چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔
روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔