2025-04-23@17:28:47 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«گردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی»:
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول نے واضح کہا ہے کہ نہروں سے پیچھے ہٹیں یا پھر حکومت کی حمایت چھوڑدیں گے، حکومت کی جانب سے سی سی آئی اجلاس کی تاریخ کیوں نہیں دی جارہی، ساری یقین دہانی اور باتیں سن سن کر ہم تھک چکے ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے، رانا ثناء اللہ کے رابطوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، رانا...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ...

صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہم نے ایک مزاحمت کار کا جسد خاکی برآمد کیا ہے۔ اسے اسرائیلی جنگی قیدی عیڈن الیکذنڈر کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔ الیکذنڈر اور باقی اسیر مجاہدین کا انجام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ ا اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی جنگی قیدی ایڈن الیگزینڈر اور اس کی حفاظت پر مامور متعدد مزاحمت کاروں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد الیکذنڈر کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق...

2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
خطیر رقوم میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ ، شہری بیٹر مافیا سے پریشان بلڈنگ انسپکٹر کاشف کورنگی ٹاؤن شپ کے مختلف پلاٹس پر ناجائز تعمیرات کا محافظ ناجائز تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں مل سکا کھوڑو سسٹم میں بدعنوان بلڈنگ افسران کا قابض ہونادودھ کی رکھوالی پر بلوں کو مامور کرنے کے مترادف ہے جو ذاتی مفادات کی خاطر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی خطیر رقوم کے عوض چھوٹ دے رہے ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہیں۔جس کااندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) ارتھ کوئیک،کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہبازلغاری نے کہا ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا کرنہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دے سکتے ہیں،میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ آنے والے زلزے کی تین دن قبل پیشگوئی کر دی تھی جس کا ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے، شہباز لغاری کے مطابق ای کیو کیو این دنیا کا پہلا ارتھ کوئک ریسرچ سینٹر ہے جو آنے والے موسم کی طرح آنے والے زلزلوں کا 128 گھنٹے پہلے بتانے کی ریسرچ مکمل کر چکا ہے جس...
امانت گشکوری: سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کا کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا امتیازی اور غیر قانونی ہے،عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سیکشن آفیسر کی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشتگرد جہاں ہونگے انکا پیچھا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ جعفر ایکسپریس جمعرات کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور جمعہ کو کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں قائل کرنے کی بات نہیں کی، بلاول صاحب نے تو اپنی نیت دکھائی ہے، بلاول صاحب تو ہر طرف جہاں پہ ملک و قوم کی طرف کوئی راستہ جاتا ہے، اس راستے پر خود بھی چلتے ہیں، لوگوں کو وہ راستہ بھی دکھاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب چونکہ ان کی یہ شرط پوری ہو چکی ہے ، فی الحال پاکستان میں سب سے بڑا ایشو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، اس پر ہماری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے، اگر پارلیمان کے اندر ہو کہ بیٹھ کر ہم نے یہ باتیں کرنی...

والدکی موجودگی میں بھائی کا بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے، قتل کیس میں عدالت کے ریمارکس
صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، آئندہ اگر حوثی کوئی حملہ کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آج کے بعد اگر حوثی ایک گولی بھی چلاتے ہیں تو ہم سمجھیں گے کہ یہ ایرانی ہتھیار ہیں اور چلانے والی ایرانی قیادت ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کے بغیرامریکا سے مذاکرات کو تیار ہیں، ایران امریکی صدر نے کہاکہ اب کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار ایران ہوگا جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی حملوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے حوثیوں کی حمایت جاری رکھی تو "امریکہ اسے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہم نرمی نہیں برتیں گے!" حوثیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، 13 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ صعدہ میں امریکی حملے میں مزید 11 افراد، بشمول 4 بچے...
جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، بیرسٹرسیف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔ بیرسٹرسیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتے ہیں، مگر سفارتی سطح پر ان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں، افغانستان سے مذاکرات کے لیے بھیجے گئے ہمارے ٹی او ارز کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا، نہ وفاقی حکومت خود افغانستان سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دیرینہ قابل بھروسہ بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیر اعظم آفس میں بطور مشیر ان کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں۔ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر توقیر نے حال ہی میں وزیراعظم کی درخواست پر ورلڈ بینک سے استعفیٰ دے دیا۔ شہباز شریف نے اپنے دفتر کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ڈاکٹر وقار کی واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ فائلوں اور معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر توقیر کو ’’ڈاکٹر ٹی‘‘ کرکے لکھتے ہیں۔ ان کی وزیر اعظم کے ساتھ 28 سالہ وابستگی ہے اور انہیں وزیر اعظم...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیواسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی سخت تھی، وہاں سے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، آسٹریلیا کے پاس بھی کچھ اسپنرز ہیں جن کو شامل کریں گے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس کچھ آپشنز ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور پلیئرز اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔اسٹیو اسمتھ نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ میچز...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم...
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبہ کو کلیدی کردار ادا کرناہوگا، یہی وجہ ہے بجٹ کی تیاری سے قبل خود بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10-9 فیصد ہے۔ جس پر ملک کو چلایا نہیں جا سکتا ہے۔ زراعت، ریٹیل اور دوسرے کئی شعبے ملکی معیشت میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ 75سالہ تاریخ...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مستردکردی، ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں،مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر کیپ انڈکس 2024کے مطابق دنیا کے 146ممالک میں پاکستان کا 145واں نمبر ہے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 سمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انسانی سمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاو¿الدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی سمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی...
لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک چھٹیاں مناتے ہوئے بولڈ ڈریس پہننے اور اپنے انداز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں تعطیلات کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔اس پوسٹ کے بعد صارفین نے نازش جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مذہب اور مسلم شناخت کے حوالے سے مختلف طعنے دیے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مذہب کا لحاظ رکھنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے ماضی کے بیانات یاد دلاتے ہوئے ان پر طنز کیا، ماضی میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ عبایا پہننا...
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر آج ہی فیصلہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی 8 فروری کو پارٹی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو آج ہی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پی ٹی...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی حملے میں متاثر ہ عمارت سے رہایشیوں کو نکالا جارہا ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی یوکرین اور روس کے جنگی محاذ سے غائب ہوگئے۔ شمالی کوریا کے دستے تقریباً 2ہفتوں سے محاذ پر نہیں دیکھے گئے۔ یہ انخلا مستقل نہیں ہو سکتا اور شمالی کوریائی فوجی اضافی تربیت حاصل کرنے کے بعد یا روسیوں کی جانب سے ان کی تعیناتی کے نئے طریقے تلاش کرنے کے بعد واپس آسکتے ہیں تاکہ بھاری جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ امریکا اور یورپی ممالک کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے تقریباً 11ہزار فوجیوں کو مغربی روس کے کرسک علاقے میں تعینات کیا گیا ہے،...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے۔ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبعیت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔ رمضان چھیپا نے کہا کہ چھیپا فاؤنڈیشن کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، ہم یہ سب کچھ انسانی خدمت کی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی...
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں صدیوں پرانی ثقافت کے امین کیلاش مذہبی عقیدے کے ماننے والوں کی مجموعی آبادی میں معمولی اضافہ ہورہا ہے لیکن حیران کن طور کیلاش خواتین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو اس برادری کے لیے پریشان کن ہے۔ دنیا کی قدیم ثقافت کی وجہ سے سیاحت کے لیے مشہور کیلاش کی تینوں وادیوں کی ترقی اور بہبود کے لیے قائم ادارہ کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش کی تینوں ویلیز بمبورت، بریر اور ریمبور کی آبادی اور دیگر سہولیات کے حوالے ایک تفصیلی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس، جہاں نئے سال کی پیش گوئی لومڑی کرتی...
فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کرپشن کے کسی بھی معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن اسکینڈل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل میں کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، اور یہ اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔ وزیراطلاعات نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور مہنگائی میں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کرپشن اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی ،آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل پر کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، یہ اسکینڈل ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ عطا تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، اور عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت...
خواتین کے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں، آگاہی پروگرام اور ریلیوں کی بدولت کچھ تو خواتین کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی عمل میں آئی اور کافی حد تک صنفی مساوات کے حوالے سے بات بھی ضرور ہونے لگی ہے، لیکن کیا ہمارے سماج میں واقعی ایسا ہی ہے؟ کیا واقعی ہمارے میں معاشرے میں بھی تبدیلی آگئی ہے؟ کیا ہمارے معاشرے نے عورت کی خودمختاری کو تسلیم کرلیا گیا ہے؟ کیا واقعی پاکستان میں خواتین آئین اور قانون کے تحت فراہم کردہ آزادی اور خودمختاری کی حق دار سمجھی جاتی ہیں؟ کیا اپنے فیصلے ان پر مسلط نہیں کیے جاتے؟ اور کیا واقعی خواتین زندگی کے بہت سے فیصلے خاندان والوں کے دباؤ میں آکر نہیں...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو شکست دینے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) رواں ماہ کی چھ تاریخ کو کوئٹہ کے قریب سنجدی کے علاقے میں بھی ایک کان میں میتھین گیس کے ایک دھماکے کے باعث 12 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں ریسکیو کارکنوں نے چار ہزار فٹ سے زائد کی گہرائی سے نکالی تھیں۔ پاکستان: عسکریت پسندوں نے 16 مزدور یرغمال بنا لیے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ برس جنوری سے لے کر اب تک کوئلے کی مختلف کانوں میں پیش آنے والے 52 مہلک حادثات میں کم از کم 92 کان کن ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کانوں میں ہزاروں ایسے افراد بھی کام کرتے ہیں، جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان...
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کانکن کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم اے اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم اب تک 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کان سے کانکنوں کو نکالا نہیں جا سکا۔ دورانِ ریسکیو، گیس کے اخراج کے باعث 2 ریسکیو اہلکار بے ہوش ہو گئے۔ چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا، جس سے کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے جزوی طور پر کھول دیا گیا...
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے۔بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔حادثے کے بعد فوری طور...
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلو چستان حکومت کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھر جانے سے بیٹھ گئی ہے، 12 مزدور کان میں دب گئے ہیں۔