اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے قبضے سے 8 کلو منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
— جنگ فوٹو
اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں سے تقریباً ساڑھے 8 کلو منشیات برآمد کر لی۔
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران دبئی، دوحہ، بارسلونا اور شارجہ کی پروازوں کے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لی۔
حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔
کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال کالونی، کورنگی میں پیش آنے والا واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے براستہ دوحہ، بارسلونا کی پرواز سے سفر کرنے والے 1 مسافر محمد عباس انجم کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی، جو مسافر نے اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم مسافر کے سامان کی دستی تلاشی پر 5.
تیسری کارروائی میں اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز سے سفر کرنے والے 1 مسافر عرفت اللّٰہ کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ کی تہ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس (ہیروئن) برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد اے ایس ایف کے سامان
پڑھیں:
احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے، احتجاج کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے بتایا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔