چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے