2025-04-22@20:30:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1778

«السلام کا»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فوراً بند کریں اور ان علاقوں سے انخلاء کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔ سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے۔ مشرقی کانگو میں باغی گروپ M23 کے دستے بُوکاوُو شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔ قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج سے کہا گیا ہے کہ وہ M23 کی حمایت بند کریں اور فوری طور پر عوامی جمہوریۂ کانگو سے انخلاء کر لیں۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے...
    اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر سرمایہ کار ی بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے باکو، آذربائیجان میں سٹیٹ آئل فنڈ کے سی ای او اسرافیل ماما دوف سے وفد کے ہمراہ ملاقات و اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف امور پر غور و خوض کیا۔مراکش کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر عبدالعلیم خان باکو پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستانی عوام کے دلوں کے انتہائی قریب ہے، ہمارے دوستانہ تعلقات بہتری اور مضبوطی کی طرف گامزن ہیں جس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    تعارف: جنید علی کمپیوٹر سائنس گریجویٹ اور سافٹ وئیر انجینئر ہیں ۔ ایک عشرے سے زائد عرصے سے آئی ٹی انڈسٹر ی سے وابستہ ہیں۔ کمپیوٹر سلوشنز، پروگرام ڈیزائننگ کے ماہر ہیں ۔ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مختلف کلائنٹس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ امریکہ، یورپ، مشرقِ وْسطیٰ کی آئی ٹی انڈسٹری میں کام کر نے کا تجربہ ہے ۔ نت نئی ٹیکنالوجیز پر نظر رکھتے ہیں ۔ کمپیوٹر میں اپنی مہارت، شوق اور جستجو کی وجہ سے سافٹ وئیرز میں اختراعات اور تجربات کرتے رہتے ہیں ۔ سوال: آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس میں عام آدمی زیادہ فرق نہیں کر پاتا، اس میں بنیادی شعبہ جات کیا ہیں؟ جواب: جی، یہ بات درست ہے ۔ عام آدمی...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سیدحسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع نماز جنازہ کے موقع پرامام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائیو تشیع جنازہ دکھایا گیا۔ شہداء کے...
    اسماعیل رضوان نے شہید کی مزاحمتی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید شریف حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی اگلے صفوں میں رہے اور آج وہ اپنی شہادت کی صورت میں انصاف اور آزادی کے متلاشی تمام مجاہدین کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پوری ملت مقاومت و مزاحمت کیساتھ کھڑی ہے، ہم حزب اللہ کے ساتھ تزویراتی شراکت پر زور دیتے ہیں اور شہید شریف سید حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی صفوں میں قیادت کا مظہر اور جرات کی علامت رہے ہیں۔ سید حسن نصر...
    حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف سے جاری کی گئی تصویر اور خبر کے مطابق حزب اللہ اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے حرم امام رضا علیہ السلام کے مقدس گنبد کیساتھ سبز پرچم لہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے سنہری گنبد کے قریب "نَصرُ مِنَ الله و فَتح قَریب" کا سبز پرچم لہرایا گیا۔ حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف سے جاری کی گئی تصویر اور خبر کے مطابق آج صبح 23 فروری 2025 کو اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں حزب اللہ اور لبنانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ریڈیو اسٹیشن 'بیگم‘ کی نشریات کی معطلی ختم کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد افغان خواتین کا یہ ریڈیو اسٹیشن اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دے گا۔ طالبان نے رواں ماہ کے شروع میں بیگم ریڈیو سروس کو ملکی نشریاتی ضابطے کی خلاف ورزیوں اور بیرون ملک ٹی وی چینل کو ''غیر مجاز فراہمی‘‘ کے زمرے میں آنے والا مواد فراہم کرنے جیسے الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی نشریاتی پالیسی کی خلاف ورزی اور لائسنس کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔ طالبان کی خواتین کے این جی اوز میں کام...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سینیئر رہنماء و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ ایک روشن حقیقت ہے، جو تا ابد ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیں آغا سید منتظر مہدی موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ وہ وادی کشمیر کے مزاحتمی رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی کے فرزند ہیں۔ آپ انجمن شرعی شیعیان میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے بھی وابستہ ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں اور دین اسلام کے خلاف یلغار، کشمیر...
    منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسینؑ کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا، امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ کی مبارک حیات کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ...
    اسلام آ باد: رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہاکہ ان تمام پولیٹیکل پارٹیز کو، ان تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکو جو کہ حکومت کے بینی فشریز نہیں ہیں جو ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر جوبینی فشریز نہیں ہیں ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں، ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں کہ وہ اس لارجر پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کی جدوجہد میں شریک ہوں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہم بہت جلد بہت ساری پارٹیز کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کا ایک آل پارٹیز...
    الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل میں شعبہ موتیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمدنے کہا ہے کہ پاکستان میں سفید موتا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجوہات میں ذیابیطس اور مناسب ہسپتالوں کا عوام کی پہنچ سے دور ہونا ہے۔ پہلے اس مرض کے علاج میں تاخیر کی جاتی تھی جسے موتا کا پکنا کہتے تھے مگر اب اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں حالانکہ مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائے تو یہ اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے علاوہ عمر بڑھنے، آگاہی کی...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت)رمضان المبارک قرآن ، جہاد اور صبر کا مہینہ ہے۔رب تعالی کی رضا جوئی کی خاطر بند? مومن روزے کی حالت میں بھوک پیاس اختیار کرتا ہے اور لغو چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھتا ہے .رمضان المبارک مجبور و بے کسوں ضرورت مندوں کی خبر گیری کا مہینہ ہے۔ رب کائنات نے تمام انسانیت کی دنیا و آخرت کی حقیقی فلاح اور کامیابی اور زندگی گذارنے کا چارٹر آف لائف قرآن عظیم الشان کی صورت میں رمضان میں نازل فرمایا۔سندھ باب الاسلام کی سرزمین بھی رمضان المبارک میں مشرف بہ اسلام ہوئی۔پاکستان جیسی عظیم آزاد نظریاتی مملکت بھی رمضان المبارک کی بابرکت ستائیسویں شب میں وجود پذیر آئی۔رمضان المبارک میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اپنا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہورہاہے اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 49ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق 19 ارب روپے سے زیادہ کے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم، صحت، اعلیٰ تعلیم، صنعت، آئی ٹی، افرادی قوت کے منصوبوں پر غور کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اقدامات کے تحت ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، صوبہ پنجاب کا21 میگاواٹ سے زیادہ کا شمسی توانائی کا 5 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، شمسی توانائی کا منصوبہ پنجاب کے...
    کراچی:پاکستان کو مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے خطوں سے منسلک کرنے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل افریقا-1 کراچی پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کے روز اس کیبل کو کراچی کے ساحل پر پی ٹی سی ایل کی لینڈنگ سائٹ سے منسلک کر دیا گیا۔ یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ اور استحکام کی جانب ایک انقلابی قدم  قرار دی گئی ہے۔ افریقا-1 کیبل سسٹم 10,000 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ کیبل سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا اور جبوتی جیسے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گا۔ یہ کیبل مصری شاہ، ڈی ایچ اے، فیز-6 اور کراچی میں پی ٹی سی...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات ِ کار کے بر خلاف شہر میں داخلے، ڈمپرو ٹینکر کی ٹکر سمیت دیگر حادثات میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور بے ہنگم ٹریفک سے پیدا شدہ مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور جماعت اسلامی کے موقف و مطالبات کا اعادہ کیا۔ منعم ظفر خان نے شہریوں کی اموات پر گہری تشویش و افسوس اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کو بہترکرنے پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز،راجہ عارف سلطان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب شامل تھے۔...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری، گرج چمک، اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ 24 فروری سے مغربی ہواؤں  کے نظام کے داخلے کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور دیگر شمالی علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک، اور برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے جب کہ کشمیر میں بھی اسی عرصے کے دوران شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم...
    مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے  چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، یہ کارروائیاں ارمغان کیس میں منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر کی گئی ہیں۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 3/184 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلوں کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر کسی جج کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر شبلی فراز نے سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین نے  احتجاج ختم کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین نے سینیئر لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے خطاب کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری،قیدی وینز،اور واٹر کینن بھی واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے...
    اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے 4 لاشوں میں ایک شیری بیباس کی لاش کی جگہ کسی اور خاتون کی لاش بھیج دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اس الزام پر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔ ترجمان حماس نے بتایا کہ خاتون کی لاش جہاں محفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی وہاں بھی اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی تھی۔ بیان میں بتایا گیا اس بمباری کے نتیجے میں وہاں لاشوں کی باقیات آپس میں مل گئی تھیں۔ لاشوں کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھا گیا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسی وجہ سے لاش کی باقیات اِدھر اُدھر ہوگئیں اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس...
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے محکموں اوراداروں کے سربراہان کومراسلہ بھیج دیا، جس کے مطابق رمضان المبارک کیلئے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 28 فروری کودی جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور2 مارچ کو سرکاری چھٹی کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل جاری کی جائیں۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، ماہرین فلکیات پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔  اسرائیل...
    وزیر داخلہ سندھ  ضیا لنجار نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں۔ دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا...
    تل ابیب: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی خاتون کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز چار لاشیں واپس کی تھیں، ان میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، تاہم ان کے دو بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی...
    محکمہ اوقاف نے متعلقہ اداروں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو مغرب کے وقت پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا. جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، زونل کمیٹی اور چیئرمین بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف نے اس اجلاس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت دی ہے. تاکہ یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا صحیح تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق یکم رمضان المبارک 2025 متوقع طور...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق ایڈووکیٹ جنرل، معروف قانون دان اور ادبی شخصیت صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم کی قانونی، ادبی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان ایک باصلاحیت قانون دان اور نامور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے،صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کی قانونی بصیرت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ایک کہنہ مشق قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور اور ادبی شخصیت...
    اسرائیل کا حماس پر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش بدلنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں، لیکن ان میں شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، جو دو بچوں کی ماں تھیں۔ یہ حوالگی غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں کی گئی، جہاں حماس نے شری بیباس، ان کے دو بچے (آریل اور کفیر) اور 83 سالہ اوڈ لیفشٹز کی باقیات اسرائیلی حکام کے حوالے کیں۔ تاہم، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شری بیباس کی لاش فراہم نہیں کی گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس واقعے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے...
    پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک 2025 سے قبل ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری کو مل جائے گی۔ مزید برآں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے، ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دن پہلے تنخواہیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا ’اچھا موقع‘ ہے۔ اگر مقدس مہینہ پی ایم ڈی کی پیشن...
    نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔ اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔ فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    اسلام آباد: ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جبکہ کل مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کا آغاز ہو گا جو3 روز تک جاری رہے گا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورت حال اور تنظیمی امور سے متعلق معاملات زیربحث آئیں گے۔
    سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی جانب سے استقبال رمضان المبارک مہم جاری ہے۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر حافظ حبیب اللہ پھوڑ کے مطابق مہم یکم مارچ 30 شعبان تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت کے بارے میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کاسالانہمرکزی اجتماع کارکنان کا انعقادسکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے نئے سیشن کے آغاز پر سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ناظمِ جمعیت سکھر مقام عبدالغفور چنا ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،حافظ عبید میمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا طلباء کا احتجاج مئیر کراچی مرتضی وہاب سے مزاکرات کے بعد ختم ہوگیا ،اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین جماعت اسلامی کے نعمان الیاس، میڈیا کوآرڈینیٹر جواد شعیب ،ابرار احمد ، تیمور اور دیگر نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور طلباء کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کی۔مئیر کراچی نے طلباء کے وفد سے ملاقات کی اور انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایگزامنیشن فیس سے متعلق کراچی یونیورسٹی سے بات کی جائے گی پوائنٹ کو مسئلہ حل کیاجاییگا ڈیویلمپمنٹ چارجز کا از سر جائزہ لیا جائے گاجن طالبات کیساتھ سٹی...
    حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سید حسن عالم اسلام کے وہ شہید ہیں، جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے اپنی زندگی استکبار اور اسرائیل سے لڑتے ہوئے گزاری، اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی شہادت کو گلے لگایا۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پی ٹی آئی دہشتگردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا۔ محب وطن اور اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست...
    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔ اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اجلاس کی صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی
    ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری افغان حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت کے صدر احمد الشعرع الجولانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں افغان وزیراعظم نے الشعرع الجولانی کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح اپنے...
     ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ  نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو  برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار  اور  بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی وفاقی وزیراطلاعات کا...
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کا...
    پشاور: سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا عندیہ دیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 17، راولپنڈی میں 23، اٹک میں 22، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں8، سیالکوٹ میں9، گوجرانوالا، قصور اور گجرات میں 14، 14، شیخوپورہ میں 12، جہلم اور جھنگ میں17، 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر اوکاڑہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاءالدین، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا اسپیل 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواں کے مختلف علاقوں میں...
    سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ س موقع پر پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔  ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔  پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی...
    وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
    پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سال 2024ء کےلیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو مستحکم کاروباری ماڈل اور آپریشنل مہارت کا عکاس ہے۔ ایک مکمل اسلامی بینک کی حیثیت سے اپنے دوسرے سال کے اختتام پر فیصل بینک کو 50.4 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے 41.4 ارب روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔ بینک کا خالص منافع 23.0 ارب روپے تک پہنچ گیا۔اضافی انکم ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ترقی 15 فیصد تک محدود رہی۔ فی حصص آمدن 13.21 روپے سے بڑھ کر 15.17 روپے پرجا پہنچی۔ اس...
    رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کے روز (28فروری) کو پشاورمیں طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمدعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کی شام محکمہ اوقاف کی پشاور میں واقع بلڈنگ میں ہو گا جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک اور پشاور کے ہشتنگری بازار کا مربہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال...
    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی.
    ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ واضح رہے کہ داعش خراسان کے نام سے دہشت گرد گروہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے سیکورٹی اداروں اور عوام کیخلاف قتل و غارت، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کرا چی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفا قی حساس ادارے نے داعش سے وابستہ متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق داعش کے کارندے اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے بارش کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی...
    ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے ، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا ہے۔  وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔  ماہر فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی  نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔  وزارت مذہبی امور کا کہنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے ، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے...
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ...
    نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔ ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔ ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی...
     راولپنڈی،  لندن  (نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی )  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گرائونڈ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اورپروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے، اخراجات پر قابو پانے  اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں پرعزم ہے، حکومت  ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عالمی بنک کے وفد میں بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عبدالحق بیدجوئی، بیٹرک میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹیریسا سولبز، متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پال بون مارٹن، لون کولیکو میگا گولا، میرین سویز زینیگو، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز ناجی...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔...
    بدین،الخدمت فاؤنڈیشن بدین ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس صدر مولانا غلام رسول احمدانی کی زیرصدارت ہورہا ہے
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہو گئی، صوبہ اس وقت قابل رحم ہے، بلوچستان کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، نعرے ضرور لگائے گئے کہ صوبہ گیم چینجر بنے گا، لیکن پاکستان کے دشمنوں نے گیم الٹ دی۔بلوچستان اس وقت شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حافظ نور علی، عبدالحمید منصوری، امیر جماعت اسلامی ژوب فہد احمد اور مہتمم مدرسہ ریاض العلوم مولانا امان اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں‘ جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے حکومت کو تمام مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کے مشیر  رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں طارق فضل چوہدری، وزارت خزانہ، اسلام آباد پولیس کے نمائندے  اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق،...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو...
    حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
    عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے مان لیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ بھارت نے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی کوشش کی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے لیکن معروف تاجروں نے اس حوالے سے بھارتی دعوے کو مسترد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر شمس الاسلام...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری...
    اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟۔القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے۔ ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، ضبط ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔
    پشاور/ لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص ڈمپر و ٹینکر کے باعث شہریوں کی اموات اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا مسلم پرویز ،راجا عارف سلطان اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق پر مشتمل وفد نے شرکت کی ۔وفد نے جماعت اسلامی کے واضح اور دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین بالخصوص ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے اوقات کی پابندی کرانی سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی ذمے داری ہے ،شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہورہا ہے...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ...
    نیویارک: نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
    ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ملک گیر دھرنا اور احتجاج  کی دھمکی بھی دے ڈالی   ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔  ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ادویات میں زہریلے اور نشہ آور/سائیکو ٹراپک اجزا ناقابل قبول مقدار میں شامل ہو سکتے ہیں جو جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ ان کمپنیوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہو رہی تھیں لیکن مصنوعات کے لائسنس نمبر کبھی بھی ان مصنوعات کو الاٹ نہیں کیے گئے، یہاں تک کہ ادویات پر درج فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے پتے بھی جعلی تھے۔ڈی ٹی ایل سندھ کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی کے دستخط شدہ دستاویزات اور ڈان کی طرف سے دیکھے گئے دستاویزات کے مطابق لیبارٹری نے مختلف صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے لی گئی ادویات اور ان سات فارماسیوٹیکل کمپنیوں...
    گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
    لاہور : دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا. طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پی آئی اے کی پرواز 203 سے پرندہ ٹکرایا۔جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی.اجازت ملنے پر کپتان نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرا دیا اور 150 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 سے لاہورروانہ ہوگی، انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورواسکوپک انسپکشن کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکشن سے طیارے کے...