دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، آئی جی کے پی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالفقار حمید
پڑھیں:
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔