قومی اسمبلی میں لاس اینجلس میں لگی آگ، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔
بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے لئے قراداد منظور کرلی۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر تقریباً ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ مختلف مقامات پر لگی یہ آگ اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کرچکی ہے۔
اس آگ کے نتیجے میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو اب تک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔
تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے: بلاول بھٹو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
وفاقی دارالحکومت جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر آج سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریڈ زون جانے والے راستے بھی عمومی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ’ یکجہتی فلسطین مارچ‘ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی کس بھی امکان کے پیش نظر شہر میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک اور سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔
ریڈ زون کے علاوہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات ہیں، ایسے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
علاوہ ازیں آج ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہ کیا ہے کہ وہ بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔
اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر ردعمل میں کہا ہے حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتی مارچ کو روکے۔
لیار بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں