شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شجر کاری مہم 2025 کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں ’سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان‘ شجرکاری مہم کا آغاز
ان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں پوری قوم خصوصاً نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری مہم سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند برسوں کے دوران دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، گرین ہاؤسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مارگلہ ہلز کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے بڑی شجرکاری مہم کا آغاز
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے اور 2022 میں پاکستان میں شدید سیلاب آیا اس لیے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں شجر کاری مہم کی بہت اہمیت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
plantation Prime Minister شجرکاری وزیراعظم ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شجرکاری وزیراعظم ہاؤس شجرکاری مہم
پڑھیں:
مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے جائیں گے۔ آیے، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کی طرف بڑھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی ہے، پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے 12 فیصد تک آگئی ہے، توانائی کے شعبے میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ سب کچھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں