پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست،لاہورہائیکورٹ کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔
جسٹس صداقت علی خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر میرٹ او قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر درخواست پر پی ٹی آئی
پڑھیں:
سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار
لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔