2025-04-22@22:43:14 GMT
تلاش کی گنتی: 768

«ہے اس لیے»:

    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔  عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے نمائندوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے نئی دہلی کو امید ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ اعلان کردہ بھاری ٹیرف پر 90 دن کی مہلت کے دوران کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا. امریکی نائب صدروینس کے ترجمان نے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں راہنماﺅں نے اقتصادی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے.(جاری ہے) امریکی نائب صدر کا چار روزہ دورہ بھارت فروری...
    شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے۔وزیر اعظم سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات لاحق، رپورٹ اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں... ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ...
    بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں...
    پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ انہوں نے ایک مشترکہ پریس ٹاک کی۔ سفارتی دوروں میں اگر مشترکہ بیان جاری کیا جائے، اس سے مراد دونوں ملکوں کا اتفاق رائے ہونے سے لیا جاتا ہے۔ الگ الگ پریس نوٹ جاری کرنے سے مراد ہوتی ہے کہ اتفاق رائے نہیں ہوا۔ مشترکہ پریس کانفرنس اتفاق رائے کے مثبت اظہار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ پاکستانی وفد کے استقبال کے لیے امیر خان متقی خود ائیر پورٹ نہیں آئے تھے۔ ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اسحق ڈار سے طے شدہ ملاقات سے گریز کیا۔ رئیس الوزرا ملا حسن اخوند سے البتہ ان کی ملاقات ہو گئی۔ ڈار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم تلاش کمیٹی (search committee) نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکنالوجی کے سربراہ کے لیے تین ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔ وائس چانسلرز کے لیے تین شخصیات کا انتخاب جمعے کو منعقدہ انٹرویوز کے بعد کیا گیا ہے جس میں 7 امیدوار شریک ہوئے تھے جبکہ انٹرویوز کے لیے اسکروٹنی کے بعد 9 امیدواروں کو بلایا گیا تھا۔ ‘‘ایکسپریس‘‘ کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ذرائع نے بتایا کہ جن تین امیدواروں کا نام بطور وائس چانسلر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں این ٹی ڈی کے موجودہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو اور ڈاکٹر ذوالفقار علی...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دوسرے ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کر دیں اور بدلے میں انہیں امریکی کسٹم ٹیرف میں چھوٹ مل جائے گی بیجنگ حکومت نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے. چین کی وزارتِ تجارت نے پیر کے روز واضح کیا کہ وہ ان تمام فریقوں کا احترام کرتی ہے جو امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تنازعات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسی کسی بھی ڈیل کی سخت مخالفت کرے گی جو چین کے مفادات پر ضرب لگائے.(جاری ہے) وزارت کے...
    اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی سالانہ حج کانفرنس کا انعقاد گیا جس میں حج ضابطہ اخلاق کا بھی اعلان کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان علما کونسل کے حافظ طاہر اشرفی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی نائب سفیر صالح المطہری نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہاں سے شاید حجاج سفر حج میں شریک نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی ان کا کہنا تھا...
    پاکستان سپر لیگ  10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے۔ایک انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملے لانگ ٹرم کھیلنا ہے، یہ نہیں کہ ایک دو میچز کھیلوں باہر ہوجاؤں، پاکستان میں اوپنرز میں کافی مقابلہ ہے، مناسب چانس ملنا ضروری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی پریشر ہوتا ہے، دو تین میچز میں کسی پلیئر کو جج نہیں کرسکتے۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ابتدا میں سنچری کرکے مجھے بہت اعتماد ملا تھا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ کرنے کا ارادہ تھا تاکہ پی ایس ایل کے لیے توجہ حاصل...
    پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی۔ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیراعظم...
    سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے پرفیسر سروش لودھی کو چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا۔  یہ انتخاب کمیشن کے تحت حال ہی میں منعقدہ سلیکشن بورڈ میں ہوا ہے جس کے بعد ڈاکٹر سروش لودھی کی تقرری کے سلسلے میں این او سی کے حصول کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ دیا گیا یے۔ ہوم ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایک ادارے سے کلیئرنس بھی موصول ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی سندھ میں نجی جامعات و اسناد تفویض کرنے والے اداروں(ڈگری ایوارڈنگ) کو چارٹر تفویض کرنے اور ان کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی ذمے دار رہی ہے جبکہ کچھ عرصے قبل جب اس کمیٹی کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت...
    مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز جڑانوالہ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا۔پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں، میں خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زیادہ...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں جبکہ عوام جاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں یہ مارچ حکمرانوں کی مسلمانوں کو سلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی واضح علامت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کی آواز سنیں اور اس مسئلے پر فوراً اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ ایک طرف اور صرف پاکستان ایک طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اسے...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں کافی تحقیق ہو رہی ہے تاہم عمل درآمد نہیں ہو رہا جب کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں افغانستان پولیو کا خاتمہ پاکستان سے پہلے نہ کر لے، چاہتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کا ایک ساتھ خاتمہ کریں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے صحت کے مسائل کا حل...
    بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی...
    شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ رانا ثنا بلاول کا بیان نہیں سمجھے، وفاق سے تنازع نہیں چاہتے، شرجیل میمن کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے... شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور طبقے کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "یہ وقت سیاسی طعنہ بازی، جھوٹے بیانات اور شعبدہ بازیوں کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ کچھ عناصر اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں، لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں نے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے۔ "مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے ریلیف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ حالیہ سرویز میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کسی سیاسی جلسے کی نہیں، عوامی خدمت کی بدولت ہے۔"انہوں نے کسانوں کے حوالے...
    یہ خبر حیران کن اور توجہ طلب تھی کہ جب برطانیہ میں ہسٹری کی ایک ٹیچر پچاس سالہ وینیسا براؤن کو چھبیس مارچ کو دو آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں جیل میں ساڑھے سات گھنٹے گزارنے پڑے، یہ آئی پیڈز کسی اور کے نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹیوں کے تھے جو وینیسا نے صرف اس لیے چھپائے تھے کہ ان کی بیٹیاں اپنے اسکول کے کام پر توجہ دیں۔ یہ ترغیب دلانے کا انداز تو روایتی ماؤں والا ہی تھا لیکن ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں پابند بھی کر دیا گیا ہے کہ جب تک یہ مقدمہ خارج نہیں ہوجاتا وہ اس تفتیش کے حوالے سے نہ صرف اپنی...
    گوادر پورٹ پاکستان کے لیے تجارتی ترقی کا دروازہ ہے۔ خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ بندرگاہ پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے چین، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک بآسانی رسائی میسر آئے گی، جس سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکا تجارتی فائدہ پہنچے گا۔ گوادر بندرگاہ نہ صرف پاکستان کو اقتصادی استحکام دے رہی ہے بلکہ یہ بلوچستان کی معاشی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔  ویژن بلوچستان 2030 پروگرام کے تحت کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دورکرنے اور فشریزکے مختلف منصوبوں پر کام تیزی...
    اسلام آبادـ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بائی پی ٹی آئی کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے زرعی نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت میں ترقی کر گئی ہے، جبکہ ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے۔ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس قدرتی وسائل اور محنتی کسان موجود ہیں، لیکن ہم ان وسائل سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو زرعی میدان میں مواقع دینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی ماہرین، حکومتی نمائندوں اور مختلف اداروں کے ذمے داران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہماری گندم کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )پاکستان کا بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی اس کے بڑھتے ہوئے فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ خود کو برقرار رکھنے والی سبز بایو پلاسٹک کی صنعت اور معاشی ترقی کا باعث بنے گا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان شدید آلودگی سے دوچار ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں پلاسٹک کے فضلے، نکاسی آب کا نظام بند ہونے اور ندیوں کو آلودہ کرنے سے ان مسائل کو کم کرنے کے لیے، بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: یہ جلد نہیں ہوسکتا، لیکن یہ یقینی طور پر آپ کو جڑ تلاش کرنے اور اسے ایک بار اور سب کےلیے ٹھیک کرنے کےلیے گھاٹی میں گہرائی سے دیکھنے کےلیے کہہ رہا ہے۔ آپ کو بڑی تبدیلیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اور اگرچہ یہ پہلے تو غیر آرام دہ محسوس ہوسکتا ہے، آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ ستاروں کے گرد سے بنے ہیں۔ اپنے آپ پر ایک موقع لیں، کچھ نیا شروع کریں، پیچھے مڑ کر دیکھیں کہ کیا کام نہیں کیا، اور اپنی نئی منصوبہ بندی پر ان تمام چیزوں کو لاگو کریں جنہیں آپ نے پہلے ٹھیک کیا ہوگا۔ آپ جو بھی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ چاول کی فصل میں 30 فیصد کمی ہوئی: خالد کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا ہے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،...
    یہ ملک، یہ معاشرہ، یہ نظام، یہ سیاست، یہ جمہوریت، یہ دینداریاں، ایمانداریاں یا بیانات یہ اعلانات یہ دعوے یہ وعدے سب کچھ جھوٹ ہے، فریب ہے، ڈھونگ ہیں ؎  رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف  آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے  ایک پشتو ٹپہ ہے کہ تمہارے سلوک نے مجھے اتنا کڑواکردیا ہے کہ میراحلق آخری دم تک میٹھانہیں ہوپائے گا جو زہرپی چکا ہوں تمہی نے مجھے دیا  اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو  حکومتیں بھی نقارے بجا رہی ہیں، وزیر شزیر بھی گلے میں ڈھول لٹکائے کڑکڑا رہے ہیں ، منتخب نمائندے بھی گلے میں پھولوں کی مالائیں پہن کر بھنگڑے ڈال رہے ہیں کہ ہم نے فردوس گم...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو جنریٹ کرنا ہو گا۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹل کرنا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے مل کر کاوشیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر طویل ہے، پاکستان کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ضروری ہے، ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) روسی فیڈریشن کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو ایک غیر عوامی اجلاس میں طالبان پر روس میں عائد پابندی کو ''عارضی طور پر‘‘ معطل کر دیا۔ اس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے، جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سن 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ گزشتہ روز سے پہلے تک قانون تو یہ تھا کہ طالبان کے کسی بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )ماہرین نے پاکستان میں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی بے لگام توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زرخیز کھیتی باڑی پر بے لگام تجاوزات خوراک کی حفاظت اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے جرمنی کی ایک معروف تنظیم جی آئی زیڈپاکستان میں شہری ترقی کے ماہر ایمن کمال نے غیر منظم زمین کی تبدیلی کے نتائج پر روشنی ڈالی.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی اپنی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو زرعی اراضی کا نقصان خوراک کی پیداوار کو برقرار رکھنے کی ہماری...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے اس بات حاجیوں کے لیے اچھے انتظام کیے ہیں، کوشش ہے کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان قابلِ ستائش ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری خوش آئند قدم ہے، پنجاب میں گندم کے کاشت کاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کاشت کاروں کے لیے ریلیف ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اسرائیل کے مجوزہ حملے سے روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہوں گا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران کی جوہری تنصیبات...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے کسان دوست اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند اور کسانوں کی مالی معاونت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کسانوں کے لیے واضح ریلیف ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، بیرسٹر سیف، وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق، وزیرِ داخلہ آزاد کشمیر و قانون، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز بھی شریک ہوئے۔ کراچی: کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتارکراچی کے علاقے سعید آباد...
    پاکستان ایگلز نے لاہور میں جاری گرونانک کبڈی کپ کے دوسرے دن زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی اور ایرانی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ مقامی میدان میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان ایگلز نے اپنی مہارت، ٹیم ورک اور حکمت عملی کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان ایگلز نے بھارتی ٹیم ’ایس جی پی سی ٹائیگرز‘ کو 26 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی سورما پاکستانی ٹیم کے سامنے جم کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ مزید پڑھیں:کبڈی کو...
    16 اپریل کی شام، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں روٹین کا کام جاری تھا۔ میں اور میری کولیگ مریم دفتر میں کافی کے کپ کے ساتھ کام میں مصروف تھے۔ ایسے میں گھٹا کا اٹھنا، تیز ہوا چلنا اور ہلکی بارش ہونا ایک خوشگوار سا وقفہ لگا۔ ہم دونوں مارے اشتیاق کے کھڑکی سے باہر جھانکنے لگے۔ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک بارش تیز ہو گئی۔ پہلے کھڑکیاں بند کیں۔ پھر یوں لگا جیسے شیشے پر برسنے والے بڑے بڑے، بے رحم اولوں نے الٹی میٹم دے دیا ہو۔ ایک لمحے میں اندازہ ہو گیا کہ بارش نہیں، ژالہ باری ہے اور ساتھ نقصان بھی متوقع ہے۔ ہم نے فوراً کمرہ چھوڑا اور کوریڈور کی جانب بھاگے، جہاں دوسری طرف...
    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سول ڈیفنس اور اسپیشل ہینڈلنگ ٹیکنیکس پر مشتمل جامع تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے، یہ تربیت حج 2025 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔ وزارت  مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ فیض تمام تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ان کی مؤثر انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025: سعودی عرب نے پاکستان کا کوٹہ بڑھا دیا، اب کتنے افراد حج کے لیے جاسکیں گے؟ تربیتی سیشنز ریسکیو 1122 اسلام آباد کے ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں جاری ہیں، جن میں شرکا کو عملی مظاہروں اور لیکچرز کے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو   وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے  اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکت کی جہاں افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اورغازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ آج کا امن اور آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
    مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج کے دوران حجاج کرام کی سہولت کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مختلف فاصلوں پر آرام گاہیں بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام شدید گرمی اور رش کے دوران حجاج کو بیٹھنے اور آرام کرنے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کا علاقہ سایہ دار بنایا جا رہا ہے، تاکہ گرمی سے بچاؤ ہو سکے۔ اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں بھی 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں شرکت کی جہاں افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو ان کی شجاعت اور وطن سے وفاداری پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس اہم تقریب کا مقصد اُن سپاہیوں کی خدمات کو سراہنا تھا جنہوں نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے نمایاں کردار ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کے بغیر آج کا پاکستان ممکن نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس  وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔  علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ امریکا کی ایرانی تیل درآمد کرنے والی...
    پاکستان کے مشکل معاشی حالات کے باعث حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بڑا ٹیکس ہدف رکھا تھا جبکہ 1800 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے تھے۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے۔ بھاری ٹیکسز میں کمی، ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کیا ہے۔ تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کی تجاویز وزارت ہاؤسنگ نے ایف بی آر کو بھیج دی تھیں جبکہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بھی ان تجاویز پر مذاکرات جاری...
    ’بیساکھی‘ ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جانے والا ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جو نہ صرف پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت عکس پیش کرتا ہے، بلکہ سکھ مذہب میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن دراصل فصلِ ربیع کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جب کھیت سونے جیسے گیہوں سے بھر جاتے ہیں۔ کسان اس دن قدرت کے انعامات پر شکر ادا کرتے ہیں اور نئی امیدوں کے ساتھ اپنی محنت کا جشن مناتے ہیں۔ تاہم، بیساکھی صرف ایک ثقافتی جشن نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے ایک مقدس اور تاریخی دن بھی ہے۔ 1699ء میں اسی دن سکھ مذہب کے دسویں گرو، گُرو گوبند سنگھ جی نے آنندپور صاحب میں خالصہ پنتھ کی...
    نامور پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ واپسی کررہے ہیں، وہ بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ آنے والے رومانوی فلم عبیر گلال میں کام کررہے ہیں۔ فواد خان آخری بار بالی ووڈ میں 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔ یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے عبیر گلال کا گانا عشق خدایا ریلیز کردیا گیا ہے، اس گانے نے پاکستان اور انڈیا میں بھرپوز پذیرائی سمیٹی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  کے چیئرمین کے دفتر کے دورے میں کہا ہے کہ ملک میں مریضوں کے ڈیٹا کے حوالے سے ایم آر نمبر کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت ملک میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہو گی۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے...
    اسلام آباد میں زرعی اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دورۂ چین میں وہاں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، پاکستانی طلباء بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔ اسلام آباد میں زرعی اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے چین جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے...
      مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس بنائی گئی، ماضی میں ماحولیات کے تحفظ  کے لیے کام نہیں کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے روز سے ماحول کے تحفظ  کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عزم کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعلیٰ لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں: مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئی  ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں  بہت سی نامعلوم چیزیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام  جیسے مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے۔  ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔  روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے۔  سکیورٹی، معاشی منظر نامہ، سب کچھ تیزی سے...
    پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ زراعت میں استعداد کار بڑھانے کے لیے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ پر چین بھیجنے کے منصوبے میں 300 طلبا کی چین روانگی کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، جہاں ان کی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوئی۔ سفیر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع بات چیت ہوئی اور مختلف امور پر...
    معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر حسین یوٹیوبرز کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے بہت محنت کی ہے۔   یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ دوران شو ان سے یوٹیوبرز کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان موقف بہت کلیئر ہے۔ ان کہنا تھا کہ ’جس کو اللہ نے عزت دی ہے میں بھی ان کو عزت دوں گا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید یاسر حسین نے کہا کہ ’یوٹیوبرز کو...
    اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت چلنے والی نیو الیکٹرک بسوں میں موجود کنڈیکرز کی ماہانہ تنخواہ محض 25500 روپے ہیں، حالانکہ بجٹ سال 2024/25 میں مزدروں کے لیے کم سے کم اجرت 37000 روپے رکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بجٹ پاکستان کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوتا ہے، جس کے بعد بجٹ پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم دیکھا جارہا ہے کہ حکومت کے اپنے ہی ادارے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، وہ بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں۔ قانون کی یہ خلاف ورزی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی آنکھوں سے بھی اوجھل ہے۔ اس حوالے سے عمیر خان آباد کی مکمل ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 ) بارشوں کے بدلتے ہوئے پیٹرن کے باعث زرعی شعبے میں پانی کا بحران پیدا ہو رہا ہے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ڈاکٹر افتخار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسانوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خشک سالی، خاص طور پر بارش والے علاقوں میںان کی فصلوں کو تباہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کے ان کے ہمسایہ علاقوں میں سیلاب آتا ہے پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارشیں سیلاب پیدا کرتی ہیں جو چاول کی فصلوں،...
    ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے قریب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، تاہم کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ میں ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) بہت بڑی امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا، جو فیس بک کی بھی مالک ہے، کے خلاف عدم اعتماد کا مقدمہ پیر 14 اپریل کے روز واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں ان الزامات کے تحت شروع ہوا کہ اس کمپنی نے مسابقت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو بھی خرید لیا۔ امریکہ کا فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) چاہتا ہے کہ میٹا جس نے ایک دہائی قبل ان پلیٹ فارمز کو خرید لیا تھا، انہیں واپس کر دے۔ تاہم اس کیس میں دونوں طرف سے اپیلوں کا امکان ہے، اس لیے مقدمے کی سماعت برسوں تک جاری رہنے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے. انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی اعظم سواتی نے کہاکہ عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے.(جاری ہے) انہو ں نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتی  وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیااور  وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے ای سی او وفد کے شرکا کو تفصیلی بریفننگ دی۔  وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ۔  مریم نواز نے کہا کہ ای...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لنڈی کوتل میں مہاجرین کے لیے عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک درجنوں خاندان پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغانوں کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔  سماء ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے بارہا مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا لیکن کوئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ جو کہ پالیسی اصلاحات اور رسمی چینلز کے ذریعے کارفرما ہے، قلیل مدتی اقتصادی استحکام کی نشاندہی کرتا ہے لیکن طویل مدتی پائیداری ہنر مندوں کی نقل مکانی اور مالی اختراع پر منحصر ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران، پاکستان کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام کو تقویت ملی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2025 میں ترسیلات زر 3.12 بلین ڈالر تک پہنچ گئیںجو کہ سال بہ سال 32.55 فیصد اضافہ ہے بالخصوص مالی سال 25 کے...
    جس طرح ہر علاقے کی اپنی سوغات یا پہچان ہوتی ہے، ایسے ہی قدرتی حسن سے مالا مال مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کا چپلی کباب بھی مشہور ہے، جس کا ذائقہ ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو حسین وادی میں کھینچ لاتا ہے۔ یوں تو چپلی کباب پاکستان بھر میں بنتا ہے لیکن اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور اچھڑیاں کا چپلی کباب کھانے میں جتنا لذیذ ہے اتنا ہی یہ سادگی سے بنایا جاتا ہے، اس چپلی کباب میں گوشت کی مقدار زیادہ جبکہ مصالحے کم ہوتے ہیں اور اسے بڑے گوشت کی چربی میں بنایا جاتا ہے، اچھڑیاں کے بازار میں چپلی کباب کے کئی ڈھابے ہیں اور ہر ایک کا ذائقہ دوسرے سے مختلف...
    تعارف، محترمہ فریال علی گوہر، پاکستان کی میڈیا انڈسڑی اور ڈیویلپمینٹ سیکٹرکا ایک معروف اور معتبر نام ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ ہیں، کینیڈا کی میکگل یونیورسٹی سے پولیٹیکل اکانومی میں گریجویشن کی، بعد ازاں امریکہ سے فلم میکنگ کی تعلیم بھی حاصل کی، بی بی سی کی ورلڈ سروس سے بطورانٹرن وابستگی رہیں، ریڈیو ہالینڈ کے لیے نیوز اینڈکرنٹ افئیرز کے پروگرام بھی پروڈیوس کیے، اداکاری بھی کی ، یو این کی خیر سگالی سفیر بھی رہی ہیں۔ انگلش میں تین ناول لکھ چکی ہیں۔ فریال خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے ایک توانا او ر موثر آواز ہیں۔ اپنی رائے اور موقف کے اظہار میں کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئیں۔  سوال: آپ نے خواتین اور بچوں کے...
    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ وزارتِ اوورسیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے والہانہ استقبال کے لیے خصوصی انتظامات اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔  شرکا کو مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔ اس کنونشن کا مقصد ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنونشن کے لیے آنے والے مہمانوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کی حیثیت دی جائے گی اور ایئرپورٹ پر ان کے شایان شان استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع کنونشن میں مہمانوں کی ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات...
    ہم آسان راستہ یا ڈیل نہیں مانگ رہے، رؤف حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آؤٹ لائن مرتب کی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہونے ہیں تو اس کو بیک چینل رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ مذاکرات ناگزیر ہیں ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، اگر پارٹی کی اجازت نہ ہو تو اعظم سواتی کوئی مذاکرات نہیں...
    لاہور (کامرس رپورٹر + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کو رشوت ستانی سے بچانے کے لئے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپلینٹ سیل ٹیکنالوجی بیسڈ ہو گا، سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، میں خود اس کے خلاف ہوں، ماضی میں بھی یہ سکیمیں آئیں اور ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل...
    حکومت انسانیت کا زریں سبق بھول چکی ہے۔ آنکھوں کے آگے پڑنے والا پردہ ہٹنے کا نام نہیں لیتا ہے۔گویا یہ پردہ آنکھ کے موتیا اور بصارت سے محرومی سے زیادہ خطرناک ہے، ذمے داران حکومت کی غفلت نے لوگوں کو برباد اور ملک کی اساس کو کمزور کر دیا ہے اسی وجہ سے سپر پاور طاقتوں کی نظر ہمارے ملک پر ہے۔ چونکہ ہمارا ملک اتنا کمزور ہے کہ جہاں آئی ایم ایف اپنے فیصلے سناتا اور اپنی بات منواتا ہے۔ جہاں امرا و وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ کیا جاتا ہے اور بے چارہ محنت کش صرف اور صرف پچیس تیس ہزار سے زیادہ تنخواہ وصول نہیں کرتا۔ اس قدر مہنگائی میں کس طرح وہ اپنے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آؤٹ لائن مرتب کی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہونے ہیں تو اس کو بیک چینل رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔   ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو  کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن  نے کہا ہے کہ مذاکرات ناگزیر ہیں ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، اگر پارٹی کی اجازت  نہ ہو تو اعظم سواتی کوئی مذاکرات  نہیں کر سکتے، ہم کسی ڈیل کے لیے مذاکرات نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسٹمز میں فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی، مقصدہے چوری یا رشوت بازاری نہ ہو سکے۔ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں، ایسا طبقہ جس کی جائیداد یہاں ہے نہ وہاں اس کو بھی پیچیدہ ٹیکس نظام میں الجھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم رشوت لے رہے ہیں تو کوئی ہمیں رشوت دے رہا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آپ رشوت دینا بند کر دیں، وزیرِ اعظم اس ہم مسئلے پر سنجیدہ ہیں، حوصلہ کریں اور رشوت خوروں کی باتوں میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )پاکستان کی آبادی 2050 تک 40 کروڑتک پہنچنے کی توقع ہے جو مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کرتی ہے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سٹریٹجک لیبر مارکیٹ کے انضمام کے بغیربے روزگاری اور معاشی جمود بڑھ سکتا ہے تاہم موثر پالیسیاں اس ترقی کو پائیدار ترقی کے محرک میں تبدیل کر سکتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرکردہ ماہر معاشیات اور سابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت یا تو معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے یا ذمہ داری بن سکتی ہے پاکستان دنیا کی سب...
    سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے کی تیاری جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مومینٹم بن رہا ہے، کل پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی رہائی اور رجیم چینج آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، آپ سب سے گزارش ہے پارٹی تنظیم کی طرف سے جو شیڈول...
    بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے ۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے...
      بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز کوانٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ترجمان منتخب ہوتا تو اس کی باتوں کا جواب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بحران کا سامنا ہے جس میں مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجوں سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہرڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملک کا توانائی کا شعبہ کثیر الجہتی بحران سے دوچار ہے جو قابل رسائی چیلنجز سے قابل برداشت خدشات کی طرف منتقل ہو رہا ہے انہوں نے یوٹیلیٹی پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی ترقی میں پہلے سے نصب صلاحیت کی رکاوٹوں کی وجہ سے جمود کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اسٹریٹجک صلاحیت میں توسیع، کم استعمال شدہ پاور پلانٹس کی جلد ریٹائرمنٹ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہر عام بلوچستانی تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے یہ بات محکمہ صحت بلوچستان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں سروسز اور انتظامی بہتری کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا جائے گا وزیر...
    سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹو  سربراہِ مجلسِ وحدتِ مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے پہلے بھی انتظار کرواتے رہے اب بھی کروا رہے ہیں۔ عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالےبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے ہیں۔سربراہ مجلسِ وحدتِ مسلمین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔کراچی میں ٹریفک حادثات سے متعلق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی آڑ میں کچھ لوگ بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شہر لاوارث نہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں رات کو کچھ ٹرکوں کو جلایا گیا، آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے شہری پریشان ہو رہے ہیں، ٹریفک کے قواعد سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اجلاس منعقد کیا۔ کراچی، ڈمپرز کو جلانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاجڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...