بھارت کے 3 گاؤں میں پراسرار آفت، لوگ اچانک گنجے ہونے لگے!
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔
ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس میں بھاری دھاتوں کی موجودگی تو نہیں۔
متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہیں بال گرنے کا سامنا اچانک ہوا۔ ایک بزرگ خاتون نے اپنے جھڑے ہوئے بال ایک تھیلے میں محفوظ کیے ہیں، جبکہ ایک نوجوان نے بتایا کہ نہ صرف سر کے بلکہ داڑھی کے بال بھی تیزی سے گر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے اس پریشانی کے باعث اپنے سر منڈوا لیے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک اسکن اسپیشلسٹ نے متاثرہ افراد کی جلد کی بائیوپسی کرانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ اس پراسرار مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ ضلعی صحت اہلکار امول گیتے کے مطابق، پانی اور جلد کے نمونوں کی رپورٹ دو سے تین دن میں متوقع ہے، جس کے بعد معاملے کی وضاحت ممکن ہو سکے گی۔
دیہات کے سرپنچ کی اطلاع پر محکمہ صحت نے یہ اقدامات کیے، لیکن بال گرنے کے مسلسل واقعات نے علاقے کے عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین اس مسئلے کے حل کے لیے متحرک ہیں اور جلد ہی وجوہات کا تعین کر کے علاج تجویز کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بال گرنے
پڑھیں:
جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
جامشورو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے بلا خان میں مسافروں سے بھرے ٹرک کے الٹنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثے کے وقت ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے.(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہندو کوہلی برادری سے ہے جو بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے دریجی میں گندم کی کٹائی کے لیے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار افراد دریجی میں فصل کی کٹائی کے بعد واپس بدین جا رہے تھے کہ تھانہ بولاخان کے علاقہ تونگ میں ان کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے.
حادثے کے بعد لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئی تھیں جنھیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے یادرہے کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیا تھاکہ جامشورو کے علاقے تونگ میں مسافر بس پہاڑ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم پولیس نے تصدیق کی کہ ٹرک الٹنے سے حادثہ پیش آیا جبکہ ٹرک میں زائرین نہیں بلکہ کھیتوں میں مزدوری کرنے والے ہندوکوہلی برادری کے افراد تھے جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے لیے گئے تھے اور بدین واپسی پر جامشورو کے علاقے میں ان کا ٹرک الٹ گیاپولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ٹرک بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جارہا تھا ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھاکہ ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑی سے نیچے جاگرا حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو بولاخان ہسپتال منتقل کیاگیا تھا اور حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا.