زرعی انکم ٹیکس کتنے بڑے کسان پر لگے گا، مکمل تفصیلات جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کتنےبڑے کسان پرلگے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ 15کروڑ روپے زرعی آمدنی حاصل کرنے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سے مستثنی ٰ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق زرعی آمدنی 15کروڑ روپے تا 20کروڑ روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 20کروڑ روپے سے 25کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر2 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 25کروڑ روپے تا30 کروڑروپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا، 30 کروڑ روپے سے 35کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگے گا۔
زرعی آمدنی 35 کروڑ روپے تا 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا، 40 کروڑروپے سے 50 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس لگے گا۔زرعی آمدنی 50 کروڑ روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کروڑ روپے تک انکم ٹیکس روپے سے
پڑھیں:
طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، ایف بی آر کا چونکا دینے والا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر مبینہ ٹیکس چوری کا پردہ فاش کر دیا ہے، جبکہ ٹیکس نیٹ میں شامل تقریباً 60 فیصد ڈاکٹرز نے رواں سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائی۔
ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں ڈاکٹرز، نجی اسپتالوں اور ڈائیگناسٹک سینٹرز کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران انکم ٹیکس ریٹرنز میں سنگین تضادات سامنے آئے۔ حکام کے مطابق متعدد ادارے آمدن ظاہر کیے بغیر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انکم ٹیکس قوانین کی دفعہ 175 سی کے تحت ایف بی آر کو اسپتالوں اور نجی کلینکس میں پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم طبی شعبہ اس اقدام سے مسلسل گریزاں ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اور اب وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ چکا ہے۔ ایف بی آر نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ طبی شعبے میں ٹیکس چوری کا رجحان وقت کے ساتھ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کی جانچ اس لیے شروع کی گئی کیونکہ یہ دونوں شعبے سب سے زیادہ فنڈنگ حاصل کرتے ہیں، مگر ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے صورتحال تشویشناک ہے۔