2025-04-23@16:28:45 GMT
تلاش کی گنتی: 186

«کارکن راولپنڈی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ جاوا موڑ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد راولپنڈی سے کھنگر گاؤں واپس جا ہے تھے کہ چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور کھنگر سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جنید شدید زخمی ہوگیا، تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جیت اور ہار سے بے نیاز شاہینوں کا آج نیا امتحان، پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، میچ میں بارش کا بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے، راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہ بنا سکی اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
    راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک  لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی،  اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    نو مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس: سپریم کورٹ کی حکومت پنجاب کو مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کے کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں دلائل دینگے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کے کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں دلائل دینگے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں تو مقدمہ منتقل کرنے کی بھی ہیں، مقدمہ منتقلی کی اپیلیں تو غیر موثر ہوچکی ہیں۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کل کی طرح یہ میچ بھی منسوخ ہوجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی کا اڈیالہ جیل تک کا سفر 142 سال مکمل کر چکا ہے، اس جیل نے اب تک 4 مقامات تبدیل کیے اور پاکستان کے کئی سابق وزرائے اعظم یہاں قید رہے ہیں۔  ڈیڑھ صدی قبل راولپنڈی جیل کمیٹی چوک تیلی محلہ روڈ ٹرائینگلور پر تھی پھر تھوڑے عرصہ کیلیے موجودہ محکمہ تعلیم سیکریٹریٹ میں رہی اور 1882 میں راولپنڈی جیل موجودہ جناح پارک ،جوڈیشل کمپلیکس مقام پر تھی یہاں جیل 104 سال تک رہی، یہ ایک تاریخی جیل تھی جس میں تحریک پاکستان کے فریڈم فائٹرز بھی لاہور ممبئی ،دہلی حیدرآباد دکن، بھارتی پنجاب ڈھاکا چٹاگانگ سے گرفتار کر کے انگریز سرکار یہاں قید کرتی رہی۔  اس پرانی جیل میں علامہ مشرقی بھی قید...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔ اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور...
    راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ...
    راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے، کیویز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
    اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیمز ک ٹریننگ سیشن گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچ کے سلسلے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیمز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے اور آنے کے اوقات میں سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیگی جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم اور راستوں کے دونوں اطراف تعینات رہیگیچیمپئنز ٹرافی میچ
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر آفس میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میرا گھر ہے، اس لیے اس پروگرام کا افتتاح کرنے خود آئی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں۔ کہا جاتا تھا ہم سے بیانیہ نہیں بنتا، ہم فساد کا بیانیہ نہیں بنا سکتے بلکہ ہم کارکردگی کا بیانہ بناتے ہیں۔ اس ملک کے خلاف 4 سال پچھلی حکومت نے سازش کی۔ ملک...
    راولپنڈی(آن لائن)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔
    راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے راولپنڈی پولیس مقابلے میں کانسٹیبل سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا، راولپنڈی گولی لگنے سے ایک مبینہ ملزم بھی زخمی ہوگیا۔ Tagsپاکستان
    سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی کہ تھانوں کی حدود میں موجود کباڑخانوں کا رکارڈ مرتب کیا جائے۔سی پی او راولپنڈی نے ہدایت دی کہ کباڑ خانوں میں کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔خالد محمود ہمدانی نے مزید کہا کہ جو کباڑ خانے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں، ان کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سی پی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مالکان کی سیکیورٹی کلیئرنس تک کباڑ خانے کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات  پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے  15 لاکھ  بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
    لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور خشک سالی کے اثرات بھی کم ہوئے۔ بدھ کی رات لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد جیسے شہروں میں بارشیں ہوئیں، اور راولپنڈی میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش کا سامنا کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 18 سے 22 ملی میٹر کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی بارشوں کے باعث خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا، جبکہ مری...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں راولپنڈی لال کرتی
    لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
    راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں کار گہرائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔(جاری ہے) راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
    راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
    راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید  4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ بنی  کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔ سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور  دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔  
    راولپنڈی،نوپارکنگ پر کھڑی کار کو ٹریفک لفٹر اہلکار اٹھاکر لے جارہا ہے
    پاکستان میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ڈیم خشک ہونے لگے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بڑی کمی آ گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جا رہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح 700 فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے، واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید...
    راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔دوسری جانب واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔ مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطلمٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی...
    پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔  ...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکیراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔عدالت نے شاہ...
    راولپنڈی میں گلی سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو رات گئے گلی میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم سن لڑکے کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا۔تھانہ صادق آباد پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کیے گئے۔
    راولپنڈی: خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس  نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران  ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کی حدود میں لڑکی کو غیرت کے نام پر مبینہ قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے چچا نے زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی، لڑکی 3 فروری کو گھر سے فرار ہوئی تھی۔ شیخوپورہ: لڑکی کے بھائی کے ہاتھوں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نوجوان قتلپولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کو اس کا چچا گھر لایا اور کمرے...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش  کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کےتحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی، میرٹ پر تفتیش...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ بیشتراضلاع میں بادل موجود  ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن،  مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں...
    سعید احمد:  پاکستان ریلوے نے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 7 ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔ نجی شعبے کو ٹرینوں کی منتقلی کے لیے بڈ ڈاکومنٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب نجی شعبے سے فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا اسی دن تمام کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکنیکل بڈز کا کھلا جائزہ لیا جائے گا، اور صرف...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔  ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ...
    راولپنڈی: بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔  ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات  میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار...
    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑا آپریشن کر کے مختلف مارکیٹس خصوصاً راجہ بازار اور موتی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا تاہم اس عمل میں بیروزگار ہونے والوں کے لیے ایک متبادل منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت مخلتف علاقوں میں وینڈر زون بنادیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیے جانے والے اس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کو بہت سے لوگ احسن اقدام قرار دے رہے ہیں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے ان بازاروں میں شاپنگ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا تھا۔ ان بازاروں کی گلیاں پہلے سے ہی تنگ ہیں جبکہ جا بجا ٹھیلوں اور پتھاروں کے باعث وہاں سے گزرنا مزید مشکل ہوچکا تھا۔ وی نیوز سے بات کرتے...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے۔کل آبادی کا چار اعشاریہ05 فیصداس مرض میں مبتلا ہے جن میں 3اعشاریہ33فیصد نوجوان،چار اعشاریہ 42 فیصد بالغ شہری، ایک اعشاریہ 48فیصد بچے ہیں ، منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43 اعشاریہ 42 فیصد ہے۔لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھروں میں 47 ہزار 728 افراد کی اسکریننگ کی گئی، 2048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کی تصدیق ہوئی جبکہ 22 افراد کیبیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی کاشکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔ پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس کا...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔ سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو خاموشی سے منتقل کرنے اور انہیں مرحلہ وار وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر کسی باضابطہ اعلان کے بغیر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ وطن واپسی جانے والے افغانی باشندوں کی پاکستان دوبارہ آمد کو ہر قیمت پر روکنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے دوران عوامی اعلانات نہ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے لئے انٹیلی جینس ایجنسیوں کو مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔ پلان پر عملدرآمد کے لئے انٹیلی جینس ایجنسیوں سے متواتر رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
    راولپنڈی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
    راولپنڈی: چمپئنزٹرافی سے قبل اعلیٰ سطح کا سیکورٹی وفد پنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے
    راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    راولپنڈی میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں بہنوئی اور دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں ملزمان نے خاتون کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر تدفین کردی۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اسے زہر دینے اور زیادتی کرنے کے شواہد مل گئے۔ راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیاراولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرنے کے بعد مقتولہ کے بہنوئی اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔ خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔ خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں...
    راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اُسے زہر دے کر قتل کیا گیا اور موت کو طبی بتا کر تدفین کردی گئی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔حکام کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت...
    راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
     راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 2 جوان شہید  بھی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں،  شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
    لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
    پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں، کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی مری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، ہم سب کو مل کر اس ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنے کے لیے جو فیشن بنا دیا گیا ہے اس کے لیے اساتذہ کرام اور والدین اپنے بچوں کی ذہن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔ وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کیلئے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن کے باعث راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن عوام کیلئے درد سر بن گئی اور راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلعیانتظامیہ کا کوئی افسر مؤقف دینے کو تیار نہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 10 جنوری سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرکے نئی پابندی لگا رکھی ہے اور جب تک ایک رجسٹری کے تمام مراحل مکمل نہیں ہو جاتے دوسری کا آن لائن عمل شروع ہی نہیں ہوسکتا۔ زرعی زمین، پلاٹ اور مکان کی رجسٹریشن کیلئے آنے...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
    راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔ خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ...
     راولپنڈی پولیس نے24گھنٹوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں27ملزمان گرفتار کیے۔ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے2ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، 7موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے۔پتنگ سپلائر گرفتار،3000پتنگیں 20 ڈوریں برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، 4منشیا ت فروش جبکہ7شراب سپلائرز گرفتار، ساڑھے4کلو سے زائد چرس اور62لیٹر شراب برآمد، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتارکیے گئے۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔  
    راولپنڈی: ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔ ملزمان کی فائرنگ...
    راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد  ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مابین علاقائی  حدود کا معاملہ حل  کرلیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ  کے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ و مرکزی ٹرمینل بلڈنگ سمیت اطراف سے تین کلو میٹر کے  فنل ایریا سمیت پٹوار کے پانچ موضع جات کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر و آر پی او راولپنڈی سمیت ڈپٹی  کمشنر و پولیس سربراہان کو بھی مراسلے ارسال کردیے۔      نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کو وفاقی دارالحکومت کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بھی قرار دیا جاتا راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کے تین اضلاع کی حدود میں واقع ہے۔ ایئرپورٹ آپریشنل...
    راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں...
    راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دیراولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...