2025-04-23@21:34:28 GMT
تلاش کی گنتی: 15362
«ابھی نندن»:
این ڈی ایم اے کے (این ای او سی) نے پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے بارے میں ایڈوائزری وارننگ جاری کی، جس کے مطابق مغربی موسمی سلسلے کے باعث متعدد علاقوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اسلام...
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد باغی گروہوں کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ملک میں قدرے امن ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ کچھ شرائط کی یقین دہانی پر امریکا شام پر عائد پابندیوں کو نرم کر سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا کہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے این 25 قومی شاہراہ کی تعمیر 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق...
اسپتال میں 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کی جارہی ہیں۔ جس پر کل لاگت تقریبا 21 لاکھ 50 ہزار تک ہے جو کہ اب بیت المال کے علاوہ بذریعہ صحت کارڈ بھی ادا کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پیدائیشی سماعت سے محروم بچوں کے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔ ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغانوں کو 30 جون تک کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔افغان وزیر تجارت حاجی نورالدین کی زیر قیادت وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، انہوں نے عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لفظ استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول...
اسلام آباد میں ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اب دوبارہ اولے پڑنے کی پیشگوئی نے شو روم مالکان کو ہوشیار کردیا، جنہوں نے گاڑیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی ہے،...
اسکائی نیوز کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں رفح میں فلسطینی امدادی کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے اس مہلک حملے سے متعلق چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا ہے جس میں نہ صرف 15 امدادی کارکن جاں بحق ہوئے تھے بلکہ مغربی مبصرین کی نظر میں صیہونی رژیم کا سرکاری...
تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکا اور چین کے درمیان شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ میں امریکا نے چین پر ایک اور وار کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے چینی بحری صنعت کے...
ماہر معیشت عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے، ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ...
متعدد تنظیموں کیجانب سے جھل مگسی میں فلسطین اور پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں...
سٹی 42 : افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات ہوئی۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے قائمقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کر رہے تھے۔ وفد میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی، پاکستان میں افغانستان کے سفیر...
فائل فوٹو۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار طالب علم آئی ٹی کے کورسز کر رہے ہیں، انہیں انٹرن شپ بھی کرائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے...
المیہ، گلیمر اور ہارر، یہ ٹاور آف لندن کی تاریخ ہے جو ایک قلعہ ہوا کرتا تھا لیکن پھر جیل بن گیا جہاں بادشاہ، ملکہ اور شہزادے قید رکھے جاتے تھے جن میں سے کچھ کے سر بھی قلم کردیے گئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور حقیقی موثر شرح...
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی...
دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔ بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور...
عید کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کی برسات لے کر آتا ہے لیکن خوشی کے اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو یہ زندگی بھر کا روگ بھی بن جاتا ہے۔ اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کو بھی ایسے ہی ایک کرب ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کے شوہر 2022 میں عید...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پانی کی شدد قلت ہے اور ماہرین آنے والے دنوں میں ملک میں پانی کا بدترین بحران کی نوید دے رہے ہیں۔ اس وقت دنیا کے اکثر ممالک قلت آب کا شکار ہیں اور پاکستان کا شمار بھی ان ہی ممالک میں ہوتا ہے۔ ایسے...
روس کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو طالبان پر ملک میں عائد پابندی عارضی طور پر معطل کر دی تھی جس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی میں زیرتعلیم دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعد ان طلبہ کو حراست میں لیے جانے...
گزشتہ دو دن پاک افغان تعلقات اور دونوں مُلکوں کے درمیان مذاکرات کو لے کر خاصے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بنیادی مسئلہ تحریک طالبان پاکستان اور دہشتگردی ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مہاجرین کی واپسی اور تجارت کے مسائل بارے بات چیت کی جاتی ہے۔...
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی ایک کوشش کے طور پر برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلوبل وارمنگ کے باعث امریکا، یورپ اور ایشیا ہیٹ ویو کی زد پر بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ساحل پر شروع کی گئی اس چھوٹی پائلٹ...
ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ روس کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس...
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ انہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی کیوں ضرورت پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم پی ٹی آئی...
کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے فلسطین مارچ کیا۔فلسطینی پرچم اٹھائے ہزاروں طلبہ و طالبات نے مارچ میں شرکت کی، طلبا نے احتجاج کےلیے کئی میٹر لمبا پرچم بھی تیار کیا تھا۔شرکاء نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کے مطالبات پر مبنی بینرز...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف، جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے، حال ہی میں ایک مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں۔ پروگرام میں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامہ کے ساتھی اداکار ثمر جعفری اور ابوالحسن بھی شریک تھے۔...
پاکستان کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے مشیر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد خان نامی شہری کا قومی شناختی کارڈ سال 2018 میں ضبط کر لیا گیا تھا، جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے مبینہ طور پر نامکمل اور مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ نادرا حکام...

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ...
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کردیا۔کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ...

وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آسمان چھونے کے بعد قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ...
مظفرآباد/ اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد کا دورہ کیا۔ وفد میں وزیر اعظم کے ایس ڈی جی یونٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، اسسٹنٹ چیف صاحبان،...
فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کر رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب ایسے عناصر کی مائیں بھی ان سے لاتعلقی اور بیزاری کا اعلان کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ’اُڑانِ پاکستان‘ کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ اس کے پس پشت واضح حکمت عملی ہے، ہم بلوچستان کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر قابل فخر صوبہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقی کے لیے محض خواب نہیں بلکہ عملی اقدامات...
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی...
سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں،عدالتیں ملزمان کے...
پاکستان میں موجود عمارت اسلامیہ افغانستان کے سرکاری وفد نے وزیرمملکت داخلہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صنعت...
افغان طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریبا 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18 اپریل کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ...
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں، بغیر ویزا کے یہاں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات...