Daily Mumtaz:
2025-04-22@06:01:14 GMT

آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ

نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔

نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔

اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔

فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.

1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو کہ سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

آئی او ایس 18 سے لیس اس فون میں صارفین کو اے آئی فیچرز دستیاب ہوں گے جبکہ سائیڈ پر ایکشن بٹن بھی دیا گیا ہے، مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہے جس میں کمپنی کا تیار کردہ موڈیم استعمال کیا گیا ہے اس میں ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنٹس، میسجز اور سیٹلائٹ کے ذریعے فائنڈ مائی فون جیسے فیچرز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

آئی فون 16 ای متعارف کروانے کے بعد سوشل میڈیا پر صافرین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، جن میں سے کوئی اس فون کی جگہ سیمسنگ ایس 25 لینے کے مشورے دے رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کسی نے ہمیں اپریل سے پہلے ہی اپریل فول بنا دیا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی فون 16

پڑھیں:

پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی

لاہور:

پنجاب بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو بے حال کر دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی اس سلسلے میں بُری خبر سنا دی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

گرمی میں اضافے کے باعث گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کئی گنا بڑھ چکا ہے جب کہ توانائی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 23 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے، جو جسمانی تکلیف اور پانی کی کمی کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔

اُدھر صوبے کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کوئی بارش متوقع نہیں، جس سے خشک موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی تلقین کی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن
  • بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل