2025-04-22@12:02:49 GMT
تلاش کی گنتی: 150

«نے لگے»:

(نئی خبر)
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں 4 سال لگے تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں چار سال لگے تھے، اپوزیشن کو تو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوسرے پر اعتراضات کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، ایسے اتحاد فطری نہیں ہوتے، نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔ مجھے پی ٹی آئی والوں...
    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی۔ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئین داخل ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر تشویش تاحال برقرار ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپننگ میں فخر زمان کیساتھ بابراعظم کی شمولیت اور ایک اسپنر منتخب کرنے پر 15 رکنی ٹیم زیر بحث ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اوپننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ انھوں نے پاکستان قربانی دی لیکن اگر ناکام ہوئے تو سیدھا جواز ہوگا زبردستی اوپن کروایا...
    سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کتنےبڑے کسان پرلگے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ 15کروڑ روپے زرعی آمدنی حاصل کرنے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سے مستثنی ٰ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی آمدنی 15کروڑ روپے تا 20کروڑ روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 20کروڑ روپے سے 25کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر2 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 25کروڑ روپے تا30 کروڑروپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا، 30 کروڑ روپے سے 35کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگے گا۔ زرعی آمدنی 35 کروڑ روپے تا 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا، 40 کروڑروپے سے 50 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 50 کروڑ روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاؤں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدیسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دیدی، بل جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا تو کابینہ نے شکوہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، انکم ٹیکس سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور گندم، چاول اور دیگر اجناس بھی مہنگی ہوجائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا، سندھ کابینہ ملکی مفاد میں زرعی ٹیکس کی منظوری...
    راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام یکم فروری بروز ہفتہ برطانیہ اور کینیڈا سے آئی ہوئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت انجمن کے صدر واجد جواد نے کی۔ مہمان اعزازی پروفیسر نجمہ عثمان نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم افراد اپنے ملک، قوم، ثقافت اور زبان کی شناخت ہوتے ہیں۔ اردو زبان کے چاہنے والے کہیں بھی ہوں وہ اس کی آبیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اردو زبان کے فروغ کیلیے ادارے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو مرکز نے بڑا کام کیا ہے۔ان کی بڑی کوششوں کے بعدا ردو کو نصاب میں شامل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ محمد آصف نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل لیجنڈری کرکٹر کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہوم گراؤنڈز پر پاکستانی ٹیم اسپنرز کے ذریعے میچ جیتنے لگی تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: نہ...
    اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
    کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے، جسٹس منصور کے 2حکم واپس لینے کا تحریری حکمنامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جاری کردہ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔یاد...
    بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پرماہرہ کی تصاویر لائک کرتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا اور وہ فی الحال اپنے رشتے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟ اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے ان تعلقات...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی اولڈ نواب شاہ ٹائون کی یوسی 5 کے علاقہ سعید آباد ڈبل روڈ پر لگے ڈسپوزل کا جنریٹر 7 روز سے ناکارہ سیوریج نظام متاثر ڈسپوزل عملے کی شکایات انتظامیہ نے نظر انداز کردی علاقہ کی گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج پانی نے اپنی آغوش میں لے لیا ڈسپوزل پر ڈیوٹی دینے والے ملازم کے مطابق نواب شاہ میونسپل انتظامیہ کو جرنیٹر خراب ہونے کی شکایات کرچکے تاہم 7 روز گزرنے کے بعد بھی ڈسپوزل کا جنریٹر کی مرمت اور اس کی بیٹری نہیں لگائی جاسکی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں اخراج ہونے والے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے سیوریج پانی لائنوں اور...
    کوئٹہ ،شہری انٹرمیڈیٹ کی فیس جمع کرانے کے لیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں
    فوٹو فائل خیبر پختونخوا حکومت نے زرعی انکم ٹیکس بل صوبائی اسمبلی سے منظور کرلیا۔ زرعی انکم ٹیکس یکم جنوری 2025 سے عائد ہوگا۔ بل کے مطابق 12 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 15 فیصد یعنی 1 لاکھ 80 ہزار انکم ٹیکس اور 90 ہزار سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ 16 لاکھ سے زائد زرعی امدن پر 30 فیصد انکم ٹکیس اور ایک لاکھ 70 ہزار سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بل کے مطابق 32 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 40 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار سپر ٹیکس دینا ہوگا۔ بل کے تحت صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ بل میں کارپوریٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے  گا۔...
    لاہور،شہری نیلا گنبد چوک میں لگے اسٹالز پر کتابیں دیکھ رہے ہیں
    حیدرآباد ،سڑک کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیر سے خانہ بدوش کام کی اشیا تلاش کررہاہے
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا بھی آغاز ہوا ہے۔ جمعے کے روز بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لیے  ایم او یو پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایگریکلچر سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کا استعمال بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد...
    خیبر پختونخوا میں زرعی آمدن 15 کروڑ سالانہ سے زائد ہونے پر سپر ٹیکس لگے گا، بل اسمبلی پیش کردیا گیا۔زرعی انکم ٹیکس کا بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں نذیر عباسی نے پیش کیا، جس کے مطابق زرعی اراضی کو 3 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔بل کے متن کے مطابق اگر زرعی آمدن 15 کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ ہو تو سپر ٹیکس لگے گا۔زرعی انکم ٹیکس بل کے مطابق زون ون میں ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر 1200 روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہوگا۔ زون 2 میں ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر 900 روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ زون تھری میں ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ اراضی پر 500 روپے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے اصول کے خاتمے کے لیے 20 فروری کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن نے بچوں کی ولادت کے لیے آپریشن کا آپشن استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکا بھر میں بھارتی جوڑے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکا اب پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیا کرے گا۔ اس فیصلے کو شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی...
    کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔   ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم قبرستان نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا۔یہ افراد یہاں کھلے عام نشے کی لت پوری کرتے ہیں اور منشیات خریدنے کے لیے پختہ قبروں سے سریا اور وہاں موجود درختوں کی لکڑی تک چوری کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں نشے کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس لت کو ترک کر کے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں حکومت مدد کرے۔ آئی آئی چند ریگر روڈ پراے این ایف کی کارروائی، بچوں کے کپڑوں میں جذب 3 کلو سے زائد آئس برآمد کراچی اینٹی نارکورٹکس فورسنے آئی آئی چند ریگر... نشہ کرنے والی...
    کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی دگرگوں اور سیکیورٹی مذاق بن گئی ہے،  اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص گروپ نے بورڈ کو یرغمال بنالیا ہے جو فیسوں کے علاوہ اضافی رقم کے عوض وہاں آنے والے طلبہ کے کام ملازمین سے زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر کراتا ہے۔  اگر ملازمین کی جانب سے رقم کے عوض کرائے جانے والے ان کاموں میں کسی تعطل یا تاخیر کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو ملازمین کو باقاعدہ زردوکوب کیا جاتا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پیر کو بھی انٹر بورڈ کراچی میں ملازمین کو دھمکیاں دے کر کام کرانے کے دوران...
    جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام پر 7ما ہ میں 71لاکھ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ،چار ماہ میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام میں رواں مالی سال کے 7ماہ میں 71 لاکھ سے زائد بجٹ سے خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ہیںچار ماہ میں پولیو کے جیکب آباد میں پانچ کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں،قومی انسداد پولیو مہم میں ضلعی حکام کے دعوے بھی پانچ کیس کے بعد مشکوک ہو گئے ہیں،ملنے...
    پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں مہم شروع کردی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی مخالف مہم کے دوران واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر ہیں۔
    رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی آزادی نہیں ہے۔ یہ مذاکرات کا کہہ رہے تھے اب مذاکرات شروع کیے تو یہ بھاگ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی این آر او نہیں لیں گے، اب حکومت این آر او مانگ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پہلے سے پتا تھا کہ (عمران خان کو) سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہرجانے کا کیس ہے جس میں مسلسل حاضری دے رہا ہوں، جب...
    ایک زمانے میں ہر جائز ناجائز کام کے لئے سفارش ضروری ہوتی تھی ،اب سفارش کے ساتھ جب تک آپ خرچا پانی” نہ لگائیں یہ ممکن ہی نہیں آپ کا کوئی کام ہو جائے ،اگلے روز ایک صاحب نے مجھے بتایا وہ اپنے بیٹے کا ڈومیسائل بنوانے کے لئے گئے ،سرکاری اہل کار نے ذرا پرے لے جا کر ان سے کہا “اگر فوری چاہئے اس کا پندرہ ہزار خرچا ہوگا اگر دو دن بعد چاہئے اس کا آٹھ ہزار ہوگا اور اگر روٹین میں دو ہفتے بعد چاہئے اس کا تین ہزار ہوگا“ ،ان صاحب نے عرض کیا ”بھائی سرکاری فیس تو صرف دو سو روپے ہے آپ تین ہزار کیوں مانگ رہے ہیں ؟ وہ بولا” دو سو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو...
    پاکستان میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کسٹم فیس کی عدم ادئیگی کے باعث اشیا کی قیمتیں بہت کم ہوتی ہیں اس کی وجہ ان اشیا کا غیر قانونی طریقے سے آنا ہوتا ہے اور جس وجہ سے ان پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اور اسے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے مہنگی الیکٹرانک مصنوعات یا جدید امپورٹڈ گاڑیوں کو سستے داموں خریدنے کے چکر میں شہری غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں جیسے کہ نان کسٹم پیڈ اشیا جن کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ ان اشیا کی اصل حقیقت تو ممکن ہے بارڈرز کے علاقوں پر آشکار ہو سکے لیکن ڈیمانڈ کے مدنظر فراڈیوں نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا ہے جیسا کہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رویے سے درلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے لیگ اسپنر عثمان قادر آسٹریلوی ٹیم سے کھیلنے لگے۔ قومی ٹیم لیجنڈری مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کرکٹ میں اپنے بہتر کی تلاش میں آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کرلی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔ مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اسٹار حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزز کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی نے اہلیہ سے ملاقاتوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، جہاں وہ مجھے پسند آئیں۔  حسن علی نے اعتراف کیا کہ سمعیہ ایک دو بار نہیں کئی بار ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، جو نہایتی مشکل تھا اور اسکا سارا کریڈیٹ میں اہلیہ کو دینا چاہتا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی اینکر...
    پاراچنار(نیوز ڈیسک)مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔گزشتہ رات اشیائے خورد ونوش پر مشتمل 25 ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار پہنچا، اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں فروخت ہوگئیں۔ گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹینڈے 500 اور پیاز 500 ، ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔اس کے علاوہ 16 کلو گھی کا کنستر 11 ہزار روپے، 50 کلو چینی 10 ہزار روپے اور چائے فی کلو 2200 روپے کے حساب سے فروخت ہوئی۔عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جو لائی تا نومبر 2024ء میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 79 فیصد کمی ہوئی ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 46 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا نومبر 2023ء  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 23 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب21 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی، مالی...
    قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )سراروغہ میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخواہ (سائوتھ) اور قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے ،آئی جی ایف سی کی ہدایت پر مقامی بریگیڈ کمانڈر نے مکین میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں میں 20جنوری کو واپسی اور لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ، یہ پیشرفت قبائلی علاقوں میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جرگے کے شرکا نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے...
    تل ابیب  : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔   دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...
    نئی دہلی: دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیریوں کی تحریک آزادی اور جذبہ حریت کچلنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کے سربراہ کی غلط بیانی کی اور مقبوضہ جموں کشمیر میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کیا ۔  سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تو 10 لاکھ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز وہاں کیا کر رہی ہیں؟ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کنٹرول میں ہے تو آئے روز گھر گھر تلاشی آپریشنز میں کشمیری نوجوانوں کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے؟...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دیر ہو رہی ہے، مزید 2 سال لگیں گے، منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے سخت ہدایات دی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ کورنگی میں سولڈ ویسٹ انتظامیہ اپنی سروس بہتر کر رہی ہے، ہم کورنگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں، یہاں سب سے آخر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے سروس شروع کی اور  یہاں کے کچرے کے بیک لاک کو بہتر کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ سولڈ ویسٹ انتظامیہ کی کورنگی میں کارکردگی مزید بہتر کرنے...
    حیدرآباد ،سندھ میوزیم میں لگے اسٹال پر شہری کتب بینی کررہے ہیں
     صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے...
    ماہرین کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا انسانی ذہن پر اثر اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بہت سی عمومی نفسی پیچیدگیاں اب انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے بہت زیادہ مستفید ہونا دراصل اپنے وجود کو اُن کے ہاتھوں گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ہاتھوں طرح طرح کی نفسی الجھنیں جنم لے رہی ہیں۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا دیکھتے رہنے کو بھی بہت بڑی کامیابی سمجھنے لگے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص دن رات کرکٹ کے مقابلے دیکھے اور پھر اپنے آپ کو بھی کرکٹر سمجھنے لگے یا کامیاب و مالدار...
    قیامت کا منظر: امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے ، ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
    مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ...
    اپنے منفرد انداز سے گائیگی کرنے والے چاہت فتح علی خان ’’اپنے مداحوں‘‘ میں خوب مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ لیکن اب بھارت نے بھی ان کا ’’مدمقابل‘‘ تیار کرلیا ہے۔ ’’خودساختہ‘‘ گلوکار کے لقب سے پہچانے جانے والے چاہت فتح علی خان کی مقبولیت سے نالاں بھارت نے اب انھیں ٹکر دینے کےلیے اپنا ’’خودساختہ‘‘ گلوکار متعارف کروادیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار کشور وادھوانی کی میوزک ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں، جسے صارفین چاہت فتح علی خان کا ’’جواب‘‘ قرار دے رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Kishore Wadhwani (@kishorewadhwanii) کشور وادھوانی نے بالی...