پاکستان میں موجود عمارت اسلامیہ افغانستان کے سرکاری وفد نے وزیرمملکت داخلہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کی قیادت میں پاکستانی دورے پر موجود افغان وفد نے جمعے کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد خرم آغا اور وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کا بحران اور تجارت و ٹرانزٹ میں مشکلات، امارت اسلامی کا وفد پاکستان روانہ

اس ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نورالدین عزیزی نے تجارت اور ٹرانزٹ سے متعلق امور بحث کے علاوہ یہ بھی واضح کیا کہ  امارت اسلامیہ چاہتی ہے کہ مہاجرین کی واپسی باعزت انداز میں ہو۔

ملاقات میں افغان وزارتِ امورِ مہاجرین کے نائب وزیر شیخ کلیم الرحمان فانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے مابین اعلیٰ سطح کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مہاجرین کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل

اس موقع پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں جس کا حل نکالا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2023 میں تمام ممالک کے لیے ایک دستاویزی پالیسی کا اعلان کیا، جس کے تحت جو کوئی بھی پاکستان آتا ہے، اُسے قانونی دستاویزات کے ساتھ آنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان مہاجرین افغان وفد طلال چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین افغان وفد طلال چوہدری افغان مہاجرین مہاجرین کی

پڑھیں:

افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

سٹی 42 : افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔  

حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، اسحق ڈار
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • افغان مہاجرین کو عزت سے ان کے ملک بھیجا جارہا ہے، وزیر خارجہ
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق
  • کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو