دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، جسے عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، ہم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اور زخمیوں کے دکھ کا مداوا کیا جائے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنائے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر

لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔

ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین