ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈر، بھارتی جوڑے آپریشن سے بچے پیدا کروانے لگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے اصول کے خاتمے کے لیے 20 فروری کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن نے بچوں کی ولادت کے لیے آپریشن کا آپشن استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکا بھر میں بھارتی جوڑے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکا اب پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیا کرے گا۔ اس فیصلے کو شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔
ایک بھارتی نژاد گائناکالوجسٹ نے انڈیا ٹوڈے کوبتایا کہ اُسے ایسے بیس جوڑوں کی طرف سے چیک اپ اور آپریشن کے لیے کال موصول ہوئی ہے جن کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد آپریشن کے ذریعے ولادت کروالی جائے۔ بیشتر بھارتی جوڑے نیچرل یا نارمل ڈلیوری کے خواہش مند نہیں۔ وہ صدر ٹرمپ کی دی ہوئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی اپنی اولاد کو ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ کسی جواز کے بغیر آپریشن کے ذریعے بچے پیدا کروانا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ زچہ و بچہ دونوں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اگر ڈاکٹرز کی ہدایات کے باجود کسی نے سیزرین کے ذریعے بچہ پیدا کروایا اور بچے کو کچھ ہوا تو متعلقہ جوڑے کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا پریشن کے کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔