WE News:
2025-04-21@23:22:53 GMT

پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے کسان دوست اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند اور کسانوں کی مالی معاونت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کسانوں کے لیے واضح ریلیف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا

وزیراعظم نے کسانوں کو 4 ماہ تک مفت گندم اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف گندم کو موسمی اثرات سے بچایا جا سکے گا بلکہ کاشتکاروں کو مارکیٹ کے غیر ضروری دباؤ سے بھی تحفظ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ گندم اور اس سے بنی اشیا کی برآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور ہمیشہ کسانوں کی محنت کا مکمل اور بروقت معاوضہ یقینی بنانا رہا ہے۔

وزیراعظم نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اس فلاحی پیکج کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ن گندم کے کاشتکار وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن گندم کے کاشتکار وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی

سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسانوں کو گندم کی فصل کا ریٹ نہیں مل رہا، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 15 ارب روپے کا اعلان کرکےکسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

خالد کھوکھر نے کہا کہ گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں خیرات نہیں اپنی اجرت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے،اس طرح کے حالات سے کاشت کار خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشتکار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار بھی رو رہے ہیں ، حکومت کے کہنے پرکپاس کاشت کی گئی ، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان