ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کردیا۔کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جاری ہڑتال سے قابلِ تلف پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی اور سندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کراچی چیمبر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، ہڑتال ختم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز نے خیرمقدم کیا اور اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں درج ذیل ہیں: گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی، سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی، یہ کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کریں گی اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔ آئندہ بدھ کو ٹرانسپورٹرز اور حکومت کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز کا اعلان کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد ہڑتال بھی باضابطہ ختم کر دی گئی ہے اور کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔