بابراعظم کراچی کنگز سے علیحدہ کیوں ہوئے؟ راشد لطیف نے حقیقت بتادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے مشیر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل
2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے اور بابر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے اور اس کی قیادت بھی کررہے ہیں، اب کراچی کنگز کے مشیر، سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے بابراعظم کی کراچی کنگز سے علیحدگی کی وجہ بتادی ہے۔
اپنے آن لائن شو Caught Behind میں بات کرتے ہوئے لطیف نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز نے 2022 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی بابر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیصلہ صرف بابراعظم کی فارم یا کارکردگی سے نہیں، بلکہ طویل المدتی منصوبہ بندی اور اندرونی حکمت عملی سے کیا گیا ہے۔
راشد لطیف نے کہا ’کراچی کنگز نے پہلے ہی بابراعظم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن جب پاکستان نے ان کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو انہوں نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا، لیکن بابراعظم نے پہلے ہی کراچی کنگز کو چھوڑنے اور آگے بڑھنے کا ارادہ کر لیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کا فون آیا کہ ہم لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں اور ہم ان (بابراعظم) کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے جو کہ بعد میں ان کے ساتھ ورلڈ کپ بھی کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بابراعظم اور صائم ایوب کے لیے اعزاز
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کراچی کنگز اور بابراعظم کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ ان کی بیٹنگ پوزیشن تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ بابر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں، لیکن وہ اپنا رول تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے، اسی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میں 90 اننگز میں سے 76 مرتبہ اوپننگ کی ہے، جس میں انہوں نے 3 ہزار 103 رنز 47.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بابراعظم پشاور زلمی پی ایس ایل سلمان اقبال کراچی کنگز کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل سلمان اقبال کراچی کنگز کرکٹ کراچی کنگز کے راشد لطیف نے انہوں نے
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔