2025-04-23@06:33:32 GMT
تلاش کی گنتی: 2371

«لا افسران»:

(نئی خبر)
    امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلوچستان علیحدگی پسند عسکری گروہ کی سرپرستی پاکستان کا ازلی دشمن بھارتی اور ملک دشمن افراد کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث افراد کو سخت سزائیں دیگر عبرت کا نشان بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام صحافی بھائیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی لاہور ساندہ روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ افطار ڈنر میں پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی مسافر ٹرین کیساتھ دہشتگردی کے...
    حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی ایپی پر کلیئرنس انشورنس گارنٹی لازمی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولزلاگو کردیے گئے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اگلے 2ماہ میں قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 15نئی فیکٹریاں لگنے جارہی ہیں ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یہاں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جہاں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہوگی،فیڈمک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں 9ہزار ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کی سیکیورٹی وال کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا باقی ماندہ کام اگلے 2ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ہم نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بند کروادیا اس لئے اب یہاں تیزی سے کارخانے لگ رہے ہیں ،پالیسی کے مطابق 2سال کے اندر کارخانہ نہ لگانے...
    کراچی: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولزلاگو کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ڈی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی ترسیل کے لیے انشورنس گارنٹی کی ادائیگی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔  سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔  انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو...
    معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا ہے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہوں نے نہ صرف اپنے شوہر کی گرفتاری پر ردعمل دیا بلکہ ایک نامعلوم شخص کی آڈیو اور چیٹس بھی لیک کیں جو خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کر رہا تھا نادیہ حسین کے مطابق جعلساز نے ان سے 3 کروڑ روپے رشوت طلب کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، اس لیے انہیں رقم فوراً منتقل کر دینی چاہیے اداکارہ نے بتایا کہ جعلساز نے انہیں ڈرانے اور دھمکانے...
    دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے...
    ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی بیماری کے دوران علاج میں غفلت برتنے کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 7 افرد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہان عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ میراڈونا کے علاج میں غلفت کا مظاہرہ کرنے اور ان کی موت پر نیورو سرجن سمیت طبی عملے کے 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے۔ طبی ماہرین کے پینل کا کہنا تھا کہ اگر میراڈونا کو مناسب طبی سہولیات دی جاتیں تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔ خیال رہے کہ 80 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالر،...
    بالی ووڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور خود کو ہونے والی غیراخلاقی آفر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بتایا ہے کہ مجھے اپنے ابتدائی کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ اور نامناسب آفرز کے تجربے سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے کردار دینے کے بدلے میں ’سمجھوتہ‘ کرنے کو کہا گیا تھا لیکن میں اِن آفرز کا سختی سے انکار کرتے ہوئے کاسٹنگ ایجنسی کے دفتر سے واک آؤٹ کر گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Telly Creates (@tellycreates) انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے نامور اور بڑے ہدایت کار نے یہ غیر اخلاقی آفرز کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا، سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی، محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کونسل راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ان کی ابھی...
      کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن منطقی انجام کو پہنچ گیا، جعفر ٹرین میں 440 مسافر سوار تھے، ہم بڑے سانحے سے بچ گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے پہلے 4 ایف سی جوان شہید ہوئے، دہشتگردوں کو پوری مہارت کے ساتھ جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخلبولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت... وزیر اطلاعات  نے کہا کہ آپریشن کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشتگردوں نے انسانی جانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔ موڈیز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رواں برس 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3...
    بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے بدھ کو اسٹیل اور ایلومینیم کی در آمدات پر 25 فی صد نئے ٹیرف نافذ کر دیے ہیں جس کے ساتھ امریکہ کے کئی اتحادیوں کو ماضی میں ان ٹیرفس سے حاصل استثنا بھی ختم ہو گیا ہے۔ بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے "بڑھتے بوجھ " اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات...
    چیف جسٹس کا بڑا اقدام ،جسٹس منصور کے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لائے افسران کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ ڈائریکٹرز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بجھوا دیا اور جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ...
    قومی اسمبلی اجلاس، یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان...
    ماہ رمضان میں افطار سے قبل یا اس کے بعد بہت سے افراد کو سر درد یا سستی کی شکایت رہنے لگتی ہے جس سے نہ صرف موڈ خراب ہوتا ہے بلکہ غصہ بھی آنے لگتا ہے، تاہم اس کیفیت کا علاج ضروری ہے۔ معروف ہربلسٹ حکیم نے اس کیفیت پر تفصیلی رشنی ڈالتے ہوئے اس کے علاج کے متعلق بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں مختلف وجوہات کی بنا پر افطار کے بعد سردرد کی کیفیت ہوجاتی ہے جس میں پہلی وجہ گیسٹک پریشر اور ایک سانس میں ٹھنڈا پانی یا مشروب پینے کی وجہ سے یہ کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد افطار کے وقت سب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں بندسڑک پر ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف سامنے آیا ہے رپورٹ کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے.(جاری ہے) اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیربحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس  میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس  جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس  میں 5 سال سے 2...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا۔ صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دینگے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔مشیرِ اطلاعات...
    ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں ٹرین کو یرغمال بنانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  حافظ نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بار بار حالات کی سنگینی کی نشاندہی کرتی رہی لیکن حکمران طبقہ سنجیدگی اختیار کرنے کے بجائے صرف بڑھکیں مارتا رہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور...
    حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
    برطانیہ میں مقیم ایسے تمام غیر ملکی شہری جنہوں نے امیگریشن سمیت دیگر جرائم میں سزا پائی ہے کو ملک بدر کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس پالیسی کا اطلاق سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کیساتھ ان لوگوں پر بھی ہو گا جن پر امیگریشن کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ باور کیا جا رہا ہے کہ نئی حکومتی پالیسی کے تحت ٹوری پلان حکومت کے سرحدی بل میں ایک ترمیم متعارف کرائیگا جس کے تحت غیر ملکی مجرمان کو صرف ایک سال کی قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا جائیگا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی پر امید ہے کہ مذکورہ ترمیم جس کے لیے لیبر ایم پیز کی حمایت درکار...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
     (ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کے مطابق بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔  عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت   واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور...
    کوئٹہ+ اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان پاس کے قریبی علاقہ میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے  میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان میں ٹرین روک لی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور  سمیت متعدد مسافر شہید ہونے کا خدشہ ہے، کئی زخمی ہو گئے جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ 17 مسافر  شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا...
    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کے سانحے کے متاثرہ مسافروں سے صوبائی وزرا ظہور بلیدی اور بخت محمد کاکڑ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نے مسافروں کی مزاج پرسی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اور حکومت اور سیکورٹی ادارے مسافروں کو جلد باحفاظت بازیاب کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں متعلقہ کیڈر میں صرف 25 اسامیوں پر پی ایس پی افسران تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں مقررہ تعداد سے زائد پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) افسران کی تعیناتی کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ رکن ممالک کو آن لائن ہراسانی روکنے اور جسمانی معذور خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے میں جسمانی معذور افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ ہر جگہ ایسے لوگوں کو امتیازی سلوک اور مستردگی کا سامنا رہتا ہے جبکہ جسمانی معذوری کا شکار خواتین اور لڑکیاں اس صورتحال سے کہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جنہیں بدسلوکی کا ہدف بنایا اور نظرانداز کیا جاتا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ کی انسانی...
    سٹی42:  بلوچستان میں ڈھاڈر کے علاقہ میں مسافروں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس کو ایک سرنگ میں روک کر  مسافروں کو یرغمال بنا لئے جانے کی سنگین دہشتگردی کے بعد علاقہ مین سکیورٹی فورسز کا ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔  کوئٹہ سے کئی ہیلی کاپٹروں کی درہ بولان کے علاقہ میں بھیجا گیا جو اس علاقہ میں فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے درہ بولان کی جانب ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جا ری ہیں اور ممکنہ طور پر دشوار گزار علاقے  میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی، اور ٹرین مین موجود دہشتگردوں کو باہر سے کسی ممکنہ مدد یا کمک ملنے کے عمل کو روکنے کے لئے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔  ...
    یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیا خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر دستیابی پر کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہااجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور...
    جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں،ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی،جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں جہاں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور عبادت کرکے اللہ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں، وہیں ہر صاحب حیثیت مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کو افطار کرانے کی کوشش کرتا ہے۔ رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی سحری اور افطاری کا بھی زورشور سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ مخیرافراد کی جانب سے اکثر مقامات پر دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں کوئی بھی شخص مفت افطار ڈنر کھا سکتا ہے۔ یہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر لگائے جاتے ہیں جہاں رضا کار مفت افطار تقسیم کرتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان کے پورے ماہ کے دوران باقاعدگی کے ساتھ ہر روز دسترخوان سجتا ہے۔...
    گرینڈ اتحاد،تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی و آر مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سیاتحاد کے لئے ٹی اوآرز مانگ لئے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ٹی او آرز پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہوگا ، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ملکی صورتحال پر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے...
    پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا ہے۔پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں شامل ہیں. یہ تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کیلئے چھتری بن رہی ہے. کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے.ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے۔منیر اکرم نے مزید کہا...
     وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر دستیابی پر کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہااجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم  نے کہا کہ  یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے. ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 10 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کابل حکام نہ صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں بلکہ بعض معاملات میں ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ٹی ٹی پی 6000 جنگجوﺅں کے ساتھ افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان کے فوجی، شہری اور ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہے ہمارے پاس ایسے شواہد...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بات کے اعتراف کے بعد کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک پر ٹیرف کے اطلاق کے نتیجے میں امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے. ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے کساد بازاری کے امکان کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اتوار کو نشر ہونے والے امریکی صدر کے بیان کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور مشیران سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.(جاری ہے) وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں...
     بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی۔ حکام کے مطابق ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
    کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا...
    — فائل فوٹو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آج وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں، ایف بی علی کیس کو جس طرح سےدوسری طرف نے اپنے دلائل میں بیان کیا وہ کیا...
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق  بولان کے قریب دہشتگردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر  ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے  جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا...
    اسلام آباد: پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ جی بتائیں پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ پولیس آفیشلز کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے، پولیس افسران کی شناخت کے لیے درخواست گزار کو بلایا تھا وہ نہیں آئے، ہم نے کال اَپ نوٹس بھیجا اس کا بھی جواب نہیں آیا۔ وکیل...
    اسلام آباد: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے۔ جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹسسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے۔ میڈیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں 13مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا،وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ پولیس افسران نے بندہ اٹھایا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،شناخت پریڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا جی بتائیں!پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ڈی ایس پی نے کہاکہ پولیس آفیشلز کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے،پولیس افسران کی...
    بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنا ممبئی کا اپارٹمنٹ مہنگے داموں میں فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے مشہور اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں موجود اپنا ایک لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا ہے۔ اکشے کمار نے یہ لگژری اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا ہے اور اس میں انہیں منافع بھی ملا ہے کیونکہ جس وقت یہ اپارٹمنٹ خریدا گیا اس وقت اس کی قیمت قدرے کم تھی۔ ایک ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ پر محیط اس اپارٹمنٹ کے لیے دو کار پارکنگ بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ  ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید  بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جے یو آئی کے وفود کی پارلیمنٹ لاجز کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا اور کہا یہی وقت ہے مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں، جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں عید کے بعد اپوزیشن حکومت مخالف بھرپور مہم چلائے جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات بارے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے 29 ویں اجلاس میں انفارمیشن گروپ میں گریڈ 21 کی سینئر آفیسر،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی پیر کے روز منعقدہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کے اجلاس میں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کیلئے دیگر دس سینئر افسران کی منظوری بھی دی گئی جن میں سیکرٹریٹ گروپ کے محترمہ عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی، محمد اسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے شہزاد حسن، سید محمد عمار نقوی، پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان، ریلوے (C&T) گروپ کے...
    پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کی جانب سے ان کو ملنے والی معاونت سے خبردار کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرکے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، پاکستان ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے حملے ہوئے اس کا اسلحہ طالبان کے پاس ہے، پاکستان نے کئی بار معاملہ افغان طالبان کے ساتھ اٹھایا مگر کوئی بہتری نہیں آئی۔ منیر اکرم نے...
    اسلام آباد: گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری کیلیے آج شروع ہونے والا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 مارچ تک جاری رہے گا۔ اجلاس چیٔرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں ہوگا۔ یہ اجلاس ایک سال سات ماہ بعد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایک ہزار افسروں کے نام زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیے ہیں۔ سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ...
    سٹی42:  اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں  بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ آج شروع ہو رہا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ  گریڈ 19 اور 20 کے ایک ہزار سے زیادہ افسروں کی نیکسٹ گریڈ میں ترقی کے کیس دیکھے گا۔  وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس آج  سےشروع ہو گا اور  12، 13اور 14مارچ کو جاری رہے گا۔آج پہلے دن وزارتِ خارجہ امور کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 30 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 42 افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا. رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول...
    راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دور میں معاشی حالات بہتر تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے مارشل لا کا ساتھ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،( ن) لیگ کا اپوزیشن کے دوران پارلیمنٹ کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے بھی مشرف کےخطاب...
    دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پاکستان میں کلمہ طیبہ کی سربلندی اور اللہ کی حاکمیت کا قانون نافذ ہونا تھا لیکن حکمرانوں نے ہی وطن عزیز کو اس کے قیام کے مقاصد سے محروم رکھا، ملک آمریت نافذ رہی اور جمہوریت کو مذاق بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ ناظم آبادو گلبہار کے تحت الحسن چوک ناظم آباد نمبر 1 میں عوامی دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امریکی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، حکمرانوں کی نا اہلی و کرپشن نے عوام کو رمضان المبارک کے دوران بھی پانی کی قلت اور گیس و بجلی...
    لاہور ( نیوز ڈیسک)ریلوے افسران کیلئے نیا حکمنامہ، ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ریلوےہیڈکوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے ۔وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزیدپڑھیں:چین نے ہر فن مولا اے آئی ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح کے بعد آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بارہ رکنی ٹیم میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کیا گیا۔ ٹیم میں بھارت کے چھ، نیوزی لینڈ کے چار جبکہ افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)، ابراہیم زدران (افغانستان)، ویرات کوہلی (بھارت)، شریاس ایر (بھارت)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر، بھارت)، گلین فلپس (نیوزی لینڈ)، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان)، مچل سینٹنر (کپتان، نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت)، میٹ ہنری (نیوزی لینڈ) اور ورون چکرورتی (بھارت) شامل ہیں۔ اکشر پٹیل (بھارت) کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔...
      اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس اسلام آباد میں ہوا، اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی ہے، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی بھی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر افسران میں سیکرٹریٹ گروپ کےظہور احمد ،ڈاکٹر نوازاحمد،عائشہ حمیرا ،حماد شمیمی،محمداسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے شہزاد حسن، عمار نقوی، پوسٹل گروپ کےسمیع اللہ خان ، ریلویز کےسیدمظہرعلی شاہ اور اکانومسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کیلیے وقت مانگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے ہوگئی، دونوں جماعتوں کے قائدین رات کو 10 بجے اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل پر اتفاق کریں گے۔
    پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین کی  ملاقات طے پا گئی ہے۔ رپورٹ کے مطاابق پاکستان تحریک انصاف  نے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور قائدین کی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔  زرائع  نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے پا گئی، جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات رات 10 بجے ہوگی۔
    پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات طے پا گئی ہے۔رپورٹ کے مطاابق پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور قائدین کی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ زرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے پا گئی، جییوآئی اور پی ٹی آئی کے رہنماں کے درمیان ملاقات رات 10 بجے ہوگی۔
    سستے اور جلد انصاف کیلیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ...
    چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء...
    اسلام آباد (رضوان عباسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 11 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ اس وقت بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جن میں عائشہ حمیرا چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔ریلوے (سی این ٹی گروپ) سے سید مظہر، جبکہ شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی کو بھی گریڈ 22...
    ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں  چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی،  25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔ اسلام آباد سے براستہ دوحہ بارسلونا کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر محمد عباس انجم کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم مسافر کے سامان کی دستی تلاشی پر 5.89 کلو گرام...
    — جنگ فوٹو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں سے تقریباً ساڑھے 8 کلو منشیات برآمد کر لی۔ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران دبئی، دوحہ، بارسلونا اور شارجہ کی پروازوں کے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لی۔حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔ کراچی: کرنٹ لگ کر کم عمر لڑکا جاں بحق، کے الیکٹرک کا اظہار افسوسکے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال...
    وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔  ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔ یاد رہے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات موخر اسلام آ باد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول... ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔   اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
    پارٹی کارکنان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب  نمائندے اب اس میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لیے آواز اٹھائیں کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے،  اس حوالے سے مزید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع پشاور نے پشاور کے فنڈز کو دیگر اضلاع میں استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور اراکین اسمبلی کو اس میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، ساجد نواز اور شانداندنہ گلزار اور مختلف علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں پارٹی کارکنان کا...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
    اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں جہاں حکومت اور عوام ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، افغان باشندوں کو ہر صوبے میں پناہ دی گئی اور ان کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان...
    پشاور: تحریک انصاف ضلع پشاور نے پشاور کے فنڈز کو دیگر اضلاع میں استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور اراکین اسمبلی کو اس میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، ساجد نواز اور شانداندنہ گلزار اور مختلف علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ پشاور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور گزشتہ تین الیکشن میں پشاور سے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا ہے مگر اب پشاور میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس میں نظر انداز کیا جا رہا ہے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس ڈیپارٹمنٹ آف ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک اور وزراءکے درمیان تلخ کلامی کی نذرہوگیا”نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق اجلاس میں ایلون مسک نے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو پر الزام عائد کیا کہ وہ محکمہ خارجہ کے اخراجات کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں‘ مسک نے سیکرٹری روبیوسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹی وی پر ہی اچھے نظر آتے ہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کابینہ میں شامل وزراء کا اجلاس بلاایا تھا تاکہ ایلون مسک اور ان کے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہو سکے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس ایلون مسک اور...
    لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رمضان المبارک کے دوران اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔  لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ افطار سے قبل شرکاء کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیر مسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔...
    خیبرپختونخوا میں عوام کی جانب سے افغان مہاجرین کے انخلا کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کا بھرپور خیال رکھا، لیکن حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد حکومت کا انخلا کا فیصلہ درست اور بروقت ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں، اور کئی دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر انخلاء کے عمل کو مکمل کرے تاکہ ملک میں امن و امان بحال ہو سکے۔ خیبرپختونخوا...
    امریکا کی ییل یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے۔ اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں، تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متاثرہ افراد میں ورزش کی عدم برداشت، شدید تھکن، سن ہونے کا احساس، ذہنی دھند، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، کانوں میں شور، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور مدافعتی نظام میں تبدیلی جیسے علامات دیکھی گئی ہیں۔ یہ علامات ویکسین لگنے کے ایک یا دو دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں، وقت کے ساتھ مزید شدید ہو سکتی ہیں اور طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔...
    انگلینڈ(نیوزی لینڈ)لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ افطار میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ افطار سے قبل شرکا کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیرمسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ عمر صلاح نے کہا ونزر کاسل میں افطار کی اجازت دینے پر بادشاہ چارلس...
    مظفرآباد میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے تقریباً 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں کھدائی میں برآمد کرلی گئیں۔ مظفرآباد میں پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔ مقامی کونسلر محمود بیگ کے مطابق پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی اور اس عمارت میں رہائش پزید کئی طلبہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پرکھدائی کےدوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے لہٰذا کھدائی رکوا دی۔ اُدھر یاسر جوش ڈیزاسٹر منیجمنٹ...
    حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی...
    مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و نواحی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ کے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ و نواحی علاقوں سے 37 زخمی افراد سول اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں...
    زلزلہ 2005 کو 20 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقے پلیٹ کے مقام سے 2 لاشیں ملی ہیں، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹایا جارہا تھا تو اس دوران لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کونسلر محمود بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ 2005 کے موقع پر پلیٹ میں موجود ایک بڑی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس...