اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔

وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، رمضان پیکج چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرمیں فراہم کیا جائے گا۔ اس رقوم سے چالیس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔
انہوں   نے کہا کہ جدید طریقے سے والٹ کے ذریعے 5 ہزارروپے دیے جائیں گے، رمضان پیکج میں شفافیت کویقینی بنایا جارہا ہے، 50 ہزارسے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود امداد کوروکنا افسوسناک ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، کون کہہ رہا تھا بطوروزیر خزانہ خط لکھ رہے ہیں کہ قرض نہ دیں، پہلی بار یکسوئی اور بغیر ذاتی مفاد کے آج تمام ادارے ایک کشتی پر سوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں مائیکرواکنامک انڈیکیٹراستحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارے جوان ہر روز جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ 20218 میں نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پھر سر اٹھایا لیا، دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔ دہشتگردی کاخاتمہ کئےبغیرترقی وخوشحالی کاسفرجاری نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کا مشکور ہوں، آرمی چیف نے بھی معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گالم گلوچ کے زہر کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ ہم نو مئی کے نہیں 28 مئی کے علمبردارہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایک سال میں حکومت کیخلاف کرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، انشاء اللہ وہ وقت بھی آئیگاجب سبزپاسپورٹ کی عزت ہوگی، جادو ٹونے سے نہیں، صرف محنت سے آگے بڑھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایک سال رہے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول

یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں 24 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترکیہ رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
  • سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری