راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔

سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر لے گئے۷، بعدازاں اگلے دن طالبہ کی موت کی خبرعلاقے میں پھیل گئی اور طالبہ کو دن کے وقت علاقے کے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا، شبہہ ہے بچی کو اہل خانہ میں کسی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور زہردے کر یا دم گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین بھی کردی ہے قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں پھیلی اطلاعات و ڈی ایف سی کی رپورٹ پر 174 ض ف کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مزید دریافت کا عمل جاری ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ چھان بین کرکے حالات واقعات کی روشنی میں عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے رجوع کیا جائے گا، پولیس زرائع سے معلوم ہوا ہے جب پولیس حکام نے اہل خانہ سے بچی کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ بچی گھر سے گئی تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہتے وہاں سے کچھ کھا کر آئی یا نہیں یہ معلوم نہیں لیکن گھر میں بچی کی موت طبعی تھی۔

تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ گھر سے جانے اور آنے کے بعد اچانک موت ہوئی تو پولیس کو آگاہ کیونکر نہ کیا گیا تو، پولیس کے مطابق اس پر اہل خانہ وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سے سکے۔

اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا رابطے پر کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع مل ی ہے اس کی تصدیق کررہے ہیں، صبع قبرکشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضع ہوگی جو بھی رپورٹ آئی اس کے مطاںق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رھے کہ گزشتہ دنوں بھی جاتلی کے ہی علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ لڑکی کو جنسی استحصال کےبعد قتل کرکے نعش دفنا دی گئی تھی جس کے ملزمان گرفتار ہیں اور پولیس ان سے تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 

پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان  کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔

ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔

اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • مبینہ کرپشن کی تحقیقات، اسپیکر کے پی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری