City 42:
2025-12-13@23:15:16 GMT

عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں  چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی،  25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ریلوے  کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے،عید کے دنوں میں مسافروں کو20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے،مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں تین روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔

رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے حنیف عباسی کرایوں میں

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے. جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت متوقع ہے، حکومتی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی سمت فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی خیبر پختونخوا
  • نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
  • بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی
  • آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
  • پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا
  • پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ