں،ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلالیکن اب تحریک انصاف نے سپیکرکے خلاف آئندہ بیان بازی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے اور ان کے کردار کوسراہا،حکومت نے آج اکیلے ہی کمیٹی کااجلاس کیا،جو کچھ دیرہی سپیکرکی صدارت میں منعقد ہوا،سپیکر نے اس پر کہاکہ وہ کافی دیر پی ٹی آئی کی کمیٹی کاانتظارکرتے رہے آج بھی ان سے رابطہ کیالیکن انہوں نے جواب نہیں دیا،سپیکرنے اس امیدکااظہارکیاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،اہم بات یہ ہے کہ سپیکرنے کمیٹیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیااور اب بھی اس بات کی گنجائش موجود...
نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26 جنوری 2025 کو منعقد ہوئے، جس میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی نے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کے کورٹ رپورٹر حسین احمد چوہدری ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ سماء ٹی وی کے راجہ شہزاد علی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر پی ٹی وی کے بلال شیخ،خزانچی ہم نیوز کی فرح ماہ جبین،نائب صدر 365 نیوز کے روف بزمی،سیکرٹری اطلاعات سچ ٹی...

اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کیخلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم سٹی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے ایم ایس اور اکائونٹنٹ کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم ہے، جنوری میں بجٹ سے 17 لاکھ 67 ہزار کا صفایا کیا گیا ، 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد ادویات پر خرچ کرنے کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کو باہر سے دوا لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، جبکہ اسپتال کا جنریٹر ایک لاکھ 90 ہزار اور گاڑی ایک لاکھ 80 ہزار کا فیول پی گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں، جنوری میں عام ادویات 37700، جان بچانے والی ادویات 7 لاکھ 13 ہزار اور اسپیسفک کنزیومبل 3 لاکھ 10 ہزار کی خریدی گئی، پھر بھی اسپتال میں ادویات کے فقدان سے دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو...
دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
تحریک انصاف اور جے یو آئی کا رابطہ:آئندہ ہفتے اعلی سطح ملاقات کا ایجنڈہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنما ئو ں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنما ئو ں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے...
(خصوصی رپورٹ ) کراچی ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپور خاص ریجنز میں ایس بی سی اے کے تمام ملازمین الاؤنسز کو ترس گئے ،چھ فروری کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی رشید سولنگی کرپٹ افسران ،انسپکٹرز اور ٹھیکیداروں پرمہربان،ایس بی سی اے آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نے پیسوں کا ڈھیر لگانے والے پوسٹنگ،ٹرانسفر،سیکشن بلزمنظور کرنا شروع کردیے ،ایس بی سی کے دیگرریجن کے ملازمین سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یونٹی یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے اتھارٹی میں ریجنزمیں ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے ، ہمارے پروموشن،چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود ٹیکنیکل اسٹاپ کی ٹریننگ ڈی پی سی ٹو، ریجن میں...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے تحریک آزادی ہند کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک آزادی دنیا کی ایسی انوکھی تحریک رہی جو سچائی اور عدم تشدد کی بنیاد پر لڑی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک کے بیلگاوی میں "جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین" مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس و بی جے پی کے لوگ آئین کو جلانے اور ختم کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو توڑنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے تو ملک کو جوڑنے کے لئے کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل سفر کیا۔ کانگریس صدر نے آج بیلگاوی میں عظیم الشان...
گوتیرس نے فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس کے دوران کہا کہ گذشتہ روز انسانی امداد سے لدے 630 سے زائد ٹرک پٹی میں داخل ہوئے، جن میں سے کم از کم 300 شمال کی جانب تھے۔ انہوں نے غزہ میں ایک مستقل جنگ بندی کو زمینی طور پر بیک وقت نافذ کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ بہت سے چیلنجوں کے باوجود امید کی کرن پیش کرتا ہے، کیونکہ اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کی تیزی سے توسیع کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ گوتیرس نے فلسطین کے مسئلے...
گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچ گیا،این ایچ اے کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خط جے یو آئی نے منصوبے کو غیر قانونی قراردے دیا،شہری اتحادکا ہنگامی اجلاس طلب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پر نئے ٹول پلازے تعمیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں جیکب آباد میں آباد کے قریب نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جس پرجے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سے جیکب آباد تک کا روڈ ایشین...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر راؤ ظفر سعید راجپوت نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے نومنتخب صدر احسن جتوئی، سیکریٹری محمد رمضان جمالی نائب صدور ذوالفقار علی ڈھوٹ اولمپین قمر ابراہیم اور اسلم خان نیازی ایسوسی ایٹ سیکریٹری آصف احمد خان جوائنٹ سیکریٹری اعجاز احمد کھوکر اور کوآرڈینیٹر اولمپین کامران اشرف کو مبارکباددیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب عہدیداروں نے ماضی میں بھی ہاکی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اس قومی کھیل کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عہدیدار کھلاڑیوں کو...
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ این آر او کی ضرورت حکومت کو ہے بانیٔ پی ٹی آئی کو نہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں: شوکت یوسفزئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع اور گورنرخیبرپختونخوا کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومتی رویے سے عیاں تھا کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔
کراچی : سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب صدر ،اولمپئن قمر ابراہیم ،ذوالفقار حسین ،اسلم نیازی ودیگر کا گروپ فوٹو کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے صلاحیتوں سے سندھ میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کرداراداکریںگے۔ قبل ازیں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ممبران اسکروٹنی کمیٹی خرم نقوی ،سید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے زیادہ سیاسی قیدی نہیں رہے۔ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا...

طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
لاہور؍ سیالکوٹ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے، نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں عوام کو جواب دہ ہوں۔ برے وقت میں ساتھ دینے والے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بالکل مفت د ی جائیں گی۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ایک ماں کا فرض ہے۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ جشن کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک...
قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر...
سال 2024 میں 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال ،27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معزوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جو سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منعقد...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کرم تنازع کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ایئر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جاسکا۔ پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہےپارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔ سیکریٹری صحت کے مطابق ایئر ایمبولینس کی سمری وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دی ہے۔سیکریٹری صحت نے بتایا کہ منصوبے پر 8 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثالقربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، امن خراب کرنے والوں کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔آئی...
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ے) نے ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گاٸیڈ لاٸنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف سعید نے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی جس کے مطابق سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں پی او اے ڈسپلنری کمیٹی قاٸم کی گٸی۔ کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال...

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس ایکٹ 2012ء کے مطابق ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ ہر تین ماہ میں انعقاد ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 2012ء سے 2025ء کے دوران صرف 4 دفعہ میٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ ایمرجنسی کونسل کی آخری میٹنگ 2021ء میں منعقد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں ہونے والی گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کی انتہائی اہمیت کی حامل میٹنگ کو نہ ہوئے 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس ایکٹ 2012ء کے مطابق ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ ہر تین ماہ میں انعقاد ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 2012ء سے 2025ء کے دوران صرف 4 دفعہ میٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ ایمرجنسی کونسل کی آخری میٹنگ 2021ء...
اسلام آ باد : عمران خان کبھی بھی این ار او نہیں لیں گے یہ حکومت کی حسرت رہ جائے گی، این ار او لینے والا رائیونڈ میں آرام کر رہا ہے۔ زرائع کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیںـ جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ ایک کنفیوز بندے ہیں، ایسا کنفیوز بندہ وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...

پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان،اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC...

او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کےلئے ایم او یو پر دستخط
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج OIC کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC کے...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد شاید مزید پیش رفت نہ ہو، کیونکہ حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں، لیکن مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی نے حکومت کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام کے بغیر...