راولپنڈی میں جمعرات کو ہونے والے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کل کی طرح یہ میچ بھی منسوخ ہوجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور جمعرات کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسی روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کے درمیان گروپ اے کا آخری میچ شیڈول ہے جو موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔
افغانستان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بارش کا
پڑھیں:
سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔