والدین، فیملی اور بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔
ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
قومی انسداد پولیو مہم سے خطاب میں شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے ایک بار پھر سر اٹھایا، ہماری انسداد پولیو ٹیم دن رات مصروف ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی تعاون سے پولیو کے اس ناسور پر جلد قابو پالیں گے۔