عدالت کا سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔
وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کیلئے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے۔
توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی کی کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سانحہ 9 مئی کے
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
لاہور:عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔