26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔
بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔