2025-04-23@05:34:19 GMT
تلاش کی گنتی: 361

«لگانے کا»:

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، بھارت اپنے لوگ مار کر بڑا فائدہ لینے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر قمر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اپنے بہت سے مسئلے مسائل ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ہم دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز...
    اسلام آباد: ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 482 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے یومیہ فکس الاونس لگانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ یومیہ فکس الاونس کی منظوری فنانس ڈویژن سے نہیں لی گئی تھی۔ سیکریٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے لیے یومیہ الاونس کا تصور صوبوں میں ہوتا ہے، ریلوے پولیس کے یومیہ الاونس کا عمل درست نہیں اپنایا گیا۔ وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ الاونس فکس کر کے...
    ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ...
    تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 27 فٹ بلند ہوگیا ہے جس کے بعد ڈیم میں پانی کی سطح 1429.53 لیول ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 50300 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 20000 کیوسک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اگلے 4 سے5 روز میں منگلا، تربیلا ڈیمز میں پانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 8 یونٹ بند ہیں جبکہ باقی 9 پیداواری یونٹ سے 1170 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤس میں لگے 17 پیداواری یونٹ 4888 میگاواٹ...
    وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج وفاق کو جو خطرات لاحق ہیں وہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاراچنار میں کیا حال ہے۔؟ انڈس ہائی وے اس وقت بند پڑی ہے، سندھ میں نہروں پر احتجاج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک ایسے دور سے گزر رہا جہاں بولنے اور سوچوں پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج وفاق کو جو خطرات لاحق ہیں وہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاراچنار میں...
    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ممکنہ غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز اور خاردار تاروں سے سیل کر دیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں وحشیانہ بربریت اور قتل عام کے خلاف 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ غزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 26 اپریل کو تاریخی ہڑتال ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ والوں سے اظہار یکجہتی کا...
    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز ہر سال حکومت کو اربوں ڈالر کا چونا لگا رہے ہیں جن میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سولر انقلاب آرہا ہے آئی پی پیز کی بجلی کم استعمال ہوگی، کاروباری افراد تیار رہیں نیا معاشی نظام آرہا ہے جس سے امریکا کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امپورٹ ڈیوٹیز پر سالانہ چار ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ہر سال اپنے پاور پلانٹس کا ہیٹ آڈٹ کرواتی ہے، پرائیوٹ پلانٹس برطانوی عدالت چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک تمام آئی پی پیز نے...
    ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے...
    — فائل فوٹو ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا  حکم جاری کر دیا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاریپاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیر غورہے۔ یہ بھ پڑھیں:امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف چین کی جانب سے ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ’ڈی سیلینیشن پلانٹ‘ نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو پانی کی ضروریات...
    این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ رکن ضلع کونسل اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے یہ رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کے بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ این 25 (چمن، کوئٹہ، قلات، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دورویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ یہ بھی پڑھیں عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
    عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا بےنظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔رکن ضلع کونسل اور پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور جہاں گھیلڑو عمرکوٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچیں۔پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے مستحق خواتین سے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ووٹ بھی تیر کو دو۔
    تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران میں 8 پاکستانیوں کوقتل کیا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتارکرکے سزادینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ صدرمملکت کی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی ریکارڈ کمی کی، بجلی قیمتیں کم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
      میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اس سے قبل میرپورخاص میں غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار 36 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 36 ملزمان میں سے 22...
    بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز) بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کر دیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کر دی۔ جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔بنگلہ دیش کے پاسپورٹ میں شق بحال ہونے سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اسرائیل کیعلاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے عبوری افغان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔لندن میں ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کو لگام ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، افغان حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو لگام ڈالا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو کئی بار کہا ہے کہ وہ دوحا معاہدے پر عمل کریں، دہشت گردوں کو افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کرتی ہیں، کئی پاکستانیوں کو شہید کرچکی ہیں۔شہباز...
    آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
    ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں...
    کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، پاکستان میں سیلف سسٹین ایبلٹی آئے گی تو یہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا آخری قرض پروگرام ہوگا، آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹیکسیشن کے معاملات کو براہ راست لیڈ کرر...
    بجٹ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، پنشن پر ٹیکس استثنی ختم کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ریٹیلرز، ہول سیلرز اور مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ پنشن لینے والوں کیلئے ٹیکس استثنی ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا جس کے تحت اقتصادی زونز کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے، پیٹرول و ڈیزل...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ریٹیلرز، ہول سیلرز اور مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ پنشن لینے والوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں  بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا جس کے تحت اقتصادی زونز کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے، پیٹرول و ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام تیزی سے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، پاکستان میں سیلف سسٹین ایبلٹی آئے گی تو یہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا آخری قرض پروگرام ہوگا، آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹیکسیشن کے معاملات کو براہ راست لیڈ کرر ہے ہیں، اگر ہم اپنے محصولات اور توانائی کے مسائل حل کرلیں تو معیشت بہتری کی جانب چلی جائے گی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چوری اور...
    اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی، کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا، پہلے بہنیں نہیں...
    پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44 روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرمی کا زور، ملک کے مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا۔ دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44  روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ...
    کراچی میں حادثے کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے موٹروے پر احتجاج کیا، پولیس نے مذاکرات کے بعد ایم نائن پر ٹریفک بحال کرادی۔ ڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے ٹرک الٹا دیئے تھے۔ احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن کے دونوں ٹریک بند ہوگئے، ٹریفک کی روانی معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے ڈمپروں کو آگ لگانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سخت زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ناگن چورنگی پر 4 اور فور...
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...
    پی ٹی آئی میں کلچربن چکا ہے کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانا آسان اور پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب ہم فیک نیوز کا پتہ لگانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ فیک نیوز خاص طور پر انتخابات کے دوران زیادہ تباہ کُن ہوتی ہیں جب مقامی اور بین الاقوامی مجرم غلط معلومات پھیلانے کے لیے تصاویر، متن، آڈیو اور ویڈیو مواد کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جیسا کہ اے آئی اور الگورتھم جعلی خبروں کو پھیلا سکتے ہیں، وہ اس کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔ کونکورڈیا کے جینا کوڈی اسکول آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے محققین نے جعلی خبروں کی شناخت کے لیے ایک اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے...
    کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔ مشتعل افراد نے  فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے قبل  منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل...
    14 سالہ بچے نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والی ایپ تیار کی ہے جو سیکنڈوں میں دل کی بیماری کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان سدھارتھ ننڈیالا نے اے آئی سے چلنے والی سمارٹ فون ایپ Circadian AI تیار کی ہے جو صرف آواز کی بنیاد پر 7 سیکنڈ میں دل کی بیماری کا پتا لگا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ سدھارتھ نندیالا دنیا کا سب سے کم عمر اے آئی پروفیشنل ہے، جس کے پاس Oracle اور ARM دونوں سے سرٹیفیکیشن ہیں، اس کی تیار کردہ  Circadian AI میں مبینہ طور پر جدید الگورتھم...
    سٹی42: حکومت پنجاب نے تھیٹرز میں ڈراموں کے دوران گانوں کی پرفارمنس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب اداکاراؤں کے خلاف گانے کی پرفارمنسز پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے قوانین کے مطابق اگر گانے ڈرامے میں شامل کیے گئے تو صرف تین گانے پیش کیے جا سکیں گے، جو ڈراما کے تین ایکٹ کے حوالے سے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر تھیٹرز 90 دن کے اندر ان نئے قوانین کی پابندی نہیں کرتے تو گانے کی پرفارمنسز مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔    سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی،گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئیں پورا شہرگھومتے ہیں، میں بائیک چلاوں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے۔مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟۔گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں۔ کبھی افطار تو کبھی شہداء کے...
    میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
    بارودی سرنگیں سونگھنے والے ایک افریقی چوہے نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں 100 سے زیادہ بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکا خیز مواد کا سراغ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بیلجیئم کی غیر سرکاری تنظیم اپوپو نے 2021 کے بعد سے 109 بارودی سرنگیں اور 15 دھماکا خیز مواد ڈھونڈنے پر اس چوہے کو سب سے کامیاب بارودی سرنگیں ڈھونڈنے والا چوہا قرار دیا ہے۔ رونِن نامی اس چوہے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ اس چوہے کے مشکل کام نے ان لوگوں کی زندگی پر فرق ڈالا ہے جو اپنے معمول کے امور کرتے ہوئے ایک غلط قدم اٹھاتے ہوئے بھی ڈرتے تھے۔ اپوپو کا ایک بیان میں...
    کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگایا مگر صوبائی حکومت نے اپنی پارٹی کے لوگوں میں 10 ارب روپے بانٹ دیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو مخاطب کرکے کہا کہ او بھائی! کون سی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ آپ نے پڑھ لی ہے؟ یا تو آپ کم علم ہیں یا آپ کی ٹیم نالائق...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوابی ٹیرف سے ایک غیر آباد جزیرہ بھی محفوظ نہ رہا جہاں ایک دہائی میں کسی انسان نے قدم نہیں رکھا۔ انٹارکٹیکا کے قریب دور دراز غیر آباد آسٹریلوی جزیرے پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹارکٹیکا کے قریب ترین جزیرے جہاں صرف گلیشیئرز اور پینگوئن رہتے ہیں کو بھی مین لینڈ آسٹریلیا کے ساتھ ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہرڈ آئی لینڈ نامی آئی لینڈ دنیا کے سب سے الگ تھلگ جگہوں میں شمار ہوتا ہے۔ جزائر تک پہنچنے کے لیے پرتھ سے کشتی کا دو ہفتے کا مشکل سفر درکار ہوتا ہے تقریباً ایک دہائی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔ مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔ اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک...
    جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال  کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،  مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری  اطلاع ممکن ہوگئی۔  جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گرمی کے باعث گھروں اور دفاترز میں پنکھوں کے ساتھ اے سیز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
    فیصل آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔ مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے...
    پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
    قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف  نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔ یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے...
    کراچی: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13...
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 'دی ہنڈرڈ' ٹورنامنٹ میں 49 فیصد حصص کی فروخت کیلئے مخصوص کردہ خصوصی مدت کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا۔  کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ معاہدے کی شرائط اور براڈکاسٹنگ حقوق سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیر ترین ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندار اوول انوینسیبلز میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 60 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 18 ارب 19 کروڑ 60 سے لاکھ سے زائد) ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی ٹیک کنسورشیم (ایم سی سی) لندن اسپرٹ میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 145 ملین یورو (یعنی...
    کراچی: کراچی: ہفتے کے روز سورج کو سال 2025 کا پہلا گرہن لگا تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوران سورج کو پہلا گرہن لگا، سورج گرہن کا آغاز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پرہوا جبکہ اختتام شام 5 بجکر 44 منٹ پر ہوا۔ مجموعی طور پر سورج گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 53 منٹ پر محیط رہا،سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ تایم یورپ،ویسٹ افریقہ،نارتھ امریکا اور اٹلانٹک میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن کے عدم مشاہدے کے درپردہ نئے چاند کی پیدائش ہے، جس کی وجہ سے سورج گرہن کو دیکھنے والا ٹریک...
    لاہور: 9 سالہ بچے کے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں معصوم بچے کے سگے چچا نے ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر جان سے مار دیا۔   پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں 9 سالہ معصوم بچے ابراہیم کا قاتل اس کا سگا چچا ہی نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس  لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے...
    سٹی42: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو  یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔ فارن آفس کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی بعض کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان پر امریکہ میں تجارتی پابندیاں لگائے جانے کے اقدام پر یہ تبصرہ جمعرات کے روز فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو گاڑیاں امریکا سے باہر تیار ہوتی ہیں ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے کیوں ملتوی کیا؟ انہوں نے واضح کیاکہ جو گاڑیاں امریکا میں بنائی جارہی ہیں ان پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایلون مسک کی جانب سے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہو سکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی...
    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) اجلاس میں خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس خریف سیزن کے دوران دستیاب پانی کے تخمینوں کی منظوری کےلیے بلایا گیا تھا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ ہے، اجلاس میں صرف اپریل کے مہینے کےلیے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے میں ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس میں ازسرنو پانی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بارشوں سے متعلق ارسا ایڈوائزری...
    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید کاٹنے والے بھارتی شہری نے خود کشی کرلی۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی جیل میں قید کرد خاتون نے بطور احتجاج اپنے ہونٹ سی لیے جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے جیل کے واش روم میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ بھارتی قیدی نے خود کشی کیوں کی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ملیر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ خود کشی کرنے والے بھارتی قیدی کی لاش کو سہراب گوٹھ سرد خانے...
    پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سال میں وصول ہوتی تھی اب 10 سال سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے باغ کے مالی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر بہن بھائی کو گرفتار کرلیا،بیوی اور سالا ہی قاتل نکلے۔(جاری ہے) ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ایک ماہ قبل گاؤں105،بارہ ایل میں مقامی زمیندار کے مالی عمر حیات عرف ملتانی کی نعش گوبر کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے سر پر چہرے پر آہنی ہتھیار کی ضربات کے واضح نشانات موجود تھے ۔تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی پولیس نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملتان سے مقتول کی بیوی شمیم اور اسکے بھائی مدثر کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دونوں نے قتل کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھریلورنجش...
    کسی انسان کے دماغ میں ایک چپ کا ہونا جو آپ کے خیالات کو کمپیوٹر کمانڈز میں ترجمہ کر سکتا ہو، سائنس فکشن کی طرح لگتا ہے، لیکن یہ امریکی شہری نولینڈ ارباغ کے لیے ایک حقیقت ہے۔ جنوری 2024 میں فالج کے 8 سال بعد 30 سالہ نوجوان امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک سے ایسا آلہ حاصل کرنے والا پہلا شخص بن گیا جو اس کی زندگی میں خشگوار تبدیلی لائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں انجیکشن سے فالج کا پہلا مریض صحت یاب یہ اس طرح کی پہلی چپ نہیں تھی، مٹھی بھر دوسری کمپنیوں نے بھی ایسی چپ تیار کی ہے اور انسانوں کے دماغ میں نصب کی ہے، لیکن ایلون مسک کی کمپنی کی تیار کردہ...
    پشاور (نیوزڈیسک)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیرِاعلی سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کیلئے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیرِاعلی نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلی کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔...
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خوش موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کی طرح راتوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں میں پنکھوں کے ساتھ اے سی کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔ آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیرِاعلیٰ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلیٰ کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا...
    کرکٹ میچ کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے کو پاکستان کے فاسٹ بولرز نے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب کورونا وائرس کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث ان 5 سالوں کے دوران بولرز پسینے سے بال چمکاتے ہیں، تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے دوران بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاکہ تھوک سے بال جلدی چمک جاتا ہے، اگر بال پر تھوک لگانے کی اجازت مل جاتی ہے تو بال چمکانے میں آسانی ہوگی، تاہم اس کے باوجود اچھی بولنگ بھی ضروری ہوگی۔ فاسٹ...
    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا سفری پابندیاں لگانے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے، ویزاپالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کر دی، پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے ممکنہ امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے امریکی ترجمان سے کچھ ملکوں پر ممکنہ سفری پابندی پر سوال کرتے ہوئے کہا کیا سفری پابندی جاری کرنے کی آج ڈیڈ لائن ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ میں آپ کو تفصیلات نہیں بتاسکتی لیکن یہ آج نہیں ہورہا، امریکا آنے والوں کیلئے ویزا پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر  ہے۔ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پر صوبے بھر میں 15لاکھ...
    مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں  فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری...
    جنگلات کا عالمی دن،پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) دنیا بھر میں 21مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا گیا،اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر شہر بھر میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف شجرکاری تقریبات کا انعقاد کیا۔علامہ اقبال پارک میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ایم پی اے ایڈووکیٹ محمد حنیف،محترمہ طاہرہ اورنگزیب،ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،حاجی پرویز خان،لیگی رہنما بلال کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی،تمام معزز مہمان پودا...
    لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔  پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر جنگلات کے عالمی دن پر صوبے بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز آج 21 مارچ سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق مساجد، درباروں اور بھٹوں کے گرد ’’گرین زون‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے 12 ہزار مقامات منتخب کر لئے گئے۔ شجر کاری مہم میں پہلی بار ہر پودے کی جیو ٹیگنگ ہوگی۔ ’’لنگز آف لاہور‘‘ اور’’رنگ آف لاہور‘‘ کے تحت شہر میں خصوصی درخت اگاؤ مہم کا بھی آغازکیا جارہا ہے۔ مہم کا عنوان ’’درخت لگاؤ‘‘ (ٹو پلانٹ اے ٹری) رکھا گیا ہے۔ عوام میں پودے تقسیم کرنے کا بھی آغاز ہو گیا۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی مہم کا بھی...
    حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔ گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔...
    بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔مقدمے کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی...
    ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔   تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں  کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے،  جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شجر کاری مہم 2025 کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں ’سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان‘ شجرکاری مہم کا آغاز ان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں پوری قوم خصوصاً نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری مہم سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند برسوں کے دوران دنیا میں...
    کراچی: نیوزی لینڈ سے ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد نے تنقید کر ڈالی، انہوں نے شاداب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کے حریف ٹیم کی وکٹیں نہ لے پانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ کار بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں لانے میں کیونکر ناکام رہا، ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن ہم وکٹیں نہیں لے پائے، ہمارے تجربہ کار بولرز ان کے لیے کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہیں ہوئے۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب کی شمولیت پر کہا کہ انھیں کس پرفارمنس کی...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی لاش ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا کس کا تھا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مقتول کی والدہ وجیہہ عامر  نے  گفتگو میں بتایا کہ تفتیش سے مطمئن ہوں، ملزم ارمضان ایک جملہ بولنے کے بعد گھنٹوں کے لیے سُن ہو جاتا ہے۔ ارمغان کو ہینڈل کرنا آسان نہیں، اس لیے پولیس اس کا بار بار ریمانڈ حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بیان دیا۔ مصطفیٰ کے کیس میں ارمغان...
    رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء، بنیادی طور پر لیبر اور ماوری پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسرائیل پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سیاسی اپوزیشن پارلیمنٹ کے ایک بل پیش کرنے کے اقدام کی قیادت کر رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کی وجہ سے صہیونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء،...
    راولپنڈی: کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
    راولپنڈی:راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے...
    کراچی: ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں دختر رشید کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں نواز شریف کے جاری کردہ منصوبے روکے گئے اور ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ جبکہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے اور پاکستان کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید...
    امریکی حکومت کا 33 ممالک پر سفری پابندی لگانے پر غور، فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)امریکی حکومت کی جانب سے 33 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں متاثرہ ممالک کی فہرست سامنے آئی، فہرست میں تمام ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ریڈ، اورنج اور یلو شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی سرخ فہرست میں افغانستان سمیت 11 ممالک شامل ہیں جن پر مکمل سفری پابندی لگ سکتی ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کے نام شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں موجود ممالک کے شہریوں کو...