عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ہنزہ میں شجرکاری مہم، 5 ہزار پورے لگائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری مہم میں مقامی عمائدین، طلبہ، اسماعیلی سوک رضاکار، TMS کے عہدیداران، نمبر دار، میڈیا کے نمائندگان اور ماحولیاتی کارکنوں نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں، مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہم کا
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
ویب ڈیسک: شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث رزمت، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی حکام کے مطابق آج اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
حکام نے کہا،کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔